- Joined
- May 6, 2009
- Posts
- 11,602
- Reaction score
- 5,192
- Points
- 113
امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ایک شخص نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔
گاڑی سے ایک 26 سالہ شخص نقلی بندوق لہراتا ہوا باہر نکلا، جسے پولیس نے فائر کر کے زخمی کیا اور پھر گرفتار کر لیا۔
امریکی میڈیا نے اس شخص کا نام سیفلو سائپوف بتایا ہے جو 2010 میں امریکہ آیا تھا۔
لاس ویگس , نیویارک کے میئر بل ڈی بلازیو نے کہا ہے کہ ’یہ دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ تھا جس میں بےگناہ شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔‘
انھوں نے کہا: ’ہم جانتے ہیں کہ اس فعل کا مقصد ہماری ہمت توڑنا ہے۔ لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ نیویارک کے باسی مضبوط اور پرعزم ہیں، اور ہماری ہمت کو کبھی بھی تشدد سے اور ڈرانے سے توڑا نہیں جا سکتا۔‘
ایک عینی شاہد نے امریکی چینل اے بی سی نیوز کو بتایا کہ اس نے ایک سفید پک اپ گاڑی دیکھی جو ویسٹ سائیڈ ہائی وے پر سائیکل چلانے والی لین پر تیزی سے لوگوں کو روندتی ہوئی جا رہی تھی۔
انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انھوں نے نو یا دس فائروں کی آوازیں سنیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے، جنھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’نیویارک میں حملہ ایک اور بیمار اور پاگل شخص کا کام لگتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پیروی کر رہے ہیں۔ امریکہ میں نہیں!‘
ا
یک اور عینی شاہد ’فرینک‘ نے مقامی ٹیلی ویژن چینل این وائی ون کو بتایا کہ انھوں نے ایک شخص کو چوک کے گرد دوڑتے دیکھا اور پھر پانچ یا چھ گولیوں کی آواز آئی۔
’میں نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں کوئی چیز ہے لیکن میں دیکھ نہیں سکا کہ وہ کیا چیز تھی۔ لوگوں نے کہا کہ وہ پستول تھا۔
‘جب پولیس نے اس پر گولی چلائی تو سب لوگوں نے بھاگنا شروع کر دیا اور افراتفری مچ گئی۔ جب میں نے اس کی طرف دیکھنے کی کوشش کی تو وہ نیچے گر چکا تھا۔‘
نیویارک پولیس نے اس بارے میں متعدد ٹویٹس کی ہیں:
'ویسٹ سٹریٹ پر ایک گاڑی پیدل اور سائیکلوں کے لیے مخصوص لین پر چڑھ گئی۔'
'گاڑی نے راستے پر متعدد افراد کو کچل دیا۔ کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔'
'اس گاڑی نے ایک اور گاڑی کو ٹکر بھی ماری۔ ملزم گاڑی سے نقلی ہتھیار لہراتا ہوا نکلا اور اسے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (کے اہلکاروں) نے گولی ماری۔'
'ملزم حراست میں ہے۔ یہ ابتدائی اطلاع ہے۔ بقیہ معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔'
http://www.bbc.com/urdu/world-41825843
Last edited by a moderator:





