Advertisement

وزیراعظم سے پڑھائی کا کہنے والے بچے کا لارنس کالج میں داخلہ مل گیا

najh1h11i2131.jpg


پڑھائی کے شوقین بچے کو وزیراعظم نے تحفے سے نواز دیا، بچے کو لارنس کالج میں داخلہ مل گیا، بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے پڑھائی کا کہنے والے بچے کا لارنس کالج مری میں داخلہ کرا دیا گیا۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بچے سے اعلیٰ تعلیم کا جو وعدہ کیا تھا وہ وفا بھی کیا۔
Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ لارنس کالج مری میں داخلے سے بچے کے نئے تعلیمی سفر کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ بچہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزرا کے ہمراہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا، شہباز شریف قلعہ سیف اللہ پہنچے تھے جہاں ایک بچے نے وزیر اعظم سے اپنے علاقے میں ناقص تعلیم کے نظام کی شکایت کی تھی۔

بچے نے وزیراعظم کو بتایا تھا کہ یہاں تعلیم کا مسئلہ ہے،سرکاری اسکول میں اگر ہم جائیں تو وہاں اساتذہ نہیں آتے، اپنی نوکری ٹھیک طرح سے نہیں کرتے اور وقت پر آتے بھی نہیں ہیں،

وزیر اعظم نے سوال کیا تھا کہ بیٹا اب تک جو تعلیم حاصل کی، کیا وہ گھر میں کی ہے؟'طالب علم نے بتایا کہ تھوڑا ٹیچر کی مدد سے کی اور کچھ ٹیوشن پر جاتا تھا۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ اس بچے کو اعلیٰ تعلیم دلوائی جائے، جہاں یہ بچہ چاہے اسے داخلہ دلوایا جائے، اسے مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، بچے اپنی خواہش پوری ہونے پر خوشی سے نہال ہے، بچے نے وزیراعظم کا شکریہ ادا بھی کیا۔
 
اندازہ کر لو اس غبی ڈرامے باز کا بچہ جن غریب بچوں کی بات کر رہا تھا ان کے بارے میں کچھ نہیں ہو سکتا اعلان کے طور پر بچے کو داخلہ دلا دیا یہ کام تو اس کے والدین بھی آسانی سے کر لیتے ۔وہ غریب مزدور ہوم لیس بچے خوش ہو گئے؟
 
Advertisement