Advertisement

نیب آرڈیننس اور حامد میر جیسے صحافیوں کے جھوٹ

Advertisement

‏نیب آرڈیننیس میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان پر تھوڑی تفصیل۔

پہلی اہم ترمیم نیب کے دائرہ اختیار بارے ہی کہ کن کن لوگوں اور کیسے کیسے معاملات کو دیکھ سکتا ہے۔

پہلے اس میں کوئی تفریق نہی تھی اور ہر کسی پر اسکا اطلاق تھا۔
اس معاملہ پر آصف سعید کھوسہ صاحب کا ایک فیصلہ بھی موجود ہے کہ ‏جس میں اس وقت کی قانونی شکل کے مطابق وضاحت کی گئی کہ چونکہ قانون میں نیب کے اطلاق کی تفریق نہی کی گئی اسلئے اس کا اطلاق تمام افراد اور کمپنیوں پر ہو گا۔

اب ترمیم کی زریعہ کافی وسیع تفریق پیدا کی گئی ہے۔

اس تفریق کو سمجھنا زیادہ ضروری ہے کہ وہ کس کس تناظر میں ہے۔
‏ایسے تمام مقدمات جو صوبائی یا وفاقی ٹیکس چوری بارے ہوں وہ تمام کے تمام مقدمات بشمول انکے ٹرائل وہ متعلقہ ٹیکس اتھارٹی اور عدالتوں کو منتقل ہوں۔
ٹیکس چوری اور دوسری کرپشن میں ایک تفریق لائی گئی ہے۔
نیب کی بجائے اب ٹیکس چوری کے مقدمات ٹیکس ایکسپرٹس اور ٹیکس قوانین کے مطابق چلیں گے.
‏تمام صوبائی ٹیکس قوانین اور وفاقی ٹیکس قوانین مین پہلے سے ہی متعلقہ اداروں کو اختیارات موجود ہیں کہ ٹیکس چوری کے واقعات پر کیا اور کیسے کرنا ہے۔

ایسے میں نیب کا ایسے مقدمات خود سے اپنے اختیار میں لے لینا ویسے ہی زیادتی ہے۔

‏دوسری تفریق میں نیب کا اطلاق ایسے تمام مقدمات پر نہی ہو گا جن کا بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر کسی پبلک آفس ہولڈر سے تعلق نا ہو۔

ایسے مقدمات جہاں پر عوامی دھوکہ دہی، کریمینل بریچ آف ٹرسٹ جیسا کہ ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان، اور یا پھر کوئی بینکر، بروکر وغیرہ۔ ان سب پر اطلاق ہو گا۔

‏سرکاری افسران یا عوامی نمائندوں کی طرف سے پروسیجرل لیپسز پر نیب کا اطلاق ہو گا بشرطیکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ مجرم کوئی پروسیجرل لیپسز کرنے کی وجہ سے کوئی مالی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

اگر سرکاری افسر کو کوئی مالی فائدہ بھی نہی اور پروسیجرل لیپس بھی ہے پھر اطلاق نہی گا۔

‏زمین یا تعمیر شدہ اثاثہ جات کی قیمت کا تخمینہ لگانے کے لئے ایف بی آر کے جارہ کردہ ریٹس یا ڈسٹرکٹ کلکٹر کے جاری کردہ ریٹس (جو بھی زیادہ ہو) کو استعمال کیا جائے نا کہ خیالی یا مارکیٹ ریٹس۔

یاد رہے کہ اکیس بڑے شہروں میں ایف بی آر کے ریٹس مارکیٹ ریٹس کے پچاسی فیصد تک ہیں۔
‏نیب نے اکثر لوگوں کو اختیارات کا ناجائز استعمال میں اندر کیا ہوا ہے جیسا کہ شاہد خاقان عباسی۔

اکثر یہ سوال بھی ہوتا رہا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہوتا ہے۔

اس سلسہ میں نئی ترامیم میں کچھ وضاحت کی گئی ہے۔

اختیارات کا ناجائز استعمال اس وقت سمجھا جائے گا جب یہ‏ ثابت ہو کہ اختیارات کے اس استعمال سے اس شخص کو یا کسی دوسرے متعلقہ شخص کو کوئی مالی فائدہ حاصل ہوا ہے۔

اسی طرح گڈ فیتھ میں کیا گیا اقدام اس وقت جرم ہو گا جب اس سے کوئی مالی فائدہ ثابت ہو۔

اب تک یہی ترامیم کی گئ اسکے علاوہ جو کچھ بھی پڑھنے اور سننے کو مل رہا ہے آپکو وہ کسی قانونی شکل میں نہی ہے۔
 
Can anyone kindly tell me as to why pemra is not taking action against those who are giving fake news or misinformation.
 
Advertisement