وزیر اعظم عمران خان 2021 کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔
برطانوی تنظیم کے سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو 2021 میں سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
عمران خان اپنی متاثر کن شخصیت کے باعث فہرست میں سترہویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ سابق امریکی صدر باراک اوباما پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بل گیٹس دوسرے اور چینی وزیراعظم شی جن پنگ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
علاوہ ازیں اس فہرست میں چوتھے نمبر پر دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں جبکہ پانچواں نمبر ہالی وڈ کے اداکار جیکی چن کا ہے۔
اسی طرح 2021 کی سب سے زیادہ سراہے جانے والی خواتین میں سابق امریکی صدربراک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما سرفہرست ہیں، دوسری پوزیشن ہالی وڈ کی اداکارہ اورانسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی اینجلینا جولی کی ہے جبکہ تیسرا نمبر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا ہے۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی فہرست میں 9 ویں اوربالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑہ 10 ویں نمبر پر ہیں۔ سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ اسٹار ایشوریہ رائے بچن بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سروے کے لئے اڑتیس ممالک میں 42 ہزار افراد سے رائے لی گئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اس سے قبل 2018 اور 2019 میں بھی اس فہرست کا حصہ رہ چکے ہیں۔
1- Nawaz Sharif: The former prime minister of Pakistan
Nawaz Sharif is one of the richest people in Pakistan. His publicly disclosed net worth is 1.6 billion Pakistani rupees ($15 million), but his actual net worth is estimated to be hundreds of millions of dollars. Sharif and his family own multiple real estate properties, factories, sugar mills, rice mills, and flour mills in Pakistan and abroad.
Sharif was at the heart of the Panama Papers leak. He had funneled money abroad through illicit means to evade taxes. Yes, that’s what an office-holding prime minister was doing before being ousted last year. Fox News Point claims that Sharif was also involved in a metro bus service scam. Last year, the Supreme Court of Pakistan disqualified him from holding the prime minister’s office for life.