- Joined
- Jan 9, 2013
- Posts
- 5,735
- Reaction score
- 5,617
- Points
- 113
ان امیدواروں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر دیا اور دوسری طرف اب وہ دنیاوی فائدے بھی حاصل کریں گے: ڈاکٹر حسن عسکری
پاکستان میں عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی جانب سے اپنی پسند کی جماعتوں کے تعین کا سلسلہ جاری ہے اور قومی اسمبلی میں پہنچنے والے اٹھائیس آزاد امیدواروں میں سے بارہ باضابطہ طور پر مسلم لیگ نواز میں شامل ہو چکے ہیں۔
ان آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے کے لیے واضح اکثریت مل گئی ہے اور اب اس کے لیے حکومت سازی میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی متوقع حکمران جماعت مسلم لیگ نواز میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں میں سے نواز لیگ کے ہی امیدوار کو ہرا کر اسمبلی میں پہنچے ہیں تو کچھ کو تو مسلم لیگ نواز نے ٹکٹ نہیں دے تھے۔
مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور انہوں نے اپنی سابقہ سیاسی وابستگی کو چھوڑتے ہوئے انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا۔ ایسے ارکان میں مسلم لیگ ق کے وہ رہنما بھی شامل ہیں جو گزشتہ وفاقی کابینہ کا حصہ رہے۔
مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں میں جنوبی پنجاب کے لغاری اور ہراج خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔ سردار اویس احمد خان لغاری ڈیرہ غازی خان سے جبکہ رضا حیات ہراج خانیوال سے اپنی آبائی نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
لغاری اور ہراج خاندان کے علاوہ سابق وزیر مملکت برائے خارجہ خسرو بختیار اور صاحبزادہ نذیر سلطان بھی اب مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے ہیں اسی طرح مسلم لیگ ق کے یونی فیکیشن گروپ کے نجف سیال بھی اب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شمار ہوں گے۔
سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار کے طور پر نئی حکمران جماعت میں شامل ہونا آسان ہوتا ہے اور اس میں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی۔ ان کے بقول آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے تاکہ کل کو نئی حکمران جماعت میں شامل ہوسکیں۔
مسلم لیگ ن کے آزاد امیدوار
مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ایسے آزاد امیدوار بھی ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن سے ٹکٹ مانگا تھا لیکن انکار کی صورت میں انہوں نے نہ صرف آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا بلکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھی مات دی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ انیس سو ستانوے تک آزاد امیدوار کا کردار سیاست میں محدود تھا لیکن دو ہزار دو کے بعد ایسے امیدواروں کے آزاد لڑنے کے رحجان میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے جو باآسانی اپنی آبائی نشستوں پر کامیاب ہو سکتے ہوں۔
سہیل وڑائچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ ق کے سابق رہنما سابق جماعت سے انتخاب لڑتے تو ان کو اپنی جماعت تبدیل کرنے میں مشکل پیش آتی تاہم آزاد امیدوار کی حیثیت لڑنے سے اس جماعت کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی جس میں آزاد امیدوار نے شمولیت کرنی ہے۔
مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ایسے آزاد امیدوار بھی ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن سے ٹکٹ مانگا تھا لیکن انکار کی صورت میں انہوں نے نہ صرف آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا بلکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھی مات دی۔
ان امیدواروں میں طاہر اقبال چودھری، اعجاز چودھری ،سید اصغر شاہ اور عبدالرحمان کانجو نمایاں ہیں۔ طاہر چودھری نے وہاڑی میں مسلم لیگ ن کی رہنما تہمینہ دولتانہ کو شکست دی اسی طرح اعجاز احمد نے اپنے مدمقابل مسلم لیگ ن کے ممتاز تارڑ کو مات دی۔
جماعت کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود کامیابی پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے امیدواروں کے بارے سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کہتے ہیں کہ یہ امیدوار ذہنی طور پر مسلم لیگ ن کے ہیں اسی لیے مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں۔
ان کے بقول اصولی طور پر ان امیدواروں کو مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہونا چاہیے لیکن اپوزیشن کے بجائے حکومت میں رہنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر حسن عسکری کے مطابق ان امیدواروں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر دیا اور دوسری طرف اب وہ دنیاوی فائدے بھی حاصل کریں گے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ملک میں جمہوری عمل آگے بڑھے گا اس سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ انتخابات میں آزاد امیدواروں کا کردار محدود ہوتا جائے گا
Share
- Featured Thumbs
- http://img.alibaba.com/photo/103247343/PLASTIC_LOTA.jpg
Last edited by a moderator:





