Advertisement

نیب کے سوالات، قمرالسلام کے جوابات


pic_1519318931_2.jpg



نیب کے سوالات، قمرالسلام کے جوابات
اجمل جامی

صاف پانی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں آپ کیسے آئے؟

مجھے اس کی اصل وجہ تو نہیں معلوم البتہ میرا خیال ہے کہ سول انجئینر ہونے کی وجہ سے مجھے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر بنایا گیا۔ صاف پانی کمپنی کیسے عمل میں آئی؟ اس کمپنی کا بنیادی مقصد کیا تھا؟ میں اس عمل کا حصہ نہیں رہا، نہ ہی میں کسی ایسی مشاورتی اجلاس کارکن رہا جہاں اس کمپنی کے قیام بارے صلاح مشورہ ہوا، لہٰذا کمپنی کے قیام کا کیا مقصد تھا، میں اس بارے کچھ نہیں جانتا۔ البتہ بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر ہونے کے ناطے مجھے اندازہ ہوا کہ کہ اس کمپنی کا مقصد پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا تھا۔

پانی کی فراہمی کے لئے پہلے سے موجود پبلک ہیلتھ انجئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہوتے ہوئے اس کمپنی کے قیام کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟


چونکہ مجھے کمپنی کے قیام کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹر کا رکن بنایا گیا لہذا مجھے اس بابت بھی کوئی علم نہیں کہ کیوں پہلے سے موجود ادارے کے باوجود یہ کمپنی بنائی گئی۔ لیکن ایک عام تاثر یہ ہے کہ کہ چونکہ مذکورہ ادارہ اس سلسلے میں موثر کارکردگی نہ دکھا سکا لہذا ایسی کمپنی کے قیام کی ضرورت محسوس کی گئی۔

کمپنی کے سی ای او کی تقرری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا طریقہ کار اختیار کیا؟

جب میں نے بورڈ کی پہلی میٹنگ اٹینڈ کی تو فراصت اقبال پہلے ہی سے کمپنی کے سی ای او تھے۔ شاید ان کا یہاں تبادلہ کچھ عرصہ پہلے ہی ہو چکا تھا کیونکہ وہ ایک سرکاری ملازم تھے لیکن ان کی تقرری ایک مسابقتی عمل کے ذریعے ہوئی۔ اس سلسلے میں اخبار میں اشتہار شائع ہوا، کمپنی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے انٹرویوزکیے اور پھر ستمبر 2014 میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے سی ای او کا تقرر کیا۔


ایک ارب پندرہ کروڑ کا منصوبہ کیسے محض پائلٹ منصوبہ قرار دیا جاسکتا ہے؟

ایک ارب ایک خطیر رقم ہے، میرے خیال میں پائلٹ پراجیکٹ محض ایک اصطلاح ہے۔ پلانٹس کی تنصیب کے لئے بولی کی دستاویزات ابتدائی طور پر کوالیفائی کرنے والے کنڑیکٹرز کو پروکیورمنٹ کمیٹی کی حتمی منظوری سے پہلے ہی 18 مارچ 2015 کو کیوں فراہم کر دیے گئے؟ حالانکہ یہ منظوری تین اپریل 2015 کو ہوئی؟ یہ ایک انتظامی عمل تھا، بورڈ ممبرز کے پاس صرف وہی معلومات تھیں جو میٹنگ ایجنڈا میں فراہم کی جاتی تھیں۔ اس بارے قطعی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ کیا یہ ایک انتظامی سطح کی ناکامی تھی یا اس میں کوئی بددیاتنی کا عنصر کارفرما تھا۔

پلانٹس کی تنصیب کے لئے بولی کی دستاویزات بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کیوں نہ منظور کرائی گئیں؟

میری دانست میں بورڈ صرف اسی مدعے کو منظور یا نا منظور یا اس پر بحث کر سکتا ہے جو اسے فراہم کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ایجنڈا کمپنی مینجمنٹ طے کرتی تھی۔ ریکارڈ کو دیکھ کر اس بارے کچھ شواہد اکٹھےکیے جا سکتے ہیں۔

بورڈ نے اپنی 13ویں میٹنگ میں کیوں کے ایس بی پمپس نامی کمپنی کو ایک ارب چودہ کروڑ کی بجائے ننانوے کروڑ کا ٹھیکہ دینے کی منظوری دی؟ جبکہ پنجاب پروکیورمنٹ قوانین میں واضح لکھا ہے کہ پروکیورمنٹ کمیٹی کسی بھی بولی لگانے والی کمپنی سے کسی قسم کے مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی۔

