- Joined
- Aug 19, 2009
- Posts
- 884
- Reaction score
- 1,961
- Points
- 63
چاہے ۲۰۱۳ کے انتخابات ہوں یا ۲۰۱۸ کے،کراچی کے لوگوں نے تحریک انصاف سے محبت اور لگاؤ کی وہ مثالیں قائم کیں جن کا عشر عشیر بھی کسی اور علاقے یا شہر کے لوگ نہیں قائم کرسکتے۔
۲۰۱۳ میں جب متحدہ والے اپنی دہشت قائم رکھنے کی آخری کوشش کر رہے تھے اور ہر نشست بھاری اکثریت سے جیت کر یہ تاثر دینا چاہتے تھے کہ وہ کراچی کے مالک ہیں اور یہاں جو بھی کرنا چاہیں کرنے کا استحقاق رکھتے ہیں،تب کراچی کے لوگوں نے ایک غیر منظم جماعت تحریک انصاف کو اتنے ووٹ دیے کہ متحدہ کے سیاسی کارکنان پیلٹ پیپر پھاڑ پھاڑ کے تھک گئے اور ٹھپے لگا لگا کے ان کے ہاتھ درد کرنے لگ گئے مگر جیسا کہ ۲۰۱۳ کے بعد ہوا تھا،۲۰۱۸ میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتنے کے بعد کراچی سے آہستہ آہستہ لا تعلق ہوتی چلی گئی۔۲۰۱۸ میں کراچی سے تحریک انصاف کے “کھمبوں” کو بھی لوگوں نے جتوایا مگر جیتنے کے فوری بعد تحریک انصاف کراچی کو ہر مسئلے میں ditch کرتی نظر آئی ہے۔
مسئلہ چاہے پانی کا ہو،ابلتے گٹروں کا ہو یا پھر کچرا اٹھانے کا،تحریک انصاف کوئی بھی پالیسی دینے میں ناکام نظر آئی ہے اور جیسے پنجاب میں ایک روش چلتی نظر آتی ہے کہ ہر نااہلی اور بد انتظامی کا الزام شہباز شریف کے اوپر ڈال کے خود بری الذمہ ہوجاتے ہیں،یہاں بھی سندھ حکومت کے ساتھ عورتوں کی طرح تو تو میں میں کرکے خاموش ہوجاتے ہیں اور اس خاموشی کی بھاری قیمت کراچی کے لوگوں کو چکانی پڑتی ہے۔
پہلے بھی علی زیدی نے کچرا اٹھانے کاکام شروع کیا تھا جس کے نتائج بھی خاطر خواہ ملے تھے مگر اس کے بعد اس رفتار سے باقی مسائل پہ بھی توجہ دینے کی ضرورت تھی جو کہ نہیں دی گئی اور نا ہی دی جارہی ہے۔
بجلی چوری اور اس چوری
کو کور کرنے کے لیے اوور بلنگ کا مسئلہ ایسا ہے جس کا براہ راست تعلق لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ہے مگر اس پہ بھی گورنر نےنیپرا
بانسری !کو شکایت بھجوائی اور بس پھر وہی نیرو اور وہی
وزیر اعظم صاحب،پنجاب میں عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے منہ پہ جو کالک پوتی ہے اس کے بعد اگلا الیکشن پنجاب میں تو بھول ہی جائیں مگر کراچی کے عثمان بزدار یہاں بھی اپنی نا اہلی سے کراچی کو تحریک انصاف کا قبرستان بنانے پہ تلے ہوئے ہیں۔خدارا کچھ کریں قبل اس کے کہ یہاں بھی پنجاب کی طرح لوگ تحریک انصاف کی تختیوں پہ جوتوں کے ہار پہنانا شروع کردیں!
Last edited by a moderator:





