- Joined
- Dec 15, 2011
- Posts
- 3,317
- Reaction score
- 3,475
- Points
- 113
[h=2]تیراہ وادی میں فیصلہ کن آپریشن، 23 فوجی ہلاک[/h] April 7, 2013 ظاہر شاہ

آپریشن کے دوران تیس سے زائد عسکریت پسند بھی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، سرکاری ذرائع۔ فائل فوٹو۔
پشاور: خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کی جانب عسکریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے دوران متعدد مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ 23 سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
تین دن سے جاری جھڑپوں کے دوران امن لشکر کے بھی متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو تصدیق کی کہ آپریشن کے دوران متعدد ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تیس سے زائد عسکریت پسند بھی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کمانڈوز پاک فوج اور ایف سی کے ہمراہ تیراہ وادی میں اورکزئی ایجنسی کی سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے آخری مزاحمتی گروہ کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔
ادھر اتوار کو باڑہ کے علاقے آکا خیل میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری لڑائی میں دس شدت پسند ہلاک ہو ئے۔
واضح رہے کہ اس علاقے کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتوں وادی کو جیٹ طیاروں کی مدد سے بمباری کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایف سی میڈیا سیل نے جمعے کے روز کہا تھا کہ جھڑپوں کے دوران چار فوجی اور 14 عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔
سابق سیکرٹری سیکیورٹی فاٹا اور قبائلی امور کے ماہر بریگیڈئر محمود شاہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ اگر تیراہ وادی عسکریت پسندوں سے خالی نہیں کروائی گئی تو یہ انتظامیہ کے لیے سر درد بن جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی اور درہ آدم خیل کے عسکریت پسندوں نے تیراہ وادی کو اپنے آپریشنز کے لیے بیس بنایا ہوا ہے کیوں یہ علاقہ انہیں جمع ہونے کے لحاظ سے زیادہ محفوظ لگتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس علاقے کو ایسے ہی چھوڑ دیا گیا تو یہ جنوبی وزیرستان سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