Advertisement

ن لیگ کی سیاسی حکمت عملی اور پراپیگنڈا مہم

5ac31cdd069cc823dea4b3d653dd6858.jpg

تیس اکتوبر کا جلسے کے بعد عمران خان نے اپنے آپ کو سیاسی طور پر منوالیا۔ اس جلسے کے بعد ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہوچکی ہے اور عمران خان پرتابڑ توڑ حملے کررہی ہے۔ ن لیگ میڈیا پر یہ کہہ کر عمران خان سے گزارش کررہی ہے کہ تحریک انصاف ان پر مسلسل حملے کررہی ہے، وہ صرف ہمیں نشانہ بنارہی ہے، زرداری کوچھوڑ دیا ہے اور دبے الفاظ میں کہہ رہی ہے کہ عمران خان ہم پر ہاتھ ہولا رکھیں۔

اگر آپ کا تعلق پاکستان سے ہے اور آپ اخبار پڑھتے ہیں تو آپ کو ایک خبر نظر آئے گی کہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ تحریک انصاف کے چئئیرمین عمران خان کے بارے میں ان کے خفیہ اثاثوں پر تحقیقات کررہی ہے اور محرم الحرام کے بعد عوام کے سامنے خفیہ اثاثے لائیں گے اور کئی اہم انکشافات کریں گے۔ حالانکہ یہ خبر وہ خود ہی چھپواتے ہیں تاکہ تحریک انصاف کو ڈرایاجاسکے۔

1997 کے الیکشن سے پہلے ن لیگ کے میڈیا سیل نے عمران*خان کی ذات پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ عمران خان پر الزام لگایا گیا کہ وہ یہودیوں کا ایجنٹ ہے اور جمائما خان ایک یہودی ہے جبکہ حقیقت یہ تھی کہ جمائما خان مسلمان ہوچکی تھی اور عمران خان سے شادی کرچکی تھی اور شادی سے پہلے عیسائی تھی اور اس شادی پر نواز شریف نے عمران خان کو مبارکباد دی تھی لیکن کچھ عرصے کے بعد جب عمران خان سیاست میں*آئے تو جمائما خان کو یہودی قراردیدیا گیا اور اسے سازش سے تعبیر کیا گیا اور عوام ن لیگ کے جھانسے میں*ایسے آئے کہ انہوں نے واقعی یہودی سازش سمجھ لیا۔ ن لیگ نے اسی پر اکتفا نہیں*کیا اس کے بعد ایک چیک اخبارات میں چھپوایا گیا جو مبینہ طور پر عمران خان کے سسر نے الیکشن مہم کے لئے دیا گیاتھا اور یہی چیک بعد میں*غلط ثابت ہوا۔ اس کے بعد عمران خان پر ذاتی حملے کئے گئے اور سیتا وائٹ سکینڈل اچھالا گیا۔ اس وقت عمران خان سیاست میں نئے نئے تھے اور وہ اپنا دفاع نہ کرسکے۔ اس مہم کا ایک اہم کردار عطاء الحق قاسمی تھے انہوں نے بھی کالموں کے ذریعے عمران خان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا اور انعام کے طور پر ناروے کے سفیر بنے. اس مہم کو چلانے کے لئے ایک بہت بڑے میڈیا گروپ کی خدمات حاصل کی گئیں اوربعد ازاں اسی اخبار کو ن لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آکر سب سے زیادہ رگیدا. ساتھ ساتھ چند دوسرے اخبارات کے صحافیوں، رپورٹروں کو بھی یہ ٹاسک دیا گیا. اس ساری مہم کا نقصان یہ ہوا کہ عمران خان کی جماعت بری طرح الیکشن ہارگئی اور ن لیگ دو تہائی اکثریت لیکر کامیاب ہوگئی۔

ن لیگ نے ایسا کام عمران خان کے ساتھ ہی نہیں کیا اس سے پہلے بھی ن لیگ نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی کردار کشی کرچکی ہے. نوے کی دہائی میں نواز شریف نے پھر بینظیر کی کردارکشی کیلئے اسلام پسند ایڈیٹروں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ پنجاب کے سابق آئی جی پولیس چودھری سردار محمد اس مہم کا اہم ترین حصہ تھے اور سی آئی ڈی کے سربراہ تھے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں تسلیم کیا ہے کہ بینظیر بھٹو کی کردارکشی کیلئے بنایا گیا سیل ایک ایڈیٹر سراج منیر، حقانی اور خود چودھری سردار پر مشتمل تھا جو صوبائی وزیر ٹکا اقبال کے سرکاری گھر میں منصوبے بناتا اور پبلسٹی مہم چلاتا تھا۔ عام تاثر یہی تھا کہ بیگم نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کی قابل اعتراض نیم عریاں تصاویر کی تقسیم اسی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ یہ قابل اعتراض تصاویر تقسیم کرنے کے لئے ن لیگ نے حسین حقانی کی خدمات حاصل کی تھیں جو کبھی نوازشریف کی ناک کا بال ہوا کرتا تھا. اس نے یہ تصاویر جہاز اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختلف آبادیوں پر برسوائیں. یہ قابل اعتراض تصاویر بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے ہاتھ میں لگیں. مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ اس وقت جب یہ تصاویر برسائی جارہی تھیں تو بچے تصاویر حاصل کرنے کے لئے بھاگ رہے تھے اور تصاویر حاصل کررہے تھے.

ن لیگ کا میڈیا سیل دوبارہ متحرک ہوچکا ہے اور یہ سیل پنجاب حکومت کے ماتحت کام کررہا ہے. اس سیل کو شعیب بن عزیز، ڈاکٹر کرمانی، احسن اقبال، پرویز رشید چلارہے ہیں. یہ سیل تحریک انصاف کا نام استعمال کرکے انٹرنیٹ کی سوشل ویب سائٹس ٹویٹر، فیس بک پر صحافیوں کو گالیاں بھی نکال رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی حمایت اور تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا بھی کررہا ہے. ن لیگ جن لوگوں کے ذریعے یہ کام کررہی ہے ان کو عارضی طور پر تنخواہ پر رکھاگیا ہے. ایک ملازم کی تنخواہ پندرہ سے بیس ہزار ہے اور ان کی تنخواہیں خفیہ فنڈز کے ذریعے دی جارہی ہیں.

اس کے علاوہ ایک نوآموز اخبار کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں، ساتھ ساتھ کراچی کا ایک اخبار بھی تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا اور ن لیگ کی حمایت میں مصروف عمل ہے. بہت سے اخبارات نے عمران خان کے خلاف مہم چلانے سے انکار کردیا ہے. لیکن بعض صحافی ن لیگ کی یہ مہم چلانے کے لئے تیار ہوچکے ہیں. ان میں ایک نام رؤف طاہر کا ہے جو نوائے وقت کے لئے کالم لکھتے ہیں. جب نواز شریف جدہ میں تھے تو رؤف طاہر نواز شریف کے مہمان تھے اور انہیں کافی نوازا گیا. شریف خاندان سے ان کے نزدیکی تعلقات ہیں. اس کے علاوہ عطاء الحق قاسمی ہیں. اینکرز میں ایک نام ثناء بچہ ہے جن کے والد گرامی کا ن لیگ سے پرانا تعلق ہے. اس کے علاوہ ایک بڑا نام نصرت جاوید کا ہے جنہوں نے عمران خان کے خلاف مہم چلانے کی کوشش کی لیکن بعد ازاں معذرت کرلی.

ن لیگ اب کیا کرنے جارہی ہے. اس کے لئے سیتاوائٹ کی بیٹی ٹیریان کو پاکستان لاکر اس کا ڈی این اے عمران خان سے میچ کرنے کی کوشش کرے گی. اگر ڈی این اے درست ثابت نہ ہوا تو رپورٹس بدلنے کی کوشش کی جائے گی. اس کے علاوہ عمران خان کا سکینڈل کراچی کی ایک ماڈل سے جوڑنے کی کوشش کرے گی. ن لیگ کا آئیڈیا یہ ہے کہ 25 دسمبر کے جلسے سے پہلے اس سکینڈل کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ جلسے کو سبوتاژ کیا جاسکے. اس کے علاوہ ماضی میں عمران خان سے وابستہ ماضی کے سکینڈلز کو منظر عام پر لایا جائے. لیکن تحریک انصاف کے پاس نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم نواز، کیپٹن صفدر سمیت کئی رہنماؤں کے بارے میں کافی ٹھوس مواد موجود ہے. تحریک انصاف کی اعلٰٰی قیادت اس حق میں نہیں کہ کسی پر ذاتی کیچڑ اچھالاجائے لیکن دوسرے درجے کی قیادت یہ اصرار کررہی ہے کہ اگر ن لیگ ایسا کرے تو اس کا جواب اسکی زبان میں دیا جائے. لیکن تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت اس پر متفق نہیں.

اگر ن لیگ نے تحریک انصاف پر ذاتی کیچڑ اچھالا تو ہوسکتا ہے کہ تحریک انصاف بھی میدان میں آئے اور ان کی ساری باتوں کا جواب ایم کیوایم کی طرز پر دے. اس طرح شریف خاندان بری طرح بدنام ہوگا اور ان کی سیاست کو بہت بڑا دھچکا پہنچے گا. تحریک انصاف، تجزیہ کار، صحافیوں، اینکرز کو یہ کہنے کا موقع مل جائے گاکہ یہ ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں. انہوں نے بے نظیر، عمران خان کے ساتھ ایسی ہی حرکتیں کی ہیں. یہ لوگ دوسروں کی ماؤں بیٹیوں کی عزت نہیں کرتے وغیرہ وغیرہ.

عمران خان کی ایک ٹاک شو میں اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ اگر ن لیگ نے ایسی ویسی حرکت کی تو ایم کیوایم نے تو جواب دینے کے لئے ایک گھنٹہ لگایا ہم آدھا گھنٹہ لگائیں گے کیونکہ ہمیں سب معلوم ہے کہ ن لیگ کیا کیا حرکتیں کرتی رہی ہے.

اس وقت ن لیگ جو پروپیگنڈا کرتی ہے وہ ناکام ہونے کی بجائے تحریک انصاف کے حق میں جاتا ہے. اس میں بعض یہ ہیں.

- تحریک انصاف کو اسٹیبلشمنٹ سپورٹ کررہی ہے. اس کے لئے میاں اظہر، ایک سابق آرمی آفیسر مسعود شریف خٹک کو مثال بناکرپیش کیا جاتا ہے.
اس کا نقصان ن لیگ کو یہ ہورہا ہے کہ مختلف جماعتوں کے کارکن، سابق ناظمین، سابق کونسلرز تحریک انصاف کا رخ کررہے ہیں.

تحریک انصاف میں پرانے چہرے شامل ہورہے ہیں اور زیادہ تر چہرے وہی ہیں جو مشرف کے ساتھ تھے.
جب لوگ یہ فقرہ سنتے ہیں تو بعض لوگوں کی رائے یہ ہوتی ہے کہ مشرف کا دور موجودہ دور سے اچھا تھا، جس کی وجہ سے وہ لوگ عمران خان کے حامی بن رہے ہیں لیکن دوسری طرف یہ سوال بھی اٹھایا جاتا ہے کہ مشرف دور کے وزیر قانون زاہد حامد اس کی پارٹی میں کیا کررہے ہیں اور عبدالمجید ملک جو مشرف کے ساتھی تھے انہوں نے نواز شریف کو کیوں جوائن کرلیا.

عمران خان 300 ایکڑ کے محل میں رہتا ہے.
جوابی طور پر عمران خان اپنے اثاثے ظاہر کرکے ن لیگ کو دوبارہ دفاعی پوزیشن پر لاکھڑاکرتا ہے.

عمران خان نے ریفرنڈم میں مشرف کا ساتھ دیا تھا.
تو ن لیگ کو جواب یہ ملتا ہے کہ نواز شریف نے بھی ضیاء الحق کا ساتھ دیا تھا اور وزات اعلٰی حاصل کی تھی جبکہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے مشرف کا ساتھ چھوڑ کر قوم سے معافی مانگ لی تھی. اس کے ساتھ ساتھ یہ جواب بھی ملتا ہے کہ آئی ایس آئی نے نواز شریف کو سپورٹ کرنے کے لئے آئی جے آئی بنائی تھی، نواز شریف نے آئی ایس آئی سے تیس لاکھ روپے لئے تھے جس کی پٹیشن آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے. اگر ن لیگ کے ہاتھ صاف ہیں تو اس پٹیشن کا سامناکرے.

عمران خان آصف زرداری کی ایماء پر ن لیگ کو ٹارگٹ کررہے ہیں.
جواب یہ ملتا ہے کہ آصف زرداری کی فرینڈلی اپوزیشن تو آپ رہے ہیں.

شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان نے بورڈ آف گورنرز میں اپنے رشتہ دار لگائے ہیں اور ہر رشتہ دار کو دو لاکھ روپے فی کس تنخواہ ملتی ہے
جواب میں الزام لگانے والے کو شوکت خانم ایک نوٹس جاری کردیتا ہے کہ ثابت کرو. شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز تو کوئی تنخواہ نہیں دیتے بلکہ فنڈز دیتے ہیں.

شوکت خانم کی زمین نواز شریف نے دی تھی.
جواب یہ ملتا ہے کہ کیا یہ زمین نواز شریف نے اپنے پیسوں سے دی تھی.

عمران خان نے نواز شریف سے پلاٹ لئے.
جواب یہ ملتا ہے عمران خان کو دو پلاٹ ملے ایک 1987 کی ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ملا اور دوسرا 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ملا اور یہ دونوں پلاٹ شوکت خانم کو عطیہ کردئیے گئے. اور اگر عمران خان کو غلط پلاٹ بھی ملے تو آپ نے یہ جرم کیوں کیا؟ کیا کل کو کوئی بھی کھلاڑی سیاست میں آگیا تو اس کے ساتھ آپ یہی سلوک کریں گے؟

تیس اکتوبر کے جلسے سے پہلے جب جمائما خان پاکستان آئی تو ن لیگ نے حملہ کیا کہ یہ عمران خان کی سابقہ بیوی ہونے کے باوجود عمران خان کو سپورٹ کرنے آئی ہے.
حالانکہ جمائما خان 30 اکتوبر کے جلسے میں موجود نہیں تھی اور جمائما خان کا جواب یہ تھا کہ وہ ڈرون حملوں پر ایک دستاویزی فلم بنانے پاکستان آئی ہے.

بعض صحافی یہ کہتے پائے گئے ہیں کہ عمران خان کے کارکن صحافیوں، کالم نگاروں کو انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس پر گالیاں دیتے ہیں
.
عمران خان ایک مغرور شخصیت ہیں.
یہ بہت بڑا الزام ہے عمران خان پر.

عمران خان آئندہ کے اصغر خان ہیں
حالانکہ اصغر خان ایک ایماندار آدمی تھا

عمران خان نے کروڑوں روپے کمائے لیکن ٹیکس نہیں دیتا
جواب یہ ملتا ہے کہ عمران خان کے ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کے پا س موجود ہیں. اگر نہیں دیتا تو یہ گوشوارے عوام کے سامنے لائیں.

عمران خان سیاسی طور پر ناپختہ ہے.
عمران خان کو سیاسی ہیرا پھیریاں نہیں آتی ہوں گی.

شاہ محمود قریشی عمران خان کو ہٹاکر خود چئیر مین بن جائے گا. عمران خان کے ساتھ آئندہ الیکشن میں میاں اظہر والا سلوک ہوگا. جس طرح چوہدریوں نے میاں اظہر کو ہروا کر خود پارٹی سنبھال لی. یہی حال شاہ محمود قریشی عمران خان کے ساتھ کرے گا.

عمران خان کے پاس کسی سیاسی، تعلیمی، معاشی مسئلے کا کوئی حل نہیں.
کیا نواز شریف، زرداری نے حل نکال لئے ہیں؟ کیا ن لیگ نے پنجاب میں حکومت اچھی کی ہے؟ کیا اس نے پٹواری کلچر، تھانہ کلچر، تعلیمی نظام، معاشی نظام سب بہتر کرلیا ہے؟

عمران خان ہر مسئلے پر یوٹرن لے لیتا ہے.
ابھی تک تو اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر یوٹرن نہیں لیا. نہ ہی عوامی مسائل پر یوٹرن لیا ہے.

ن لیگ آج کل یہ پروپیگنڈا کررہی ہے کہ جمائما خان نے کہہ دیا ہے کہ عمران خان کو اس نے کوئی پیسہ نہیں دیا
اس پر ن لیگ بغلیں بجاتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی جمائما خان کی وضاحت آتی ہے کہ 2003 میں عمران خان نے پیسے ادھار لئے تھے جو لندن والا فلیٹ بیچ کر واپس کردئیے. عمران خان کا لندن میں کوئی فلیٹ نہیں اور نہ ہی عمران خان نے کبھی مجھ سے کوئی ذاتی فائدہ اٹھایا.

لیکن ن لیگ کے پروپیگنڈا کے ساتھ ساتھ یہ کام بھی کررہی ہے کہ نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو سیاست میں اتار دیا ہے تاکہ خواتین اور نوجوانوں کا ووٹ مل سکے. اس کے ساتھ ساتھ سلمان شہباز، حسین نواز کو بھی سیاست میں لایا جارہا ہے اور ان سب کو بھی نوجوانوں سے رابطوں کا ٹاسک دیدیاگیا ہے. ان کے لئے پنجاب حکومت مختلف کالجز، یونیورسٹیوں میں لیکچرز کا بندوبست کیا جارہا ہے. انہیں ہدایت کی جارہی ہے کہ یہ لوگ انٹرنیٹ پر بھی وقت گزاریں اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر نوجوانوں کے ساتھ وقت گزاریں. شہباز شریف خود بھی آج کل فیس بک پر نظر آرہے ہیں.

ساتھ ہی ساتھ ن لیگ کے عہدیداروں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں کا بغور جائزہ لیں اور جو بھی نئی چیز کرتے ہیں وہی پارٹی پر لاگو کریں. آپ نے دیکھا ہوگا کہ فیصل آباد کے جلسے میں ملی نغمے گائے گئے، وہ سب تحریک انصاف کی ایک نقل تھی. اس کے علاوہ آپ نے فیصل آباد کے جلسے میں کرسیاں بھی دیکھی ہوں گی. یہ بھی تحریک انصاف کو کاپی کرنے کی ایک کوشش تھی.

لیکن بات اس پر بس نہیں ہوتی ن لیگ نے عمران خان کی سیاسی مقبولیت دیکھ کر شیخ رشید، مشاہد حسین سید اور دوسرے ق لیگ کے رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے. ممتاز بھٹو، غنوٰٰی بھٹو، سندھی قوم پرست جماعتوں، بلوچی قوم پرست جماعتوں، جے یو آئی، جماعت اسلامی، شیرپاؤ سے رابطے بڑھا رہی ہے تاکہ وہ عمران خان کے مقابلے میں ایک طاقت بن کر سامنے آئے. اس میں کوئی بعید نہیں کہ ایم کیوایم سے بھی اپنے تعلقات درست کرنے کی کوشش کریں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تحریک انصآف کے ایک دو سرکردہ لوگوں کو توڑ کریہ تاثر دیں کہ یہ لوگ تحریک انصاف کی پالیسیوں سے تنگ ہیں، یہ بھی ممکن ہے کہ چوہدریوں سے بھی تعلقات اچھے بنانے کی کوشش کریں. شاید عمران خان کے بہانے سے پیپلزپارٹی سے تعلقات بھی بہتر ہوجائیں.

​
 
Last edited:
Advertisement
noon league ab jo bhi ker le...haar iss ka muqaddar he....aur ab ye woh youth nahi jo jhote propagande se effect ho jae ye youth ab parhi likhi ba khabar mobile aur internet zada youth he....Mr. Nawaz and Co. Pakistan badal chuka he tumhari purani siasat finiiiiiiisssssssssssssshhhhhhhhhhhhhh.
 
Advertisement
PML-N is the worst political ever I seen. They always use the abusive language against their opponents. They did the same against Bnazir Bhutto in past. Shame on them
 
اس مہم کا ایک اہم کردار عطاء الحق قاسمی تھے انہوں نے بھی کالموں کے ذریعے عمران خان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا اور انعام کے طور پر ناروے کے سفیر بنے

 
بعض صحافی ن لیگ کی یہ مہم چلانے کے لئے تیار ہوچکے ہیں. ان میں ایک نام رؤف طاہر کا ہے جو نوائے وقت کے لئے کالم لکھتے ہیں. جب نواز شریف جدہ میں تھے تو رؤف طاہر نواز شریف کے مہمان تھے اور انہیں کافی نوازا گیا. شریف خاندان سے ان کے نزدیکی تعلقات ہیں. اس کے علاوہ عطاء الحق قاسمی ہیں. اینکرز میں ایک نام ثناء بچہ ہے جن کے والد گرامی کا ن لیگ سے پرانا تعلق ہے.​
 
Advertisement
PML-N is the worst political ever I seen. They always use the abusive language against their opponents. They did the same against Bnazir Bhutto in past. Shame on them

ایم کیوایم نے ن لیگ کو اچھا خاصا سبق سکھادیا ہے اور ۔ اس لئے ن لیگ شدید غصے کے باوجود تحریک انصاف کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے سے احتیاط کرتی ہے ۔

لیکن جیسے ہی الیکشن کا اعلان ہوا، ن لیگ پھر کردار کشی شروع کردے گی۔ ن لیگ کا نقصان یہ ہے کہ پیپلزپارٹی، ق لیگ، ایم کیوایم سے ان کی نہیں بنتی اور دوسرا میڈیا بھی تنقید کی زد میں*آجائے گا۔ اس لئے میڈیا احتیاط کرے گا لیکن ٹاک شوز میں کردارکشی ہوتی رہے گی۔
 
میرا تعلق ملتان سے ہی ہے۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم گیلانی نے اپنے بیٹے کو الیکشن میں کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کے لئے شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین قریشی، رائے منصب علی خان، یزدانی خاندان کی حمایت حاصل کرلی ہے۔ اس حلقے میں پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔
یہ حلقہ جاوید ہاشمی کا بھی ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے جاوید ہاشمی سے بھی رابطے بڑھا لئے ہیں تاکہ اس کی حمایت حاصل کی جاسکے اور اپنے بیٹے کو کامیاب کرایا جاسکے اور ن لیگ کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنا کوئی امیدوار سامنے نہ لائے تاکہ شاہ محمود قریشی کو باآسانی ہرایا جاسکے۔

ہوسکتا ہے کہ ن لیگ امیدوار کھڑا نہ کرے تاکہ شاہ محمود قریشی کو شکست دیکر عمران خان کی مقبولیت پر ضرب لگائی جائے۔ اگر ن لیگ امیدوار کھڑا نہیں کرتی تو اس کی فرینڈلی اپوزیشن کا پول کھل جائے گا۔ یہ صورتحال دیکھتے ہوئے تحریک انصاف لاہور کی طرز پر ایک بڑا جلسہ منعقد کرسکتی ہے۔
​
 
People of PAKISTAN are sick and tired of PPP and NAWAZ SHAREEF.N league is expert in negetive campaign but i think people of Pakistan are more knowlegable now because of media and internet.N league want to do 1990's politics but i think in 2011 it is not going to work
 
ایم کیوایم نے ن لیگ کو اچھا خاصا سبق سکھادیا ہے اور ۔ اس لئے ن لیگ شدید غصے کے باوجود تحریک انصاف کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے سے احتیاط کرتی ہے ۔

لیکن جیسے ہی الیکشن کا اعلان ہوا، ن لیگ پھر کردار کشی شروع کردے گی۔ ن لیگ کا نقصان یہ ہے کہ پیپلزپارٹی، ق لیگ، ایم کیوایم سے ان کی نہیں بنتی اور دوسرا میڈیا بھی تنقید کی زد میں*آجائے گا۔ اس لئے میڈیا احتیاط کرے گا لیکن ٹاک شوز میں کردارکشی ہوتی رہے گی۔
Acha ji phir kia nateja nikla ?
Aaj mqm kaha gai?