Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کو ماموں بنادیا

1538646_660328624034340_786766129_n.jpg



فورٹ عباس(تحصیل رپورٹر) میڈیا کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف چولستان پہنچ گئے جہاں چولستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے 2 ارب 37 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا تاہم بیورو کریسی چولستان کے حقیقی متاثرین (روہیلوں) سے ہاتھ کر گئی اور وزیراعلیٰ کو بھی ماموں بنادیا، پاک بھارت سرحد پر واقعہ متاثرہ علاقوں کی بجائے وزیر اعلیٰ کو بجنوٹ کا دورہ کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان میں خبر شائع ہوئی تھی کہ فورٹ عباس کے ملحقہ چولستان میں قحط کے سائے منڈلانے لگے ، خشک سالی کے ہاتھوں عوام ایڑیاں رگڑنے پر مجبور اور مویشی بھوکوں مرنے لگے، ٹوبے خشک انسان جانور چرند پرند پانی کی بوند بوند کو ترستے ہوئے ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبور ،سینکڑوں جانور ہلاک ، چولستانیوں (روہیلوں ) پر موت کے سائے منڈلانے لگے ،

سردیوں میں پانی کی قلت برقرار ، شدید گرمی میں پانی کی صورت حال کیا ہوگی، بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو صورت حال تھرپارکر سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چولستان کا دورہ کیا اور چولستان میں ٹوبہ جات کی صفائی ستھرائی ڈھور ڈنگر (مال مویشی ) کی ویکسینیشن ، سڑکات کی تعمیر و مرمت اور فراہمی آب کے لئے مجموعی طور پر 2 ارب 37 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ واضح ہو کہ چولستان کا علاقہ فورٹ عباس سے ہوتا ہوایزمان ، بہاولپور ، احمد پور شرقیہ ، لیاقت پور ، خان پور ، رحیم یار خاں سے تھر پار کر (سندھ) تک جاتا ہے۔ چولستان میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ پاک بھارت سرحد پر واقع ہے نہر فلڈ چینل کے چکوک 243-243 الف 244- 245- 246- 247-248-249-250-251-253-254-255-256-257- ہاکڑہ برانچ ، چولستان کے ٹوبہ جات اڈا موسیٰ ، ڈھڈیاں والا، سلاں والا، کمرانیاں والا ، علی والا، موج گڑھ، بونڈری، موڈی، کرلیاں والا ، مٹاں والا ، موج گڑھ سمیت متعدد ٹوبہ جات میں قحط سالی کا راج ہے جبکہ بیورو کریسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہاتھ دکھاتے ہوئے چولستان میں نسبتاً کم متاثرہ علاقہ بجنوٹ کا دورہ کر وا دیا۔ جس سے فورٹ عباس سے ملحقہ چولستان کے متاثرہ علاقوں کے (روہیلوں) میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

source
​
 
اس ميں ايسي حيرانگي کي کيا بات شريف اور ان کي آل اولاد گزشتہ تيس سالوں سے پاکستان کے عوام کو روز ماموں بناتي ہے ليکن اس بے غيرت قوم پر کوئى اثر نہيں پڑتا پھر انہيں ہي ووٹ دے ديتے ہيں
 
local govt system sahi maano mein nafiz karna parhay gaa... lekin ye gganjy kary gy nahi.... ek in ka drama baz wazir ala kaha kaha dora kary ga....