Advertisement

نیپرا نے تین ماہ کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا

1754622758758.png


ملک بھر میں بجلی سستی: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ قیمت میں 1.89 روپے کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا۔ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 89 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے، جو آئندہ تین ماہ، یعنی اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں لاگو ہوگی۔

نیپرا کے مطابق یہ ریلیف کے الیکٹرک سمیت پورے ملک کے صارفین کو دیا جائے گا۔ کمی گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچے گا۔

ادارے نے فیصلے کا حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کو بھی ارسال کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ نیپرا نے جون 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی مد میں بھی بجلی 78 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ رعایت صارفین کو اگست کے بلوں میں منتقل کی جائے گی۔
​
 
Last edited by a moderator: