Advertisement

!وفاقی وزارتوں کی شیربانٹ

حکومت سازی کا دوسرا مرحلہ وزارت سازی بھی بخیر و عافیت اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔ جتنی خواتین مسلم لیگ نون میں موجود ہیں اُس کے پیش نظر اُمید یہی تھی وفاقی کابینہ میں خواتین کی اچھی خاصی نمائندگی ہوگی۔ مگر انوشہ رحمان اور سائرہ افضل تارڑ کے علاوہ کسی خاتون رُکن اسمبلی کو وزیر نہیں بنایا گیا۔ اور اِن دونوں کو بھی آدھا وزیر یعنی وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ البتہ کچھ ایسے مردوں کو ضرور وزیر بنایا گیا ہے جن کی وجہ سے خواتین کی زیادہ نمائندگی نہ ہونے کا کچھ نہ کچھ ازالہ بہرحال ہو ہی جائے گا۔ چوہدری نثار علی خان کو اُن کی مرضی سے وزیر داخلہ بنایا گیا ہے جبکہ سنا ہے جناب نواز شریف اُنہیں وزیر برائے امورِ خواتین بنانا چاہتے تھے۔ اُنہیں نئی حکومت کا رحمن ملک بھی کہا جا سکتا ہے۔ تھوڑے بہت فرق کے ساتھ وزارتِ داخلہ میں اُنہیں بھی ویسی ہی خدمات سرانجام دینا پڑیں گی جیسی رحمان ملک کو دینا پڑتی تھیں۔ وزراءکے بارے میں تو پورے وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اختیارات کے اعتبار سے وہ بے چارے ویسے ہی بے اختیار ہوتے ہیں، سیکرٹریوں کے بارے میں البتہ پورے وثوق سے کہا جاتا ہے کہ داخلہ، خارجہ۔ خزانہ اور دفاع کے سیکرٹریوں کے ناموں کی منظوری اُوپر سے ہوتی ہے۔ اور اُوپر سے میری مراد اللہ نہیں امریکہ ہے جس سے ہمارے حکمران اللہ سے بھی زیادہ ڈرتے ہیں۔ ہمارے ایک دوست جو وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بھی رہے بعد از ریٹائرمنٹ دوستوں کی نجی محفلوں میں اکثر بتاتے تھے کہ اِن چار محکموں کے سیکرٹریوں کے ناموں کی منظوری کے لئے وہ طریقِ کار اختیار نہیں کیا جاتا جو باقی محکموں کے وفاقی سیکرٹری لگانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اِس کی تفصیل اُنہوں نے وہی بتائی تھی جو اُوپر میں نے لکھ دی ہے۔ ممکن ہے اِن چار محکموں کے وزراءکے ناموں کی منظوری بھی اُوپر سے ہوتی ہو۔ اور یہ کوئی ایسی بُری بات بھی نہیں۔ اگر وزیراعظم، صدر اور کچھ اداروں کے سربراہان تک کے ناموں کی منظوری اُوپر سے ہو سکتی ہے تو وزراءکے ناموں کی کیوں نہیں ہو سکتی؟.دفاع اور خارجہ کے محکمے فی الحال وزیراعظم نے اپنے پاس رکھے ہیں جبکہ خزانے کا وزیر اسحاق ڈار کو بنایا گیا ہے۔ جو خیر سے ایک بار پہلے بھی خزانہ خالی کر چکے ہیں۔ ابھی وہ نئی حکومت کا پہلا بجٹ دینے جا رہے ہیں تو ہم اُمید کرتے ہیں اُن کی مزید صلاحیتیں بھی کھل کر سامنے آجائیں گی۔ جس کے بعد ہمیں یقین ہو جائے گا کہ وہ سب سے اچھے صرف رشتہ دار ہی ہو سکتے ہیں!
