Advertisement

نیٹو سپلائی روٹ پر جماعت اسلامی کا دھرنا

نیٹو سپلائی روٹ پر جماعت اسلامی کے دھرنے سے گزشتہ دو دنوں سے باب خیبر پر ہو کا عالم ہے- شاباش جماعت اسلامی

555823_410953492284289_1047435962_n.jpg

208990_480460435315107_1176817974_n.jpg

3070_480461008648383_2095081544_n.jpg
602617_410914508954854_1786186877_n.jpg

563516_480461568648327_576120604_n.jpg

  • -لاہور،پشاور (نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی جو ٹیم ایم او یو پر دستخط کرنے کے لیے واشنگٹن میں بیٹھی ہوئی ہے وہ معاہدہ پر دستخط کرنے کے بجائے واپس لوٹ آئے ورنہ اسے عوام کے سخت غیظ و غضب کا نشانہ بننا پڑے گا۔ امریکا اپنی تمام تر کوشش کے باوجود ناٹو سپلائی کے لیے کوئی دوسرا راستہ تلاش نہیں کرسکا، وقت قریب تھا کہ وہ پاکستان کے پاؤں پڑنے کے لیے تیار تھا مگر حکمرانوں نے یہ موقع ضائع کرکے امریکا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔ حکمرانوں نے سو جوتے بھی کھائے اور سو پیاز بھی اورپھر پرائی تنخواہ پر کام شروع کردیا۔ فوج اور حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے تھا کہ امریکا کی شہ رگ ہمارے قبضے میں ہے۔ ہم جب چاہتے اس کا گلا دباسکتے تھے مگر افسو س کہ فوج اور حکمرانوں نے اس سے فائدہ اٹھانے کے بجائے امریکا کو اپنی گردن پر سوار کرکے اسے درندگی کا دوبارہ موقع فراہم کیا۔ ممکن نہیں ہے کہ فوج نے سلالہ واقعہ کو بھلادیا ہو اور اپنے 24 جوانوں کے خون پر امریکا سے مک مکا کیا ہو۔ عوام امریکا اور ناٹو کے خلاف تھے اور پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا نے بھی قومی مؤقف کو اپنایا اور ناٹو سپلائی نہ کھولنے کے لیے رائے عامہ ہموار کی لیکن ان تمام تر کوششوں کو ضائع کردیا گیا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کی پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے ناران باغ میں ناٹو سپلائی کھولنے کے خلاف دیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دھرنے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دھرنے سے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد، نائب امیر سراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان، شبیر احمد خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ سید منور حسن نے کہا کہ امریکا اور ناٹو گزشتہ 11 سال سے افغانستان میں ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں لیکن انہیں شرمناک ہزیمت اور بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے اور جن حکمرانوں نے امریکا کا ساتھ دیا، انہیں بھی ناکامی اور نامرادی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا اس خطے کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔ وہ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانا اور چین پر نظر رکھنا چاہتا ہے۔ وہ سینٹرل ایشیا کے وسائل پر قبضے کے لیے اپنی تمام قوت جھونک دینا چاہتا ہے لیکن ہم اسے خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اس کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور نہ اس کے ناپاک منصوبے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ پر بھارت کو پسندیدہ ترین قوم کا درجہ اس لیے دیا گیا کہ پاکستان بھارت کو علاقے کی بالادست قوت تسلیم کرلے۔ بھارت کی سرحد اافغانستان سے نہیں ملتی۔ امریکا بھارت کو پاکستان کے اندر سے افغانستان تک رسائی دینا چاہتا تھا جو اس نے دلادی۔ ہم بھارت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس کا افغانستان میںکوئی مستقبل نہیں۔ وہ خطے میں امریکا کی طرف سے دیا گیا رول ادا کرنے سے باز رہے ورنہ اس کے اپنے ملک کے حالات اس کے قابو میں نہیں رہیں گے۔ اس نے افغانوں کے خلاف کوئی سازش کی تو وہ اس کے ملک کے چپے چپے میں پہنچ کر اس کا جینا حرام کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین بھی تمام صورت حال سے آگاہ ہے۔ وہ کسی صورت پسند نہیں کرے گا کہ بھارت علاقے کا تھانیدار بن کر خطے کے فیصلے کرے۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے خطاب میں کہا کہ ناٹو سپلائی کھولنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ امریکا یہاں اپنے پاؤں جما کر جب تک رہنا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہ ہو۔ امریکا پاکستان کے تعاون کے بغیر اس خطے میں ایک دن بھی نہیں گزار سکتا۔ امریکا کو خطے سے نکالنا ہمارا اول و آخر فرض ہے۔ امریکا دوہزار چودہ کے بعد بھی علاقے میں اپنی افواج اور اڈے قائم رکھنا چاہتا ہے۔ وہ ہزاروں میل سے ہم پر حکومت کرنا اور ہماری آزادی چھین لینا چاہتا ہے۔ یہ کھلی جارحیت اور ظلم ہے۔ امریکا کی وجہ سے پوری دنیا جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ عراق، ایران اور پاکستان کو اس کی بدترین دہشت گردی کا سامنا ہے۔ امت مسلمہ متحد ہوکر اس کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔

