Advertisement

ن لیگ کو ختم نبوت بل سے کیا ملا؟

الیکشن اصلاحات بل کے ختم نبوت حلف نامہ کو اقرار نامہ میں تبدیل کرنا، پہلے پہل ساری ن لیگ کا ڈھٹائی سے دفاع کرنا، اس کے بعد سخت ردعمل آنے پر حکومت کا یوٹرن لیتے ہوئے بل کو واپس پہلی شکل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دینا۔۔
اس سارے ڈرامے پر ایک تنقیدی تجزیہ تو یہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت کا اصل مقصود، صادق و امین والی پارٹی صدر کے لیے اہلیت سے عوام کی توجہ ہٹانا تھا۔ یہ رائے اپنی جگہ درست ہے۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ، ن لیگ بڑی چالاکی و مکاری سے اس سارے معاملے سے ایک چیز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ہمیں یاد رکھنا ہو گا کہ ہمیشہ سے مذہبی طبقہ کے منظور نظر رہنے والے نوازشریف اب اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کر چُکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دو سال سے جان بُوجھ کر کچھ ایسے معاملات کیے ہیں، جن سے وہ خُود کو پاکستان کا روشن خیال یا لبرل سیاستدان کہلوانا چاہتے ہیں۔۔ مثال کے طور چند واقعات؛

اول: حُکومت نے اچانک ممتاز قادری کو پھانسی لٹکانے کا فیصلہ کیا، ہنگامی بنیادوں پہ عملدرآمد ہوا اور اتنا ہی نہیں بلکہ حکومت مخالف ہونیوالے احتجاج کو جانتے بوجھتے ہوئے بد انتظامی کا شکار کیا گیا۔ جس سے یہ تاثر گیا کہ پاکستان کا سارا مذہبی طبقہ نواز حکومت کے خلاف ہے۔
دوم: پنجاب اسمبلی سے ویمن پروٹیکشن بل پاس کروایا گیا۔ اس میں چند متنازعہ نقاط شامل کیے گئے۔ جس کی بنیاد پہ میڈیا پر ایک طویل بحث شروع ہوئی۔ اوریا مقبول، ابتسام الہی و دیگر جیسے لبرل مخالف چہرے حکومت پہ تنقید کرتے دکھائی دیئے۔ تاثر دیا گیا کہ ن لیگ نے مذہبی طبقہ کی کسی دقیانوس سوچ کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔
سوئم: نوازشریف نے ملالہ سے ملاقات کی۔ اس کو قوم کا فخر قرار دیا، اس کے ساتھ تصاویر بنا کر میڈیا کے ذریعے باقاعدہ ہاٹ نیوز چلتی رہی۔ اس کے بعد شرمین عُبید چنائے کیساتھ بھی بالکل یہی معاملہ ہوا۔ وزیراعظم نے اس کے اعزاز میں تقاریب، انعامات، اعزازات و بیانات کا ایک پورا سلسلہ منعقد کیا۔
چہارم: نوازشریف کا اقلیتی تقاریب منعقد کروانا۔ دیوالی اور ہولی میں از خود شرکت کرنا۔ قادیانیوں کو بھائی بنانا۔ حتی کہ پاکستان کو لبرل سٹیٹ بنانے تک کے بیانات جاری کر دینا۔ یہ سب بھی خود کو ایک روشن خیال لبرل لیڈر بنانے کی کوشش کا حصہ تھا۔
پنجم: نوازشریف جب ہارٹ سرجری کے سلسلے میں لندن میں زیرعلاج تھے، اس دوران مریم نواز نے تمام غیرملکی سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔ ٹویٹر پر حکومتی اور ن لیگی ترجمان بن کے سامنے آئیں۔ غیر ملکی دوروں پر نوازشریف کیساتھ گئیں۔ یہ سب کرنے کا مقصد امریکی سابق صدر اوباما کے اُس بیان سے سمجھا جا سکتا ہے کہ نوازشریف کا مریم نواز کو سیاست میں لانا انکی سوچ کے حوالے سے خوش آئند ہے۔

سوئم: مندرجہ بالا تمام واقعات کو اگر ہم خواجہ آصف کے امریکہ میں ایشیا سوسائٹی کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو کے تناظر میں دیکھیں تو ن لیگ کی حالیہ پالیسی سمجھنا زیادہ آسان ہو گا۔ خواجہ آصف نے ن لیگ کو ایک لبرل جماعت ثابت کرنیکے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ مدرسوں کے نصاب پر تنقید، اسی کی دہائی کے پاکستانی معاشرے کو لبرل کہنا، کالعدم تنظیموں کے حوالے سے فوج پر حملہ آور ہونا اور پاکستانی معاشرے سے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے اپنی خدمات گنوانا، یہ سب بھی اول الذکر تاثر کو عام کرنے کے لیے تھا۔

یہ ہیں وہ وجوہات، جن کی بنیاد پر میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ن لیگ کی طرف سے ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آ و سلم بل پر جانتے بوجھتے ہوئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔ نوازشریف اور ن لیگ اتنے بھولے نہیں ہیں کہ وہ اس بات سے ناواقف تھے کہ ایسی حرکت سے کیسا ردعمل آئے گا۔ شاید بل کو واپس شکل دینے سے مشتعل ہوتی صورتحال قابو میں ہو جائے، مگر ن لیگ نے جو حاصل کرنا تھا وہ کر چُکی ہے۔

(serious)

​
 
Advertisement
DK0GsBUWAAMug77.jpg
 
Advertisement
So this is what shareefs had done instead:

awwal:
Make Mumtaz Qatil Qadri president of pakistan

doem:
Women protection bill kay bajaey Women oppression bill pass karna chahiyay thaa

Soem:
malala ko adyal jail mein band karrkay, mulla radio kay hawalay karr dayna chahiyay thaa

Chaharam:
saray non-muslims ko line mein khara karr kay bhoon dayna chahiyay thaa

Panjum:

MAriam baji ko burqa pehna kay moulvi khadim hussain kay nikah mein day dayna chahiyaa thaa

Soem:

Khwaja asif ko kehna chahiyay thaa, dehshatgardoo ne pakistan mein doodh shehad kee nehrein aur edhi se bara social network bana lya hai, iss liyay hum dunya bhar kay dehshatgardoo ko dawat-e-aam daytay hein.
 
