مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ کیلئے کئی حلقوں سے امیدوار کھڑے نہیں کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے مسلم لیگ ق کیلئے پنجاب میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں خالی چھوڑ دی ہیں، جبکہ آئی پی پی کیلئے لاہور کے علاوہ پنجاب میں 5 حلقے خالی چھوڑے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئی پی پی کو قومی اسمبلی کی 7 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 11 نشستیں دیئے جانے کا امکان ہے، آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین کو این اے155لودھراں سےآئی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے جبکہ ن لیگ کی جانب سے این اے 149 ملتان ، جہانگیر ترین اور این اے 143 ساہیوال نعمان لنگڑیال کیلئے چھوڑے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ غلام سرور خان کو این اے 54 راولپنڈی، انجینئر گل اصغر کو این اے 88 خوشاب، عامر کیانی کو این اے47 اسلام آباد ، علیم خان کو این اے 117 لاہور جبکہ این اے 128 سے عون چوہدری کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت بھی جاری ہے، ن لیگ کی جانب سے ق کیلئے این اے64 ، این اے 165،پی پی32، پی پی 31 کی نشستیں چھوڑی گئی ہیں۔
این اے 165 سے ق لیگی رہنما طارق بشیر چیمہ، این اے 64 اور پی پی32 سالک حسین جبکہ پی پی 31 شافع حسین کیلئے چھوڑی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jah1i1h31134.jpg
Advertisement