کمپنی کے سی ای او کی دانست میں انہوں نے اس عمل میں بچت کی ہے، اور اس بابت کسی کو کوئی اعتراض بھی نہیں تھا۔

منصوبے کی انجئینرنگ لاگت بارے تخمینے کی منظوری پروکیورمنٹ کمیٹی سے کیوں نہ لی گئی؟ آپ کی جانب سے بلائی گئی پروکیورمنٹ کمیٹی کے اجلاسوں میں اس بارے کیوں نہ مشاورت کی گئی؟ نیز ٹینڈر کا اشتہار انجنئرنگ تخمینے کی منظوری سے پہلے ہی کیوں مشتہر کیا گیا؟


انجیئرنگ کا تخمینہ پروکیورمنٹ کمیٹی یا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے کبھی بھی پیش نہ کیا گیا۔ میرے استفسار پر مجھے بتایا گیا کہ کہ تخمینہ 99 کروڑ تک کا ہے اور یہ بات میٹنگ منٹس کا حصہ ہے۔ یہ تخمینہ خاصا تکنیکی ہوتا ہے اور یہ عمل بوڑد ممبر کی صلاحیتوں سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ کمپنی کو اپنی ٹیکنیکل ٹیم پر ہی انحصار کرنا پڑا۔ اس سارے عمل میں کمیٹی کو کمپنی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر ہی انحصار کرنا پڑا۔

ننانوے کروڑ سے زائد کا انجیئرنگ تخمیہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظور کیوں نہ کرایا گیا؟ مجھے سینٹرل ورکنگ پارٹی کے بارے آگاہی نہیں۔ لیکن مجھے اس منصوبے کے پی سی ون اور پی سی ٹو کے عمل بارے معلومات ضرور حاصل تھیں۔ میں نے اس بابت استفسار کیا تھا جس پر مجھے فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ایک نوٹیفکیشن دکھایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ کمپنیاں سینٹرل ورکنگ پارٹی کے تابع نہیں ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن کمپنی کے سی ای او نے دکھایا تھا۔

صاف پانی کے لئے بوڑد نے چوراسی کی بجائے ایک سو دو پلانٹس کی منظوری کیوں دی؟


انتظامیہ کے مطابق اس عمل میں بیس فیصد رعایت حاصل تھی اور اعلی افسران سمجھتے تھے کہ ان پلانٹس کی مزید ضرورت بھی ہو سکتی ہے لہذا رعایت سے مستفید ہونا چاہیے۔

بورڈ کی 26ویں میٹنگ میں پنجاب صاف پانی کمپنی کو دو حصوں میں کیوں تقسیم کر دیا گیا تھا؟

میٹنگ منٹس دستیاب ہیں اور ان کے مطابق صاف پانی کے منصوبے کو مزید تیز کرنے کے لئے حکومت نے کمپنی کو دو حصوں یعنی شمالی اور جنوبی کے نام سے تقسیم کیا۔

انجیئنر قمر السلام سے پوچھے گئے کل 33 سوالات اور ان کے جوابات پڑھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹوز اور دیگر اعلی افسران کئی معاملات میں بورڈ ممبرز سے مشاورت نہیں کیا کرتے تھے، اور اہم فیصلوں بارے بورڈ کو محض آگاہ کر دینے کے بعد آگے چل دیتے تھے۔ صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں چیف سیکرٹری پنجاب خود چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے اعتراف کر چکے ہیں کہ ا س منصوبے میں اب تک چار ارب روپے ضائع ہوئے ہیں اور بدلے میں ایک بوند صاف پانی بھی عوام کو فراہم نہ کی جاسکی۔

http://www.humsub.com.pk/143404/ajmal-jami-43/​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Loot sale yee sara qisa uss zehny mareez k dimagh k hyy jis ko zebra crossing syy road cross krny k pta ny hy lekin punjab my apny app ko aqal e qul samjta hy joo model Town k clear murderer courts orr nab in k sath bily choohy wala kheel kheel rhy hyn
 
london my sahafion ka eik hi sawal Nawaz sharif sb se

Mian sb; ye daily mail newspaper walon ne ap k khilaf phr news lagai hai ilegal properties ki us k baray my ap kia kahein gay

Mian Sb:
oOh, aAh, hAan, oUn...chorein

Taliyaaan

:D
 
Advertisement
london my sahafion ka eik hi sawal Nawaz sharif sb se

Mian sb; ye daily mail newspaper walon ne ap k khilaf phr news lagai hai ilegal properties ki us k baray my ap kia kahein gay

Mian Sb: oOh, aAh, hAan, oUn...chorein

Taliyaaan

:D
hahhahahhahahahhah... ne tu zyda sy zyda establishment ny ry khilaf sazish ke hy,,

ye properties purchase kr k establishment ny mry naam lagwa den aur mjy tab pata chala jb daily mail ne likha,,,,,,,,,,,,,,,,,,
Patwaries,,,,,,, sherrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrr
 
Last edited:
Ager Tamam companies k board of directors... CEO, employees ,thekay lainy wali companies etc ki search ki jayee to ap ko andaz hoga yeh sb NOONi TOONs ka group hai asal me....jin ka taluk burocracy, army, judges, interim government, election members, journalists, Media houses, industrial/business financers etc sy 100 percent hoga me guarantee kerta hn...kuch ko to me b janta hnnn...yeh ****** mil k quom ko kha rahay hain....awam cycle,motor cycle, leased car pay jatay hain aur yeh jahazon, bmws, etc k malik hain....in ki auladain he agay issi field me aty hain...aik pura jaal beecha huwa hai jaisay pakistan railway ka jaal beecha huwa hai jiss py sirf railway ki train he chal sakty hai...lanat bhej k share kerain....ayenda pmln and ppp ko vote dainay sy toba kerain....1947 me qurbanya hum ny d, aur khushali aur azadi ko yeh log enjoy kr rahain hain...ya in me sy aik ban jayeen ya in ko mulk sy kick out kr dain
 
ایک ارب چودہ کروڑ کی بجائے ننانوے کروڑ کا ٹھیکہ دینے کی منظوری کیوں دی؟ یہ مذاق ہے یا حقیقت میں یہی جرم ہے؟؟
 
Advertisement
اس جاھل پٹواری سے چلو میں سادہ طریقے سے سوال کرتا ھوں امید ھے انکا جتنی عقل سمجھ بوجھ ھے سمجھ جائے گا۔۔۔ پٹواری میراسوال ھے۔۔۔ کہ میں تم پر پڑوسی ھونے کے ناطے یہ الزام لگاتا ھوں کہ جس مکان میں تم رھتے ھو وہ تم نے جوئے کے روپے سے بنایا ھے ۔۔ تم بتاوٴ جو یہ الزام میں لگا رھا ھوں اسکو سارے محلے والے تم سے پوچھ رھے ھیں کہ یار واقعی جوئے کے پیسوں سے تم نے یہ مکان بنیا ھے؟؟تو تم تمھارے بچے شور مچا دیتے ھیں کہ ایسا نہیں ویسا نہیں ھمارے پاس ثبوت ھیں وقت پر بتا دے گے۔۔تو محلے کا کوئی بڑا بزرگ چند بنے بٹھا کر تشویش کرتا ھے پوچھتا ھے کہ یار تم پر یہ الزام ھے اس الزام کو دھونے کیلئے تم ثبوت دے دو تا کہ ان پڑسیوں کا منہ بند ھو جائے۔۔اور بھری مجلس میں واویلیاں مارنی شروع کر دو ایک جھوٹ پہ دوسرا مار کر محلے والوں کو مطمعن کرنے کی کوشش کرو بچے تمھارے رنگ برنگے جواب دیں بجائے اصل الزام کو دھونے کے سب کو الو بناے کی کوشش کرو تو پھر تمھارا ایک ھی علاج ھے کہ تمھیں محلے سے نکالا جائے اور ساتھ جھوٹ بولنے ثبوت نہ دینے کی سزا میں تمھیں کان پکڑا کر دس نمبر لِتر سے پہلے خُوب توازع کی جائے۔۔۔یہ ھے تیرے ابو جان اور باجی کی کہانی۔۔ اور تیرا چچا چور نمبر دو کی الیکشن کے بعد باری ھے۔پھر کہنا کرپشن کہاں ھوئی ھے۔ تیری مثال۔ڈھیٹھاںدی ڈھوئی تے اَک جمیا یار چھاویں بھیسن۔۔
 
Advertisement
Our Rise was when we were not feeling any threat to ask Leader about Sheet of cloth. And our Decline is Khata Hay to Lagata Bhee hay.
We can't find people like from Pakistan who are always ready to defend corrupts. Allah please safe us from your wrath due to such people as they may be ignorant - Amin.