مسلم لگ، ن کے سنئرا رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کاگ ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاری بالکل مکمل ہے۔
تفصلاشت کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ تو ایک سانحہ ہوا ہے جبکہ عمران خان کے ہاتھ توشہ خانہ سے رنگے ہوئے ہیں، ساتھ ہی ان پر دیگر بے شمار کیسز بھی ہیں، عمران خان کے جرائم کی فہرست تو بہت لمبی ہے۔
ق لگھ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں کا خمیر ہو وہا ں پہنچ ہی جاتا ہے ، ڈاکو اس وقت چوروں کی چھتری کے نچے اکھٹےہورہے ہیں، پی ٹی آئی ارکان کو اسمبلی میں آنے دیں، ضروری نہیں کہ ان کے کہنے پر ہی وزیراعظم اعتماد کاووٹ لیں وہ خود بھی یہ ووٹ لے سکتے ہیں ،اس میں کوئی ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہے، قومی اسمبلی میں اللہ کے فضل سے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے وفاق کو کوئی خطرہ نہیں ہے، نگراں وزیراعلی کیلئے ہم نے ناصر محمود کھوسہ سےرابطہ کیا تھا مگر انہوں نے اس سے معذرت کر لی، ہماری حکومت سے کوئی مفاہمت نہیں تھی، تمام اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد آج نگراں وزیراعلی کیلئے نام فائنل کرلیں گے۔
ن لیگ کی مقبولیت میں کمی سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، ن لیگ کو نقصان نہیں ہوا، نا ہی ن لیگ دیوار سے لگے گی، لوگ سوشل میڈیا سے زیادہ متاثرہورہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9kawajajasisfitmadkavote.jpg
Advertisement





