وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہفتے کی چھٹی بحال کر دی جائے تاہم کاروباری مراکز کی شام 7 بجے بندش کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
اس حوالے سے نجی خبررساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ اجلاس میں وزرا اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں مارکیٹوں کی شام 7 بجے بندش کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا تاہم کابینہ کی سب کمیٹی مارکیٹوں کی 7 بجے بندش سے متعلق تجاویز دے گی۔
یاد رہے کہ آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا تھا جس کے تحت الیکشن کمیشن کی سال 2021 کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جانی تھی اورکابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہو گی۔
یہی نہیں اجلاس میں کابینہ کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا پلان پیش کیا جانا تھا تاکہ پاور ڈویژن کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا پلان حتمی شکل اختیار کر سکے۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ 3 جون کو کیے گئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔
اس کے علاوہ کفایت شعاری مہم سے متعلق تجاویز، وفاقی کابینہ میں شامل وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام کی مراعات کم کرنے کی منظوری اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی تاہم دیگر امور کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
مطبل' اب نِکا دلّا وجیرِآجم ہاؤس میں" فجر کا اذان" نہیں دے گا،،کیونکہ جماعت کے بعد تو اُسے سیدھا دفتر میں بیٹھنا تھا ھئی شوباز ********،،، پبلک لیٹرینوں پر اپنے تھوبڑے لگانے والے ڈرامے باز ھور' 30 ھزار فٹ کی بلندی سے دفتر فون کھڑکانے والے ڈرامےباز
Ye elan wapas lena hi tha.Jis din Showbaz speed k chakar mein is ne Saturday ko working day qarar dia tha usi din logo ka pehla reaction yaheeh tha ke ye Ganja sathia gia ha??