Advertisement

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ۔۔ کون کون کابینہ کا حصہ بنے گا؟

taak1h1h23.jpg

حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ضروری صلاح مشورے مکمل کر لیے ہیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، اور طلال چوہدری کو وفاقی وزراء کے طور پر شامل کرنا اور ڈاکٹر توقیر شاہ کو مشیر مقرر کرنے کا امکان ہے

فی الوقت کابینہ میں 18 ارکان ہیں، جبکہ مجموعی طور پر حکومتی ٹیم 33 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزرائے مملکت، معاونین خصوصی، اور مشیر شامل ہیں۔ یہ توسیع حکومت کو زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی محکمے پیپلزپارٹی کو دینے کیلئے خالی رکھے گئ مگر پیپلزپارٹی حکومتی اتحادی رہنے کو تیار ہے مگر کابینہ کا حصہ بننے کو تیار نہیں

ذرائع کے مطابق ان وزراء اور مشیر کی حلف برداری پیر کے روز متوقع ہے، جس کے بعد یہ نئی ٹیم اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

کابینہ میں شہید ریحان زیب کے بھائی مبارک زیب خان کے شامل ہونے کا ذکر نہیں، جن کا دعویٰ تھا کہ وہ کابینہ کا حصہ بننے جارہے ہیں۔مبارک زیب نے 26ویں آئینی ترمیم میں تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ کر حکومت کا ساتھ دیا تھا اور ان کے مطابق امیرمقام نے ان سے وزارت کا وعدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ شہبازشریف کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، ان پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کرانے کا بھی الزام ہے جس میں منہاج القرآن کے درجنوں کارکن شہید ہوئے۔