- Joined
- Jan 12, 2014
- Posts
- 1,168
- Reaction score
- 5,247
- Points
- 113
میرے عزیز ہم وطنو! پاجامہ لیک سوری پانامہ لیک کے بعد میں میاں نوازشریف آپ سے مخاطب ہوں، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پانامہ لیک میرے خلاف عالمی سازش ہے، پاکستان کی ترقی ، خوشحالی مغربی ممالک سے ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ ہمارے خلاف سازشوں کا جال بنتے رہتے ہیں۔ یہ بھی ہمارے خلاف ایک سازش ہے۔
میں پہلی بار ذاتی طور پر اپنی صفائی پیش کرنے کیلئے حاضر ہوا ہوں، میں زندگی میں کئی با ر کنگال ہوا اور کئی بار اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا۔ قیام پاکستان سے پہلے انڈیا میں ہماری ایک فونڈری تھی ، جب پاکستان بنا تو سکھوں اور ہندوؤں نے ہماری فیکٹریاں، گھر، جائیداد سب چھین لئے، ہم بے یارومددگار پیدل چل کر پاکستان آئے۔ ہم لاہور آئے تو ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہیں تھا۔میرا چھوٹا بھائی شہباز شریف دودھ کیلئے بلک رہا تھا، میرے تن پر کوئی کپڑا نہیں تھا، انڈین مووؤی "پی کے" کی طرح صرف ایک ٹیپ ریکارڈر سے میں نے اپنا تن ڈھانپا ہوا تھا۔ ہم اس حالت میں پاکستان آئے۔ میرے والد مرحوم نے وہ ٹیپ اتار لیا تو میں دنیا کے سامنے قدرتی لباس میں آگیا۔ میں رو رہا تھا کہ میری ماں نے اپنا دوپٹۃ اتار کر مجھے ڈھانپا، میرے والد نےوہ ٹیپ ریکارڈر توڑا، اس میں سے سپیکر نکال کر اسے توڑا اور پھر اس میں سے مقناطیس نکالا۔ میرے والد نے وہ مقناطیس ایک لکڑی کے ڈنڈے پر لگایا اور مجھے ساتھ لکر باہر چل دئیے۔
ہم باپ بیٹا گلی گلی محلے محلے جاکر کوڑے کے ڈھیروں سے مقناطیس کی مدد سے لوہا اکٹھا کرتے۔ لوہا اکٹھا کرتے کرتے ہم نے ایک بھٹی بنالی جس میں ہم لوہا پگھلاتے اور ایک دن ہم نے اتفاق فونڈری بنالی۔ ایک اتفاق فونڈری کے بعد اللہ نے ہمیں اتنی برکت دی کہ ہم نے مشرقی پاکستان میں بھی ایک اتفاق فونڈری بنالی۔ جو مشرقی پاکستان بننے کے بعد ہم سے چھن گئی لیکن ہمارے پاس ایک فونڈری رہ گئی تھی۔ ہم نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے کام میں لگے رہے۔ لیکن 1973 میں بھٹو نے ہم سے اتفاق فونڈری بھی چھین لی ہم پھر بے یارومددگار ہوگئے۔ پھر بھی ہم نے ہمت نہیں ہاری اور ہم نے ایک کباڑئیے کی دکان سے ایک خراب ٹیپ ریکارڈر خریدا، ٹیپ ریکارڈر سے مقناطیس نکالا، ایک ڈنڈے پر لگایا اور گلی گلی محلے محلے میں مقناطیس کی مدد سے لوہا اکٹھا کرناشروع کردیا۔
ایک دن ہم باپ بیٹے لوہا اکٹھا کررہے تھے کہ اچانک ایک فرشتہ صفت انسان ضیاء الحق کی نظر ہم پر پڑگئی۔ وہ مجھ سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے مجھے اپنے ساتھ لیا ، میری تباہ حال اتفاق فونڈری واپس کردی۔ مجھے وزیراعلیٰ بھی بنادیا، میرے باپ اور بھائیوں نے دوبارہ کام شروع کیا، اللہ نے اتنی برکت دی کہ ہم بھائیوں نے 18 ماہ میں 30 فیکٹریاں بنالیں، اتفاق فونڈری کے بعد ہمارے پاس شوگر ملز، فلور ملز، پیپر ملز سمیت کئی فیکٹریاں تھیں۔ میں وزیراعلیٰ بن کر عوام کی خدمت کرتا رہا اور میرے بھائی اور باپ ترقی کرتے کرتے بہت دور پہنچ گئے لیکن بے نظیر کی حکومت آئی تو اس نے ہمارا سکریپ سے بھرا جوناتھن جہاز روک لیا۔ اتفاق فونڈری بند ہونے کا خدشہ تھا، کئی مزدور بے روزگار ہونے کا خدشہ تھا، اس لئے ہم نے گھر میں پڑا ایک ٹیپ ریکارڈر توڑا،اس میں سے سپیکر نکالا، سپیکر توڑ کر اس میں سے مقناطیس نکالا اور ایک ڈنڈے پر لگاکر لاہور کی سڑکوں، گلیوں سے کوڑے کے ڈھیروں سے لوہا اکٹھا کرنا شروع کردیا۔جس سے کئی مزدور بے روزگار ہونے سے بچ گئے۔
پھر 12 اکتوبر 1999 کے بعد ہم پر برا وقت آیا، ایک آمر نے ہم سے اتفاق فونڈری سمیت سب کچھ چھین لیا اور ہمیں خالی ہاتھ جدہ روانہ کردیا۔ہم جدہ پہنچے وہاں ہم نے پھر ایک کباڑی کی دکان سے ایک ٹیپ ریکارڈر خریدا، اس میں سے مقناطیس نکالا، ایک ڈنڈے پر مقناطیس جوڑا اور میں، میرے بھائی، میرا داماد ، بیٹا اور بوڑھا باپ سب ملکر سعودی عرب میں کوڑے کے ڈھیروں سےمقناطیس کی مدد سے لوہا اکٹھا کرنا شروع ہوگئے۔ اور ہم نے ایک سال میں اتنا لوہا اکٹھا کر لیا کہ سعودی عرب میں سٹیل مل لگالی۔ اللہ تعالیٰ نے کاروبار میں بہت برکت دیدی اور ہم نے لندن میں فلیٹس، اپارٹمنٹس، کاروبار بنالئے۔ آج انڈیا ہماری فیکٹریاں چھین کر پچھتا رہا ہے، انڈیا کہتا ہے کہ کاش نوازشریف پاکستان نہ جاتا تو آج امبانی، اعظم پریمجی، متل، ٹاٹا، کمار برلا جیسے لوگ اس کے سامنے بونے ہوتے۔ انڈیا نے ہمیں 1973 میں نیشنلائزیشن کے بعد انڈیا میں کاروبار کرنے کی آفر کی جو ہم نے پاکستان کی خاطر یہ آفر نامنظور کردی۔ ہمیں 1971 کے بعد بنگلہ دیش نے آفر کری لیکن ہم نے جذبہ حب الوطنی میں ٹھکرادی
میرے عزیز ہم وطنو! یہ میری کہانی ہے، جتنی بار ہم اجڑے اتنی بار تو بغداد بھی نہیں اجڑا ہوگا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اور الحمداللہ آج کئی فیکٹریوں، آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں اور یہ سب ٹیپ ریکارڈر کے مقناطیس کا کمال ہے۔