Noon League ab chaahy Islam Card Use kary, Ya phir Liberal Card. Zaleel hi ho gi. Zaleel hi ho gi.
 
ہمارے قائد نوازشریف اسلامی دنیا کے ایک عظیم لیڈر ہیں۔ وہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔ داماد شریف کی تقاریر اس بات کا ثبوت ہے۔
 
Advertisement

ہمارے قائد نوازشریف اسلامی دنیا کے ایک عظیم لیڈر ہیں۔ وہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔ داماد شریف کی تقاریر اس بات کا ثبوت ہے۔
:lol: ااور داماد شریف کے کرتوت کس بات کا ثبوت ہیں
 
اقتدار کی ہوس میں اپنے دین و ایمان کی پروا نہ کرنا اسی طرح کے یزیدوں کے کام ہے ۔ اور ایسے لوگوں کو تاریخ ہمیشہ برے الفاظ سے یاد رکھتی ہے ۔
 
Yeh baat bhi haqeeqat hai keh Qadiyani yahoodi lobby mein buhat strong hain
 
He started out as a torch bearer of Zia's oppressive and sectarian legacy...

Now he is trying to rebrand himself as a face of liberalism!!!

The biggest relic of corrupt Status Quo is now promising to bring a new change!!!

Advertisement
ان تمام ڈرامے کا صرف ایک ہی مقصد تھا مغرب تک اپنی سوچ کو پیش کرنا کہ میں لبرل ہوں جن کیساتھ آپ کی خکومتیں اسانی کے ساتھ چل سکتی ہے ۔مغرب کے اندر ان کو شائد اس کی اچھی خاصی پزیرائی بھی ملی ہوں مگر پاکستان کے اندر ان کےپارٹی ان کےا اتخادیوں کو خاص ٹاف ٹائم بھی ملا ہے ۔لازمی بات ہے ان سے انکار نہیں کیا جاسکتا مگر انے والے دنوں میں نون لیگ کو اوراس کے اتخادیوں کو عوامی توجے خاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ مخنت کرنی کی ضرورت ہوگی ،بلکہ یوں بھی کہ سکتے ہے کہ مغرب میں تو انہوں نے بہت کچھ خاصل کیا لیکن ملک کے اندر بہت کچھ کھو بھی چکے ہے جن کی ایک مثال ان تازی ترین واقعات سے پہلے لاہور کا خلقہ این ائے 120 جہاں پر خود نون لیگی کہتے ہوئے سننے گئے کہ ہمارے خلقے میں نون لیگ ایک کتا بھی کھڑا کریں تو بھی اس کو ووٹ دینگے پھر دنیا نے دیکھا کہ تمام تر خکومتی سپورٹ کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد نے کس طرخ کلثوم نواز کا مقابلہ کیا ،یہ خلقہ اور اس کے نتائج یہ بات ظاہر کرتے ہے کہ اگر پنجاب میں اپنے گھر میں اس کو اتنا ٹاف ٹائم پی ٹی ائی نے دیا تو 2018 کا الیکشن پنجاب میں بہت کچھ بہت خد تک تبدیل کرسکتا ہے شائد جن کا کسی کو یقین بھی نہ ہوں
 
Last edited:
So this is what shareefs had done instead:

awwal:
Make Mumtaz Qatil Qadri president of pakistan

doem:
Women protection bill kay bajaey Women oppression bill pass karna chahiyay thaa

Soem:
malala ko adyal jail mein band karrkay, mulla radio kay hawalay karr dayna chahiyay thaa

Chaharam:
saray non-muslims ko line mein khara karr kay bhoon dayna chahiyay thaa

Panjum:

MAriam baji ko burqa pehna kay moulvi khadim hussain kay nikah mein day dayna chahiyaa thaa

Soem:

Khwaja asif ko kehna chahiyay thaa, dehshatgardoo ne pakistan mein doodh shehad kee nehrein aur edhi se bara social network bana lya hai, iss liyay hum dunya bhar kay dehshatgardoo ko dawat-e-aam daytay hein.

کیونکہ ہم یہ سب اُس شخص کے بارے میں بتا رہے ہیں، جو ماضی میں ضیا الحق مردود کی قبر پہ کھڑا ہو کے اس کا مشن آگے بڑھانے کی قسمیں کھاتا رہا، کبھی خود کو امیرالمومنین بنانے کی کوشش کی، ہمیشہ اسلام کارڈ کا استعمال کیا، مسلکی طبقہ کے نور نظر رہا اور مخالفین پر بھی ایسے ہی مذہب کے نام پہ وار کرتا رہا۔۔ عمران خان کا سسرال غیرمسلم ہونے کی وجہ سے اسے غیرمسلم قرار دیتا رہا ۔۔ اب کس منہ سے خود کو لبرل لیڈر قرار دینے کے لیے یہ سب ڈرامے بازیاں کر رہا ہے ؟ ذرا بھی کوئی شرم و حیا نہیں

no doubt noon walay leaders munafiqat mein champions hein.