Advertisement

وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

1734851572634.png

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے لیے حکومتی اتحاد کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز پر بنائی جانے والی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی اور پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کی پیشکش پر زور دیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز کو تسلیم کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا، "پاکستان ہے تو ہم سب ہیں" اور اسپیکر قومی اسمبلی کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور حکومتی اتحاد کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے مذاکرات کی باتیں چل رہی تھیں، لیکن باضابطہ مذاکرات کا آغاز ابھی تک نہیں ہو سکا تھا۔ عمران خان نے چند دن پہلے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔
 
Advertisement

نکے نے پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال کی ڈیڈلائن ختم ہونے سے چند گھنٹے پہلے سارے کتوں کو ایک ہی پٹے کے ساتھ باندھ دیا اور اسے حکومتی کمیٹی کا نام دے دیا

مستری اور نکے کے ذہن نشین رہے کہ اس کمیٹی کی ڈرامے بازی سے اوورسیز پاکستانیوں کی ریمیٹینسز کی بندش کی کال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا
​
 
Overseas should not listen to this drama, just keep doing whatever they can do.