وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی بھاری بھرکم کابینہ کے 9 ماہ میں بیرون ملک دوروں پر 1 ارب روپے سےزائد اخراجات آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
خبررساں ادارے دنیا نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال 2022-23 کے 9 ماہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے غیر ملکی دوروں پر مجموعی طور پر 1 ارب 3 کروڑ 13 لاکھ 91 ہزار روپے کے اخراجات آئےہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں، طعام و قیام سمیت دیگر ادائیگیوں، رجسٹریشن و فیس، عطیات کی مد میں 84کروڑ9 لاکھ روپے کے اخراجات آئے، دیگر اخراجات پر14 کروڑ33 لاکھ44 ہزار روپے خرچ ہوئے جبکہ مختلف ورکشاپس وسیمینار پر20 لاکھ روپے، اخبارات، جرائد اور کتابوں کی خرید پر 5 لاکھ98ہزار روپے خرچ کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے موقع پر دیگر امور پر 2 کروڑ روپے بھی خرچ ہوئے ہیں۔