Advertisement

واپسی کیلئے راجہ ریاض کو 3 ارب کی آفر؟شہبازگل کا طنزیہ جواب

raja0riaz111.jpg


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کی جانب سے واپسی کیلئے 3 ارب کی آفر سے متعلق دعوے پر ردعمل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ٹویٹر پر ایک صارف نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سوال پوچھا"راجا صاحب کتنے پیسے ملے تھے؟"

Loading X post…
Open original post on X

راجا ریاض نے اس سوال کے جواب میں کہا کوئی18 کروڑ کہہ رہا ہے کوئی 20 کروڑ، تاہم حکومت 3 ارب کی آفر کررہی ہے، آپ بتائیں لے لوں؟

راجا ریاض کےاس دعوے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ راجا صاحب تو وہ دھنیا ہیں جو سبزی کےساتھ مفت میں ملتا ہے ، آپ کو کیا خریدنا۔
Loading X post…
Open original post on X

اس پر راجہ ریاض سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ نے جواب دیا کہ تکبر صرف اللّٰه کی ذات کے لیے ہے۔ تیری اوقات نہیں کہ راجاؤں کے لیے دھنیہ سبزی جیسی بکواس کر سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تیرے اتنے گناہ نہیں جتنی ہماری حیثیت ہے تو جنسی ہراساں کرنے کے مقدمے میں مطلوب مفرور ہے جس نے مذہب کے خانے میں احمدی (قادیانی) لکھ کر ویزہ حاصل کیا تھا راجپوتوں کے مشترکہ بیٹا جی!

Loading X post…
Open original post on X

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ 15 کروڑ میں ایک ممبر کے حساب سے تین ارب میں 20 ممبر خریدے جاسکتے ہیں، اس سے ثابت ہوا کہ صرف تین ارب میں کوئی بھی بیرونی طاقت "ایبسولوٹلی ناٹ" کہنے پر کسی بھی وقت ہمارے جیسے ملکوں میں حکومت گرا سکتی ہے۔
Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے لئے تین ارب خرچ کرنا مشکل نہیں لیکن خان صاحب کبھی بھی ایسا نہیں کریں گے کیونکہ انہیں اللہ پر یقین ہے۔
 
Advertisement
kal say logo nay sabzi walay k pas ja k kahna hay... bhai 1 kilo allo, 1 kilo piyaz, aur sath may hari mirchain aur raja riaz dal do..