Advertisement

ووٹر کی عمر میں تبدیلی سے فرق نہیں پڑنے والا:حبیب اکرم


"اکابرین کو سمجھ لینا چاہئے کہ ووٹر کی عمر کے فرق سے عمران خان کی حمایت میں 19، 20 کا فرق بھی نہیں آنیوالا، 2024 کے الیکشن میں صرف 18 سال کے نوجوانوں نے ہی حق رائے دہی استعمال نہیں کیا، اس میں ہر عمر کے ووٹر شامل تھے۔ الیکشن سروے کے دوران ایک بزرگ نے پوٹھوہاری لہجے میں کہا کہ 'جس کے پاس یہ شیشے والا (ٹچ موبائل) ہے، وہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دے گا'-"۔ حبیب اکرم

میری تجویز ہے کہ ووٹر کی عمر 100 برس کردیں،ویسے تو اس سے بھی فرق نہیں پڑے گا لیکن یہ بھی ایک عالمی کامیابی کہلائے گی۔ موجودہ حکومت میں ایسے تمغہ یافتہ دانشور ہیں جو اس کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملادیں گے، اخبارات میں کالم لکھے جائیں گے، کچھ رونق تو لگے گی، کچھ لطیفے تو سننے کو ملیں گے۔ اس طرح کے اقدامات سے تبدیلی رکتی نہیں، مزید تیز ہوتی ہے، ویسے بھی اکابر مملکت خداداد کو یاد رکھنا چاہئے کہ سیاسی تبدیلی آنہیں آرہی، آچکی ہے"-حبیب اکرم

"ووٹر کی عمر میں تبدیلی کا مقصد اسکے سوا کچھ نہیں کہ عمران خان کی ہمہ گیر مقبولیت میں نقب لگائی جائے، نظام کو خوف یہ ہے کہ آج جو بچہ 16 برس کا ہے، وہ 2 سال بعد ووٹ ڈالنے کا اہل ہوگا، ان بچوں کے بارے میں سرکاری دانشوروں سے لیکر حکومتی سیاسی کارکن متفق ہیں کہ یہ عمران خان کے چاہنے والے ہیں، اسلئے انہیں کھیل سے باہر کردیا جائے تو عمران خان کو سیاسی طور پر کمزور کیا جاسکتا ہے، دوسرا مفروضہ یہ ہے کہ 21، 22 یا 24 برس کے نام نہاد بزرگ ویسے ہی اپنی عافیت کیلئے تحریک انصاف سے دور چلے جائیں گے"-حبیب اکرم

"1946 اور 47 میں جو الیکشن ہوا، وہ ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد ہے، اس الیکشن میں صرف 10 فیصد آبادی کو ووٹ ڈالنے کی اجازت تھی، کیونکہ برطانوی استعمال سمجھتا تھا کہ عام ہندوستانی ابھی تہذیب وجمہوریت کے اس درجے پر نہیں پہنچا کہ اپنی نمائندہ حکومت خود منتخب کرسکے، اس الیکشن میں شرط یہ تھی کہ ووٹر کی عمر کم از کم 21 سال اور اسکے پاس غیر منقولہ جائیداد ہو اور وہ سرکار کو ٹیکس ادا کرتا ہو، اسکی خاص تعلیم ہو، اور وہ کماتا بھی ہو۔ عمومی طور پر یہ شرائط داماد کے انتخابات کیلئے رکھی جاتی ہیں لیکن برطانوی استعمار نے یہ شرائط ووٹر کیلئے اسلئے لگارکھی تھی کہ عام آدمی کو جمہوریت کی لت نہ لگ جائے، دوسرا مقصد یہ تھا کہ ووٹر حکومت کے اثر میں رہے اور جس طرف اشارہ ہو اسی طرف ووٹ پڑجائے، اسکے باوجود جب پاکستان کا سوال الیکشن میں آیا تو مسلمانوں میں سے انہی 10 فیصد ووٹرں نے پاکستان کے حق میں رائے دی۔ اس الیکشن میں 18 سے 20 سال کے نوجوان جو ووٹ ڈالنے کےاہل نہیں تھے انہوں نے ایسا سماں باندھ دیا کہ ووٹر مجبور ہوگیا، سرکار کی پابندیاں دھری کی دھری رہ گئیں اور پاکستان بن گیا"- حبیب اکرم
​
 
Advertisement
No matter what age of a voter these corrupt MF boot-licker ******** rise to, the public won't vote for them.
The only way they can come into power is by kissing the establishment's ass, just like they did in the February 8th, 2024, election.
 
HIYhp8EXkAAPr2x