Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب حکومت کے لیے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کے لیے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کی ابتدائی منظوری دے دی جس کے بعد سمری محکمہ خزانہ کو بھجوا دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمری کی ابتدائی منظوری دے دی۔


گاڑیوں کی خریداری کی سمری 29 مارچ کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو بھجوائی تھی۔ محکمے نے وزیر اعلیٰ کی منظوری کے تناظر میں سپلیمنٹری گرانٹ مانگ لی۔


ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے فنڈز کے لیے محکمہ کو آسٹریٹی کمیٹی میں جانے کا کہا، محکمے نے فنڈز کے اجرا کے لیے سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو بھجوائی۔


ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے گاڑیاں خریدنے کو صرف محکمانہ تجویز قرار دیا تھا، شہباز گل کا مؤقف تھا کہ کئی محکموں نے درخواست کی جسے مسترد کیا گیا تھا۔


وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئی گاڑیوں کے فیصلے کو تجویز کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ گاڑیاں خریدنے کی تجویز آئی تھی جسے مسترد کیا گیا تھا تاہم اب منظر عام پر آنے والی دستاویزات نے پنجاب اور وفاق کے ترجمانوں کی نفی کردی۔


سمری میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں پارلیمانی سیکریٹریز اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو دینی ہیں، وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی گئی تھی۔


خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل بھی منظور کیا گیا تھا تاہم وزیر اعظم عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سمری روکنے کا حکم دیا تھا۔


ARY
​
 
Advertisement
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل جس خبر کو غلط کہتا ہے وہ بعد میں درست ہی نکلتی ہے
?
 
pehle gariya one pone becho phir lakho dollar ki nai gariyan import karo...lakin awam ko menhgai ke liye sabr o bardasht ki talqeen karo.....in nakar aur naehel logon ke liye agar gadha gari nahin to rikshaw le do warna suzuki mehran le do....inki aur inke khandan ki ayyashi ki zimmedari awam ki nahin hai....inhain gari do driver do unlimited petrol do repair aur maintenance do....awam ko zehr de do....nakaam hukumat bechahara IK, razia ghundon men phans gai...
""""""""""""Pakistan men sood, sharab, behayai aur english band ki jai"""""""""""
 
Austerity at its peak!
cars, salaries, houses etc etc only for ministers.

aam log will taste sahiwal incidents