Advertisement

وزیراعلٰی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرکے گورنر پنجاب اپنے ہی جال میں پھنس گئے؟

go11h1.jpg

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر رولنگ کی وجہ سے وزیراعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب اپنے ہی لگائے گئے جال میں پھنس گئے ہیں، اپنے مراسلے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کی رولنگ کی وجہ سے وزیراعلی اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکے، اعتماد کے ووٹ لینے کے عمل میں ناکامی کے ذمہ دار اسپیکر پنجاب اسمبلی ہیں۔

گورنر پنجاب نے مراسلے میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اسپیکر سے کہا کہ آپ کی رولنگ کی وجہ سے وزیراعلی اعتماد کاووٹ نہیں لے سکے، اسپیکر کی مدد سے وزیراعلی ایک آئینی عمل کے تحت اپنے فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کو صوبائی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لینے کا کہا تھا تاہم اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اجلاس نہیں بلایا جس کا فائدہ وزیراعلی کو ہوا اور وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے کے عمل سے بچ گئے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا۔ گورنر پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔
 
اگر غیر قانونی ہتھکنڈے قانون اور آئین کے مطابق نپٹائے گئے تو کس کا جال اور کون پھنسا؟ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں پتا لگ جائے گا

ساتھ میں یہ بھی پتا لگ جائے گا کہ بندیال اور حافظ اس ملک کو بچانے میں سیریس ہیں کہ نہیں، یا یہ بھی باجوے کی طرح کے ضمیر فروش، غدار وطن ہیں
​
 
خان صاحب کو چاہیے اب ٹیسٹر کا استعمال بند کر دیں
رینچ پلاس ہتھوڑے کا استعمال شروع کر دیں
اب تو عوام بھی تجربہ کار ہو چکی ہے ایک بیان سن کر پتا چل جاتا ہے کہ حافظ عالیہ اور عظمی کیا چاہتے ہیں
 
خان صاحب کو چاہیے اب ٹیسٹر کا استعمال بند کر دیں
رینچ پلاس ہتھوڑے کا استعمال شروع کر دیں
اب تو عوام بھی تجربہ کار ہو چکی ہے ایک بیان سن کر پتا چل جاتا ہے کہ حافظ عالیہ اور عظمی کیا چاہتے ہیں

Yes, you are absolutely RIGHT. ?