Advertisement

نیب نے نواز شریف کے استقبال کی تیاری کر لی

Advertisement
B31_1_Large.jpg
 
Mujhey topiiii drama legta haaaaiiii, nothing concrete has been done by NAB.... Nothing...
 
Advertisement

اس نے فلائیٹ بدل کر کسی دوسرے ایئر پورٹ پر اتر جانا ہے، اور نیب نے کہنا ہے کہ ہم نے تو کارروائی کی لیکن بندہ ہاتھ نہیں آیا
 
نیب نے نواز شریف کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دے دی, دس رکنی ٹیم نے نواز شریف کے جہاز تک رسائی حاصل کر لی

نیب نے نواز شریف کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دے دی, دس رکنی ٹیم نے نواز شریف کے جہاز تک رسائی �*اصل کر لی


news-1509548373-8105.jpg

نیب نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر سابق نواز شریف کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ دس رکنی ٹیم نے نواز شریف کے جہاز تک رسائی حاصل کر لی ہے ,دس رکنی نیب ٹیم ایئر پورٹ پر نواز شریف سے عدالت کے سمن کی تعمیل کرائے گی .نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے ایئر پورٹ حکام کو خط موصول ہواہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت نے 26اکتوبر کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اور عدالت نے نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کے احکامات جاری کیے ہیں ان وارنٹ کی تعمیل کے لیے معاونت فراہم کی جائے اس کے لیے ایئر پورٹ حکام نے نیب ٹیم کو معاونت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے.سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔نیب ٹیم نواز شریف سے عدالتی سمن کی تعمیل کرائے گی، یہ ٹیم سابق وزیر اعظم کے جہاز سے اترتے ہی عدالتی سمن کی تعمیل کرائی جائے گی، 10رکنی نیب ٹیم جو نیب لاہور اور راولپنڈی کے ارکان پر مشتمل ہو گی 4مختلف گاڑیوں پر ایئر پورٹ آئے گی اور پی کے 786کو اپرنٹ کے اوپر ریسیو کرے گی اور وہاں نواز شریف سے وارنٹ کی تعمیل کروائی جائے گی یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوتی تو گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے, یہی قانون کا طریقہ کار ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جمعرات کی صبح لندن سے پی کے 786 کے ذریعے پاکستان پہنچ رہے ہیں وہ جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے.
Source
 
Last edited by a moderator: