Advertisement

وزیراعظم کے پاس غیر ملکی اقامہ کی موجودگی سنگین جرم ہے

وزیراعظم کے پاس غیر ملکی اقامہ کی موجودگی سنگین جرم ہے:

news-1520521534-5395.jpg


سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کسی وزیراعظم کے پاس غیر ملکی اقامہ کی موجودگی انتہائی سنگین جرم ہے عدلیہ نے نرم فیصلہ کیا ہے اگر ڈونلڈ ٹرمپ کسی غیر ملکی کمپنی کا ملازم نکل آئے نہ صرف مواخذہ ہو گا بلکہ جیل بھی جائے گا ۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے نتیجہ میں یا سینیٹ کی ساکھ بڑھ جائے گی یا میرے ہموطنو کے لیے راہ ہموار ہو رہی ہو گی سکھوں کی فہرستیں بھارت کے حوالے کرنے کے الزام کے بعد پاکستان کے آٹھ آرمی چیف رہے میرے خلاف کیوں نہیں تحقیقات کی گئیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سینیٹ میں اپنے الوداعی خطاب میں کیا چودھری اعتزازاحسن نے کہا کہ 1964سے فوجی آمروں کے خلاف جدوجہد کی 1979سے 1988تک اس ملک پر مارشل لاء کا گھنائونا سایہ رہا ہم نے بھرپور جدوجہد کی اور اسی شخص نے پرویز مشرف کو ہٹانے کی ادنٰی کوشش کی پرویز مشرف نے آزاد عدلیہ تحریک کے دوران تین بار مجھے وزیراعظم بننے کی پیشکش کی مگر میں نے ہر بار انکار کر دیا چار فوجی آمروں کے خلاف جدوجہد کا اعزاز حاصل رہا اور یہ جدوجہد سڑکوں پر کی انہوں نے کہاکہ فرحت اللہ بابر کے گذشتہ روز سینیٹ میں خطاب سے مکمل طور پر متفق ہوں فوج اور عدلیہ کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے فوج کو تالے آزمائی نہیں کرنی چاہیے اور نہ عدالت کو مداخلت کرنی چاہیے یہ بھی درست کہا کہ ججز اگر شعر کہیں گے تو اس سے خوف آتا ہے میں مکمل طور پر فرحت اللہ بابر کے بیان سے متفق ہوں مگر اضافی بات یہ ہے شاید مختلف بھی ہے

ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ جب ہم اداروں کے دائرہ کار کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے ہمیں اپنے دائرہ کار میں رہنا چاہیے خود احتسابی کرنی چاہیے دوسروں کی غلطیاں نکالنے سے پہلے اپنا احتساب کریں یہ بات درست ہے کہ ججز کی زبان نہیں بلکہ قلم بولتا ہے اس حوالے سے تجاوز نہیں ہونا چاہیے اور کسی فوجی افسر کو فیض آباد چوک میں کھڑے ہو کر ہزار ہزار روپے کے لفافے تقسیم کرنے چاہیں یہ اختیارات سے تجاوز ہے اور ہمیشہ ایسی تجاوز کا نقاد رہا ہوں ایسی باتیں کرنے سے پہلے ہمیں بھی اپنی کارکردگی دکھانی چاہیے پتھر وہ مارے جس نے گناہ نہ کیا ہو ہم عدلیہ پر بہت تنقید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاناما کی بجائے اقامہ پر نکالا کیوں نا اہل قرار دیا

اسی عدلیہ نے تو حدیبیہ ملز کابھی فیصلہ کیا ہے اس کو رد کیوں نہیں کرتے کیا یہ رعایت انکے لیے قابل قبول ہے یوسف رضا گیلانی کو نکالا گیا تو انہوں نے کہا عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کریں اور اب عوامی جلسوں میں اپنے خلاف فیصلے کے خلاف نامنظور کے نعرے لگوا رہے ہیں اورنج ٹرین کے بارے میں عدالت عظمٰی کا فیصلہ آیا چار سو سالہ ورثہ شالیمار باغ چوبرجیبھاڑ میں جائے ٹرین چلے گی اسی عدلیہ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا احد چیمہ کی گرفتاری پر وزیر اعلٰی پنجاب کے دفتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا 21گریڈ کے افسر سلمان فاروقی، عثمان فاروقی ، سابق چیف سیکرٹری سعید مہدی گرفتار ہوئے چار سال جیل میں رہے اس وقت تو کوئی قلم چھوڑ ہڑتال نہیں ہوئی سندھ اور بلوچستان میں بیسیوں افسران کو ہتھکڑی لگی

خیبر پختونخوا کا آئی جی پولیس گرفتار ہوا کچھ نہیں ہوا پنجاب کیا کوئی انوکھا علاقہ ہے پنجاب والوں کے نخرے کیا بہت ہی زیادہ ہیں یہ بھی صرف ایک 19گریڈ کے 21گریڈ میں تعینات افسر کے لیے کیا جا رہا ہے جس پر اربوں روپے کا الزام ہے اور دفاتر کو تالے لگانے کا فیصلہ بھی سی ایم پنجاب کے دفتر میں ہوا کیا یہ بغاوت نہیں ہے پنجاب میں کوئی بغاوت کرے تو کچھ نہیں اگر یہی کام بلوچستان میں ہوتا تو نہ صرف انہیں اٹھا لیا جاتا بلکہ ان پر گولیاں چلا دی جاتیں اور یہ سارے پنجاب کا نہیں صرف ایک خاندان کا معاملہ ہے اب کہہ رہے ہیں کہ کس بات پر نکالا اور ہمیں کہتے رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے مجسٹریٹ کی عدالت میں صدر پاکستان کے ٹرائل کے لیے خط لکھیں ہمارا آئین امریکہ، برطانیہ کسی سپریم کورٹ میں صدر پاکستان کے ٹرائل کی اجازت نہیں دیتا تو ہم کسی مجسٹریٹ کے سامنے صدر پاکستان کو پیش کرنے کا خط کیسے لکھتے ایسا نہ کیا تو توہین عدالت کی سزا سنا دی گئی اور اس سزا پر نا اہل کر دیا گیا چودھری اعتزازا حسن نے کہا کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اقامہ بہت سنگین جرم ہے اس سے کسی وزیر اعظم کی وفاداری تقسیم ہو جاتی ہے پاکستان کا وزیر اعظم کس طرح کسی دوسرے ملک کی کمپنی کا ملازم ہو سکتا ہے

