Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سے مری میں خیبر پختونخوا کے علاقے میں ڈولی لفٹ گرنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لوا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مری میں خیبر پختونخوا کے علاقے میں ڈولی لفٹ گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی ملاقات۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے علاقے میں پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو8لاکھ روپے فی کس کے حساب سے جبکہ زخمی افراد کو 3لاکھ روپے فی کس مالی امداد کے چیک دیئے۔


وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں سے المناک سانحے پردکھ اورافسوس کا اظہارکیا اورسوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی امداد انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی،جن کے جگر گوشے اس المناک حادثے میںان سے بچھڑ گئے ہیں ،اس کا درداوردکھ وہی محسوس کرسکتے ہیں۔
نہوںنے کہا کہ انتظامیہ،پولیس اور ریسیکو 1122کے کارکنان نے موقع پر پہنچ کر زخمیوںاور میتوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا۔بالخصوص مقامی افراد نے جذبہ انسانیت کے تحت جس طرح امدادی کارروائیوںمیںحصہ لیا وہ قابل تحسین ہے ۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق کے افراد کے لواحقین کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، صوبائی وزراء راجہ اشفاق سرور،چوہدری شیر علی، راولپنڈی اورمری کے انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔

19642365_1496159137089354_803715253841236255_n.jpg


19665557_1496159187089349_5446691247174059639_n.jpg





19748533_1496159257089342_1006210130290726258_n.jpg






19665243_1496159293756005_4713715459827706206_n.jpg





https://www.facebook.com/ShehbazSharif/posts/1496159320422669​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
The chair lift is owned and operated in Punjab who is also responsible for its maintenance. The end post was on the KP side, so how is it KPK's fault and if it indeed is KPK's fault then why a Punjabi CM doling out the money? Looks like more dramabazi by this mentally deranged idiot! KPK should not allow Punjab to use its territory for any future liability.
 
Khadm E aaala....
Model Town case kay mujramoon ko kaif e Kirdar tak pohnjanay kay baad...
aik aur naey mission par !!!!!!!!!!