اسحاق ڈار کی طرح خواجہ آصف بھی کشمیری ہیں اور شایدنانی سانجھی ہی کے فارمولے کے تحت اُنہیں بھی انتہائی اہم محکمہ پانی و بجلی کا دیا گیا ہے۔ اُن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور ہم احتجاج کرتے ہیں کہ نانی سانجھی کے فارمولے کے تحت لاہور سے دو کشمیریوں کو وزیر بنایا گیا ہے تو سیالکوٹ سے صرف ایک کو کیوں بنایا گیا ہے؟ اِس کی وجہ یقینا یہی ہوگی کہ سیالکوٹ سے صرف ایک ہی کشمیری الیکشن جیتا تھا۔ اور زاہد حامد شکر کرے کہ صرف ایک ہی جیتا تھا ورنہ اِس کے باوجود اُس کی وزارت خطرے میں پڑ سکتی تھی کہ اُس کا شمار مشرف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ اُس دور کا وزیر قانون آج بھی وزیر قانون ہے اور یہ قانون کے منہ پر پہلا طمانچہ ہے جو قانون کا احترام کرنے کے دعویداروں نے اپنی حکومت قائم ہونے کے فوراً بعد مارا ہے۔ پہلے وہ مشرف کو نواز شریف کے خلاف قانونی مشورے دیتا تھا اب نواز شریف کو مشرف کے خلاف دے گا تو ذرا شرمندگی اُسے اِس لئے نہیں ہوگی کہ پاکستان کی سیاست میں شرمندہ ہونے کا کوئی رواج ہی نہیں ہے۔ ہوتا تو جاوید ہاشمی بھی یا تو نواز شریف کو دوبارہ اپنا لیڈر نہ کہتا اور اگر یہ جھوٹ زبان سے پھسل ہی گیا تھا تو اُس پر قائم رہتا۔ جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اُس پر ظفر . آدمی کو صاحبِ کردار ہونا چاہئے ۔ میں تو نہیں پوچھتا مگر نواز شریف کو لیڈر کہنے پر اُس کے حق میں قلم کاری کرنے والے جناب اجمل نیازی ہی اُس سے پوچھ کر بتا دیں کہ نواز شریف آپ کا لیڈر ہے تو اُس کے مقابلے میں وزارتِ عظمیٰ کا الیکشن لڑتے ہوئے شرم کیوں نہیں آئی آپ کو ؟ .جہاں تک خواجہ آصف کا تعلق ہے تو اُن کے مدِ مقابل تحریک انصاف کے اُمیدوار نے الیکشن ٹربیونل میں دھاندلی کی باقاعدہ ایک پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔ کل وہ فرما رہے تھے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ دِنوں یا مہینوں میں نہیں سالوں میں حل ہوگا۔ ہم اُمید کرتے ہیں الیکشن ٹربیونل اُن کے خلاف آنے والی پٹیشن کا فیصلہ بھی دِنوں یا مہینوں میں کرنے کے بجائے سالوں میں کرے گا، تاکہ اُنہیں اِتنا وقت مل جائے کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ وہ بآسانی حل کر لیں۔ اِس کے باوجود یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو مجھے یقین ہے وہ اِس سے زیادہ اہم اور بڑی وزارت کے حق دار ٹھہریں گے، کیونکہ ہمارے ہاں جو جتنا نااہل ہے اُسے اُتنے زیادہ بڑے اور اہم عہدے سے نوازے جانے کی روایت ختم ہونے کے بجائے اور مضبوط ہوتی جا رہی ہے !
لاہور اور سیالکوٹ کی طرح گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں بھی وزارتوں کی اِس انداز میں شیر بانٹ کی گئی ہے یوں محسوس ہوتا ہے پنجاب بھر سے سیٹیں جیتنے کے باوجود مسلم لیگ نون یہ ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے کہ وہ واقعی جی ٹی روڈ کی جماعت ہے۔ گوجرانوالہ سے خرم دستگیر خان اور عثمان ابراہیم کو اور شیخوپورہ سے رانے تنویر اور برجیس طاہر کو وزارتیں دی گئی ہیں۔ جبکہ کچھ شہر یا اضلاع ایسے بھی ہیں جہاں کسی کو پورا تو کیا آدھا وزیر (وزیر مملکت) بھی نہیں بنایا گیا ۔ حتیٰ کہ اِس ناانصافی کا نوٹس ڈرتے ڈرتے ہی سہی شریف برادران کے ذاتی کالم نگار کو بھی اگلے روز لینا پڑ گیا ہے۔ یا پھر ہو سکتا ہے شریف برادران کی حکومتی مصروفیات کے باعث اب کے بار دوسری تنخواہ اُسے ذرا لیٹ ملی ہو جس کا غصہ وزارتوں کی شیر بانٹ پر اُسے نکالنا پڑ گیا ہو۔ جو بھی ہے شریف برادران کی اِس سیاسی حماقت کا نوٹس بہرحال ضرور لیا جا رہا ہے کہ وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے کسی شہر کو بہت زیادہ نواز دیا گیا تو کسی کو بالکل ہی نظر انداز کر دیا گیا۔ جو چاہے ترا حُسن کرشمہ ساز کرے .خواجہ سعد رفیق کو ریلوے کا وزیر بنایا گیا ہے۔ پہلے یہ محکمہ اے این پی کے غلام احمد بلور کے پاس تھا اور خواجہ سعد رفیق کے لئے یہی سزا کافی ہے۔ سب سے زیادہ خوشی مجھے پرویز رشید کے وزیر بنتے ہوئی ہے۔ وہ ایک سچا کارکن ہے اور بے ایمان بھی نہیں ہے۔ شریف برادران کے ساتھ وہ اِتنا مخلص ہے کہ وزارتِ دفاع بھی آنکھیں بند کرکے اُسے دی جا سکتی تھی۔ اُسے اطلاعات کا محکمہ دیا گیا ہے اور وہ اِس حوالے سے بھی خوش قسمت ہے کہ جناب عارف نظامی کو وزیر بنا کر نگران حکومت نے پہلے یہ محکمہ پاک کیا۔ ورنہ شیدے ٹلی .کائرے اور اِن جیسے کچھ اور وزرائے اطلاعات نے جو گند اِس میں ڈال دیا تھا اُس کے بعد شاید ہی کوئی شریف آدمی خوشی سے اِسے قبول کرتا۔پٹرولیم کی وزارت شاید خاقان عباسی کو دی گئی ہے۔ پٹرول اب اور کہیں ملے نہ ملے جہازوں میں ضرور مل جایا کرے گا۔ ایک زمانے میں وہ پی آئی اے کے چیئرمین تھے، پھر جہازوں کی اپنی کمپنی اُنہوں نے بنا لی اب نواز شریف کی کمپنی میں وہ مزید کیا کرتے ہیں؟ اِس کا فیصلہ تو آنے والا وقت کرے گا۔ اُن کی پہلی کامیابی تو یہ ہے مولانا فضل الرحمن نے اُن کی جماعت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈیزل پٹرولیم کی وزارت کا باقاعدہ حصہ ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں جب تک یہ حصہ مولانا کو ملتا رہے گا وہ چلتے رہیں گے ورنہ چلتے بنیں گے۔ جہاں تک احسن اقبال کا تعلق ہے تو اُنہیں وزیر برائے منصوبہ بندی بنایا گیا ہے۔ اِس موقع پر ایک شعر مجھے یاد آرہا ہے۔
عمل پیرا کسی پر بھی نہیں ہم
ہمارے پاس منصوبے بڑے ہیں

​
​



Source

 
Advertisement
Garre murday ukharrne ka timd guzar chuka.. Hum ne un ke kaam ko dekhna hai aane waale 5 saal mein....mukhalfat brai mukhalfat se parhaiz kiya jaye;)
 
Advertisement
جی اوئےےےے نمک حلالہ



اگر زرا بھی غیر جانبدار ہوتے تو


جس بجٹ پر سابقہ حکومت کام کرچکی ہے


جس بجٹ کو صرف چار دن پہلے وزیر بننے والا فرد پڑھ کر سنائے گا


تو غیر جانبدار ہوتے ہوئے یہ بات ضرور تحریر کرتے لیکن


نمک حالی کا تقاضیہ یہی ہے جو تم نے کیا شاباش پٹی پارٹی کے نمک حلال