Advertisement

نیشنل پاور گرڈ بڑی تباہی سے بچ گیا

غازی بروتھا پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار بند ہونے کے باعث آدھا خبیرپختونخواہ اور پپنجاب 5گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہا تاہم اب بیشتر علاقوں میں بجلی جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔


ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق این ٹی ڈی سی کے انجنیروں کی کاوش کی بدولت ٹرانسمیشن لائن جزوی طور پر بحال کرلی گئی ہے جس کےباعث خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔


تربیلا پاور پاؤس سے کے چاریونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے تاہم پاور فریکوئنیس کو سنکرونائز کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ تمام پاورپلانٹس سے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا نظام شروع ہوسکے۔


وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق گیارہ بجے تربیلا پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث غازی بروتھا سے بھی بجلی کی پیداوار بند ہوگئی جس کے نتیجے میں نادرن ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔


ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث تین پاور پلانٹس کے علاوہ دیگر تمام پلانٹس بند ہونے سے بھی بجلی کی پیداوار بند ہوگئی۔


ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث 70فیصد خیبرپختونخواہ ،شمالی اور وسطی پنجاب کے علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔


حکام کے مطابق نینشل پاور کنٹرول سنٹر کے بروقت اقدامات کے باعث سسٹم بڑی تباہی سے بچ گیا بصورت دیگر 2012کی طرح پورے ملک میں بجلی کی فراہمی بند ہوسکتی تھی۔


ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث مردان، صوابی، نوشہرہ، ہری پور،اٹک ،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،گجرات، فیصل آباد،چکوال، جہلم سمیت متعدد علاقےبجلی سےمکمل طورپر محروم ہوگئے تھے تاہم بالائی خیبرپختونخواہ ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ بجلی کے بریک ڈاؤن سے محفوظ رہے۔


ذرائع کے مطابق طلب کے مقابلے میں بجلی کی پیدوار میں کمی کے باعث تربیلا پاور پاؤس سے بجلی کی پیداوار بند ہوئی۔ دن کے اوقات میں فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس سے کم سے کم بجلی پیداکی جارہی تھی جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کا زیادہ تر انحصار تربیلا اور منگلاڈیم سے پیداہونیوالی بجلی پر کیا جا رہا تھا۔

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
​Jo tabahi nooray Butt aur Khawaja Sra mill karr karr chukkay hain iss saay ziada tabahi aur kia ho sakta hai ???????????????????
 
Advertisement
ایسی تباہی اس ملک میں پچھلے دس سال سے روز ھو رہی ہے

آپ کا کیا خیال ہے خان کو اور کس بات کی گرمی ہے
 
ایسی تباہی اس ملک میں پچھلے دس سال سے روز ھو رہی ہے

آپ کا کیا خیال ہے خان کو اور کس بات کی گرمی ہے

Nooray aj taak yehi samjhtey aye hain key Khan ko garmi sirf is baat ki hai, keh Bubble eik znakhay key saath bhaag gahee ;)
 
ایسی تباہی اس ملک میں پچھلے دس سال سے روز ھو رہی ہے

آپ کا کیا خیال ہے خان کو اور کس بات کی گرمی ہے

يہ تباہي اس وقت تک جاري رہے گي جب تک احتساب کا عمل شروع نہيں ہوجاتا اور ان حکمرانوں سے احتساب کي اميد رکھنا بلي سے دودھ کي رکھوالي کي اميد رکھنا ہے