  • پشاور میں ناٹو سپلائی کیخلاف ہزاروں افراد کا دھرنا: حکومت معاہدے پر دستخط سے باز رہے منور حسن
 
Advertisement
sach me? (clap)

yeh blocking DPC ko krni chahiyae
 
پاکستان میں اگر ہر جماعت اسس طرح ، "زور زبردستی" پر اتر آی تو ، یہاں ، ہر سڑک ، بازار ، چوک میں جنگ و جدل ہوگا ، آپکا موقف درست ہے یا غلط ، مگر آپکو اسی "جمہوری" نظام کے اندر رہتے ہوے ، جمہوری انداز سے ، ہی اپنا احتجاج کرانا ہے ، یہی انداز سیاست ، ہمارا روشن مستقبل ہے ،

سڑک پر ، "ٹریفک" روک دینا ، کوئی خاص معرکہ نہیں ، یہ کام تو ، کم و بیش ، ہر سیاسی و مذہبی جماعت ، روز ہی کرتی ہے ، مطلبہ جیسا بھی ہو ، سڑک ضرور بند کرنی ہے ، عوام کی چیخیں نکالنے کا ، یہ نسخہ ، کس مذہب ، کس آئین ، اور کس نظریہ سے نکلا ہے ، ابھی تک میرا علم اسس معاملے میں ناقص ہے ،
​
 
بھائ آپ چوک پرآکر بحال کروا دیں۔ اتنی تمہید کی کیا ضرورت تھی۔

امریکی دھمکیوں کے خوف سے سپلائی کھولنے والوں کیے لیۓ بھی کچھ ارشاد فرمائے۔

سارا زور بےچارے مولوی پر پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
​
 
Advertisement
پاکستان میں اگر ہر جماعت اسس طرح ، "زور زبردستی" پر اتر آی تو ، یہاں ، ہر سڑک ، بازار ، چوک میں جنگ و جدل ہوگا ، آپکا موقف درست ہے یا غلط ، مگر آپکو اسی "جمہوری" نظام کے اندر رہتے ہوے ، جمہوری انداز سے ، ہی اپنا احتجاج کرانا ہے ، یہی انداز سیاست ، ہمارا روشن مستقبل ہے ،

سڑک پر ، "ٹریفک" روک دینا ، کوئی خاص معرکہ نہیں ، یہ کام تو ، کم و بیش ، ہر سیاسی و مذہبی جماعت ، روز ہی کرتی ہے ، مطلبہ جیسا بھی ہو ، سڑک ضرور بند کرنی ہے ، عوام کی چیخیں نکالنے کا ، یہ نسخہ ، کس مذہب ، کس آئین ، اور کس نظریہ سے نکلا ہے ، ابھی تک میرا علم اسس معاملے میں ناقص ہے ،
​
hum aisee jamhoriyat ko nahi mante apko mubarak ho ye firon ka nizam
jisme sadar ko istasna aur ghareeb ko phansi di jati ho