Advertisement

واہ کینٹ میں ’داعش‘ کی وال چاکنگ

راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جھنڈا لہرائے جانے کے واقعے کے بعد اب داعش نے مبینہ طور پر واہ کینٹ کے انتہائی حساس علاقے میں ٹریفک سائن بورڈز پر وال چاکنگ کردی۔

خیال رہے کہ 5 روز قبل اسلام آباد میں داعش کا جھنڈا لہرا دیا گیا تھا جبکہ اس کے بعد ایک مقامی کالعدم تنظیم نے شہر کے الیکٹرک پولز پر وال چاکنگ کی تھی، تاہم گذشتہ روز پاکستان آرڈینس فیکٹری واہ کینٹ کے انتہائی حساس علاقے میں ٹریفک سائن بورڈز پر مبینہ طور پر داعش کے نام کی چاکنگ کردی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں داعش کا جھنڈا لہرائے جانے کے واقعے پر ناصرف قانون نافذ کرنے والے ادارے بلکہ سیاسی سرکل نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں عالمی کالعدم تنظیم داعش کا جھنڈا لگائے جانے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی تھیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کی تھی۔
رواں ہفتے میں ہی جمعرات کے روز کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان (ایس ایس پی) کی چاکنگ واہ کینٹ کے علاقے میں الیکٹرک پولز پر کی گئی بعد ازاں محلہ صادق آباد میں ٹریفک پولز پر داعش کی چاکنگ کردی گئی

راولپنڈی کے سینئر پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی کی چاکنگ کے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ داعش کی چاکنگ کے حوالے سے بھی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
https://www.dawnnews.tv/news/1065541/
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Jab tak Noora Murdari Fazlo Jaisay beyghairat hukmanrani kartay rahain gay India supported anti Pakistan organizations kisi Na kisi Shakal mein mulk Ko nuqsan puhanchti rahay geen
 
Advertisement
یار مجھے بھی کراۓ کے کچھ ٹٹو چاہئے..... گندے نالے میں صفائی کرانی ہے...... ہے کوئی جو ٥ یا ١٠ ہزار میں نالہ صاف کرنے کے بعد اس ہی نالے میں خود کو پھوڑ دے؟
 
سبکو معلوم ہے کہ حرام خور چور نورے بٹ فراوڈ ئیے کے پیچھے را ہے اور را ہی موساد اور سی آئی ا ے کے ساتھ مل کر دایش، ٹی ٹی پی اور انٹی پاکستان تنظیموں کو چلاتا ہے اور یہ غلیز ملک دشمن حرام خور چور نورا بٹ انکا اثاثہ ہے اور ہماری آئی ایس آئی اور آئی بی یا تو اندھی ہو چکی ہے یا اسکو نا اہل اور بیوقوف لوگ چلا رھے ہیں یا بکے ہوے لوگ جو کھاتے پاکستان کا ہیں اور غلامی ملک دشمن نورے بٹ کی کر رھے ہیں اور ان ڈاریکٹلی انڈیا کی مدد کر رھے ہیں نورے بٹ کی مدد کر کے