اگر ڈونلڈ ٹرمپ کسی سعودی کمپنی کا جی ایم نکل آئے تو نہ صرف اسکا مواخذہ ہو گا بلکہ وہ جیل بھی جائے گا ہم سب کو اپنے اندر جھانکنا چاہیے انکا ماضی سب کے سامنے ہے سینکڑوں لوگوں کو لا کر باقاعدہ طور پر سپریم کورٹ پر حملہ کروایا جیل سے آنے کے بعد نہال ہاشمی نے جو زبان استعمال کی ہے وہ میں یہاں بیان بھی نہیں کر سکتا جس قسم کی گالی دی ہے یہاں بیان نہیں کر سکتا یہ ورچوئل وار سے کام لے رہے ہیں خود حکومت میں بھی ہیں اور جنگ بھی شروع کر رکھی ہے مظلوم بن رہے ہیں وزیراعظم کا یہ کہنا کہ میں نااہل وزیر اعظم کی ہدایت پر قومی اسمبلی توڑ سکتا ہوں آئین کی خلاف ورزی ہے وزیر اعظم اپنے صوابدیدی اختیار کے استعمال کی اجازت کا متمنی نہیں ہوتا جب کہا جاتا ہے کہ سب اپنے دائرہ میں رہیں تو ہمیں بھی اپنے دائرہ میں رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ بیانات کہ عوامی عدالتوں کی رائے کوسمجھو ایک طرف پانچ ججز ہیں اور دوسری طرف 20کروڑ عوام درحقیقت سپریم کورٹ پر دبائو ڈالنے والی بات ہے اس طرح وہ ٹرائل کورٹ احتساب جج کو دبائو میں لانا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ پوری اسلام آباد پولیس ساتھ ہوتی ہے چالیس چالیس گاڑیوں کا دستہ ہوتا ہے گاڑی پھولوں سے لدی ہوتی ہے جبکہ دوسری طرف لوگ بکتر بند گاڑیوں میں پیش ہوتے رہے ہیں نیب اپنے ضابطہ کار کے حوالے سے امتیاز برتتا ہے کیونکہ قانون کے مطابق جب ٹرائل شروع ہو جاتا ہے تو پہلے ملزم کی گرفتاری ہوتی ہے یہ کیسا ملزم ہے کہ نہ اسکی گرفتاری ہوئی اور نہ اسکا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا عدالت نے سابق وزیر اعظم کے حوالے سے نرم ہاتھ رکھا ہے انہوںنے کہا کہ ان کے جلسوں میں بیانات برملہ فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا ماحول پید اکرنے کے مترادف ہے میرے ہموطنو کی تقریر کا جواز پیداکیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کیوں نہیں بتا دیتے فلیٹس کن پیسوں سے خریدے کتنا ٹیکس ادا کیا اور کس طرح کی یہ کمائی تھی انہوں نے کہا کہ یہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں انہیں ماضی میں پوچھ کر فیصلہ دینے والے ججز اور احد چیمہ جیسے بیوروکریٹس چاہیں اسلیے یہ مطمئن نہیں ہیں

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں شمالی وزیرستان ایجنسی کو دہشتگردوں سے خالی کروایا ہے بھیانک دشمن سے جنگ لڑی ہے انہوںنے کہا کہ جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ خود باہر نکل کر اس جنگ کی قیادت کر رہے ہیں اپوزیشن لیڈر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پہلے فرقہ واریت سنتے تھے اب پاکستان میں مذہب واریت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اعتزازاحسن نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جو کہانیاں سامنے آرہی ہیں اللہ کرے وہ سب غلط ہوں الیکشن کمیشن نے نوٹسز بھی جاری کر دیے مگر کوئی ثبوت نہیں ملے گا کیونکہ اس قسم کی کرپشن کا ثبوت کوئی نہیں چھوڑتا کیا کوئی دس کروڑ روپے لیکر اسکی رسید دے گا اور کیمرے کے سامنے ایسا کرے گا چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے نتیجے میں یا ہم ایوان بالا کی ساکھ کو بڑھا رہے ہوں گے یا میرے ہموطنو کے لیے گرائونڈ بنا رہے ہوں گے انہوں نے سکھوں کی فہرستیں بھارت کے حوالے کرنے کے الزامات کی بھی ایک بار صفائی پیش کی اور کہا کہ میرا قصور یہ ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی ہدایت پر دراب پٹیل کو عالمی عدالت انصاف کا جج بنوانے کے لیے نیو دہلی گیا تھا کیونکہ بھارت اپنے جج کو لا رہا تھا میں نے نیو دہلی جا کر راجیو گاندھی سے بات کی بھارت دراب پٹیل پر آمادہ نہ ہوا ہم دراب پٹیل کو عالمی عدالت انصاف کا جج اسلیے بنوانا چاہتے تھے کیونکہ اس نے بھٹو قتل کیس میں مخالفت کی تھی-

Source
​
 
Last edited by a moderator: