سپریم کورٹ کور کرنیوالے صحافی حسنات ملک نے کہا ہے کہ پی ایم ایل این نے ای سی پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں دو دن کی توسیع مانگ کر غلطی کی۔
انکے مطابق توسیع کے بغیر، زیادہ تر پی ٹی آئی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قاصر تھے کیونکہ پی ٹی آئی امیدوار کاغذات نامزدگی چھیننے اور رکاوٹوں کی وجہ سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکے تھے۔ عدالت کی مداخلت کے بعد وہ اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
Loading X post…
Open original post on Xانہوں نے کہا کہ دو دن کی توسیع بنیادی گیم چینجر تھی۔عدالت کی مداخلت سے، پی ٹی آئی کے حامیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، جو پی ٹی آئی مخالف دھڑوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔
حسنات ملک کے مطابق پی ٹی آئی مؤثر طریقے سے سوشل میڈیا پر اپنا بیانیہ چلا رہی ہے، جبکہ جوابی بیانیہ کی غیر موجودگی نمایاں ہے۔
Loading X post…
Open original post on XAdvertisement





