وفاقی حکومت نے پنجاب میں پی ٹی آئی اور ق لیگ سے بڑی شکست کھائی، اور اب پنجاب حکومت کیخلاف وفاقی حکومت ایک بار پھر متحرک ہوگئی، وفاق نے پنجاب حکومت کیخلاف اپنا منصوبہ تیار کرلیا۔
وفاق نے پی ٹی آئی حکومت کو کمزور کرنے کیلئے سازشوں سے بھرپور نیا منصوبہ تیار کرلیا۔ پنجاب میں گورنر راج لگانے کیلئے وفاق میں حکمران اتحادی سرگرم ہے۔
حکمران اتحاد کی پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کو کمزور بنانے کیلیے مشاورت جاری ہے کہ کس طرح ق لیگ کے 10 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرایا جائے۔
ذرائع کے مطابق حکمراں اتحاد نے عدالتوں سے ریلیف لینے کیلئے بھی ماہرین سے مشورے شروع کردیئے جبکہ چوہدری شجاعت کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت فیصلہ کرچکی ہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت کو نہیں چلنے دیا جائے گا،گورنر راج کیلیے پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے، پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد گورنر راج کیلئے راستہ نکالا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہیں پنجاب آنے سے روکا گیا تو وہ گورنر راج پر غور کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر راج کی سمری تیار ہے جس پر غور ہورہا ہے۔
وَ اِذْ یَمْكُرُ بِكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِیُثْبِتُوْكَ اَوْ یَقْتُلُوْكَ اَوْ یُخْرِجُوْكَؕ-وَ یَمْكُرُوْنَ وَ یَمْكُرُ اللّٰهُؕ-وَ اللّٰهُ خَیْرُ الْمٰكِرِیْنَ ترجمہ: اور اے محبوب یاد کرو جب کافر تمہارے ساتھ مکر کرتے تھے کہ تمہیں بند (قید) کرلیں یا شہید کردیں یا نکال (جلا وطن کر) دیں اور وہ اپنا سا مکر کرتے تھے اور اللہ اپنی خفیہ تدبیر فرماتا تھا اور اللہ کی خفیہ تدبیر سب سے بہتر