- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
مانچسٹر: نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 5 رنز سے شکست دیدی۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا 29واں میچ کھیلا گیا۔ جس میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 292 رنز کا ہدف دے دیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگ کا آغاز کرس گیل اور شائی ہوپ نے کیا۔ لیکن اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے۔ 3 کے مجموعی اسکور پر شائی ہوپ 1 رن بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
کالی آندھی کی دوسری وکٹ نیکولس پورن کی گری جو 1 رن بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ٹام لاتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تیسرا نقصان شمرون ہیٹمیئر کا ہوا جو 54 رنز کی اننگ کھیل کر لوکی فرگوسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ جیسن ہولڈر کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے لوکی فرگوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان کرس گیل کا ہوا جو 87 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈہوم گیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کالی آندھی کی چھٹی وکٹ ایشلے نرس کی گری جو 1 رن بناکر ٹرینٹ بولٹ کا شکار ہوئے۔ ساتواں نقصان ایون لوئس کا ہوا جو کوئی رن نہیں بناسکے اور ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر جمی نیشم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ کیمر روچ کی گری جو 14 رنز بناکر میٹ ہنری کا شکار ہوئے۔ نواں نقصان شیلڈن کوٹرل کا ہوا جو 15 رنزبناکر لوکی فرگوسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ آخری وکٹ کیرلس براتھویٹ کی گری جو 101 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر جمی نیشم کی گیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جبکہ لوکی فرگوسن نے 3، میٹ ہنری، جمی نیشم اور کولن ڈی گرینڈہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈکپ 2019 کے 29ویں میچ میں کالی آندھی کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر کیویز کے کپتان کین ویلیمسن کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگ کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ لیکن دونوں بلے باز اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے ۔ 1 کے مجموعی اسکور پر مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے شیلڈن کوٹرل کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔
کیویز کی دوسری وکٹ کولن منرو کی گری جو کوئی اسکور نہیں بناسکے اور شیلڈن کوٹرل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ تیسرا نقصان راس ٹیلر کا ہوا جو 69 رنز بناکر کرس گیل کی گیند پر جیسن ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ ٹام لاتھم کی گری جو 12 رنز بناکر شیلڈن کوٹرل کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان کپتان کین ویلیمسن کا ہوا جو 148 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر شیلڈن کوٹرل کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کیویز کی چھٹی وکٹ کولن ڈی گرینڈہوم کی گری جو 16 رنز بناکر شیلڈن کوٹرل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان مچل سینٹنر کا ہوا جو 10 رنز بناکر کیرلس براتھویٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں وکٹ جمی نیشم کی گری جو 28 رنز بناکر کیرلس براتھویٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن کوٹرل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جبکہ کیرلس براتھویٹ نے 2، اور کرس گیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 5 رنز سے شکست دیدی
مانچسٹر: نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 5 رنز سے شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا 29واں میچ کھیلا گیا۔ جس میں نیوزی لینڈ نے
www.newsone.tv
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/M4CpoFi.jpg





