Bubber Shair
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- May 18, 2015
- Posts
- 10,622
- Reaction score
- 9,147
- Points
- 113
تبدیلی کے بعد بھی تبدیلی دکھای نہیں دے رہی، اورسیز پاکستانی اپنے ڈاکو مینٹس پولیس کلئیرینس سرٹیفیکیٹ ، اتھارٹی لیٹرز، ڈگریز ، پاسپورٹ، آی ڈیز کی ویری فیکیشنز وغیرہ کیلئے بیرون ملک میں موجود پاکستانی ایمبیسیز کا رخ کرتے ہیں جہاں سے اس اذیت ناک پراسیس کی ابتدا ہوتی ہے کہ مہینوں انتظار کے بعد بالاآخر وہ بندہ اس ڈاکومینٹ پر سوالاکھ لعنت بھیجتے ہوے واپس گھر کو لوٹ آتا ہے، عموما کسی بھی حساس نوعیت کی جاب کیلئے بلکہ اب تو ہر قسم کی جاب کیلئے پولیس کلئیرینس سرٹیفیکیٹ مانگا جاتا ہے جو ایمبیسی کی طرف سے آی جی آفس اسلام آباد کو بھجوا دیا جاتا ہے جو آگے آجی آفسز کو بھجوا دیتے ہیں، یہ سرٹیفیکیٹ کبھی لوٹ کر نہیں آتا کیونکہ آفسز میں موجود پولیس افسران کو حرام کھانے سے فرصت ملے تو اپنی ڈیوٹی کی طرف توجہ دیں، کوی انہیں پوچھنے والا نہیں اور کوی ان کو ڈنڈا دینے والا نہیں، وزیر داخلہ کو بڑھکوں اور مولوی طارق جمیل کی مٹھی چاپی سے فرصت ملے تو اپنے ان آی جی آفیسرز سے پوچھے کہ یہ سارے ڈاکومینٹ جو بنگلہ دیش میں بھی ایک گھنٹے کے اندر سائل کو دے دئیے جاتے ہیں تم لوگوں نے دو دو سال سے اپنی ماں کے دھیج میں دینے کو سنبھال رکھ ہیں؟
ظاہر ہے ایمبیسیز وزارت خارجہ کے دائرے میں آتی ہیں جس کا اپنا حال ہی نازک ہے، کوی کام ڈھنگ سے نہیں ہورہا اور سائلین سے چھوٹی چھوٹی باتوں کیلئے تعاون کرکے کوی راستہ نکالنے کی بجاے سینکڑوں میل کے سفر کرواے جاتے ہیں، یہ چیز لاو وہ چیز لاو، یہی حال رہا تو ایکدن آے گا کہاورسیز پاکستانی اپنی ہی ایمبیسیز کو گھیر کر آگ لگانا شروع ہوجائیں گے