- Joined
- Oct 16, 2012
- Posts
- 660
- Reaction score
- 797
- Points
- 0
نجم ولی خان نوجوان کالم نگار اور سٹی42کے اینکر ہیں۔ وہ اینکر زیادہ ہیں یا کالم نویس؟ اندازہ لگانا مشکل ہے مگر مجھے وہ بطور کالم نویس پسند ہیں اور اکثر ایسے ہوتا ہے اپنے کالم سے پہلے میں ان کا کالم پڑھتا ہوں ۔ اپنا کالم پڑھنے کی ضرورت اس لئے محسوس ہوتی ہے کہ کمپوزر اور پروف ریڈر اکثر اوقات آپ پرخصوصی مہر بانی فرما دیتے ہیں ۔ گو کہ نئی بات کی ایک نئی بات یہ بھی ہے یہاں پروف کی غلطیوں کا عذاب بہت کم جھیلنا پڑتا ہے مگر اس کا ڈر ایسے دل میں بیٹھ گیا ہے کہ کالم پڑھے بغیر گزارہ بھی نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کونسا جملہ یا پیراگراف ایڈیٹر گردی کا شکار ہو گیا۔ یہسیاپے نہ ہوں تو اپنا کالم پڑھنے کو اسی طرح جی نہیں چاہتا جس طرح بیشمار لوگوں کا جی نہیں چاہتا کہ ہمارے کالم پڑھیں۔۔۔ خیز گزشتہ ہفتے برادرم نجم ولی خان نے اپنے ٹی وی پروگرام میں مجھے مدعو کیا ۔ جو نئے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی تقرری کے حوالے سے تھا۔ روزنامہ دنیا کے ڈپٹی چیف ایڈیٹر جناب سلمان غنی اور ممتاز صحافی جناب خالد چوہدری بھی مہمانوں میں شامل تھے۔برادرم سلمان غنی تو پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ نئے گورنر کے حوالے سے ایسےتحریری حقائق وہ ساتھ لے کر آئے تھے جنہیں کسی صورت جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ گورنر کی تقرری پر پیپلزپارٹی کو پہنچنے والے فوائد و نقصانات کا انہوں نے انتہائی غیر جانبداری سے تجزیہ کیا!
میں نے اس موقع پر عرض کیا نئے گورنر کی تقرری سے پیپلزپارٹی کو عوامی سطح پر کوئی فائدہ پہنچنے والا نہیں ہے اور سیاسی سطح پر زیادہ سے زیادہ فائدہ یہ ہو سکتا ہے کہ جنوبی پنجاب کے کچھچلے ہوئے کارتوس پیپلزپارٹی میں شامل ہو جائیں گے اور یہی ہوا کہ گورنر کے حلف اٹھاتے ہی بہاولپور کے کچھ گردیزی مسلم لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔ یہ بالکل ایسے ہے جیسے گجرات کے کچھنوابزادے پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے تھے۔ گجرات کے نوابزادوں کی شمولیت سے مسلم لیگ نون کو کوئی فائدہ ہو گا نہ بہاولپور کےگردیزیوں کی شمولیت سے پیپلزپارٹی کو ہو گا۔ کیونکہ عوامی اور سیاسی طور پر دونوں ہی فارغ ہیں۔البتہ چلے ہوئے کارتوسوں کو اکٹھا کر نے کی دوڑ میں ممکن ہے پیپلزپارٹی اب ذرا آگے نکل جائے ۔کم از کم جنوبی پنجاب میں تو ضرور آگے نکل جائے گی۔ مگر مسلم لیگ قاف کے لئے لمحہ فکریہ یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے اُس کے بندے بلکہگندے توڑنے شروع کردیئے ہیں۔ ہمیں شک تھا مخدوم صاحب کو گورنر اس لئے بنایا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے تازہ ترین گٹھ جوڑ کو تقویت پہنچے۔ گورنر کی تقریب حلف برادری میں جناب شہباز شریف کی لاؤ لشکر سمیت شرکت سے ہمارا شک یقین میں بدل گیا ہے۔ شکر ہے اس موقع پر جناب شہباز شریف سے تقریر نہیں کروائی گئی ورنہ یہاں وہ اپنی تقریر میںزربابا اور چالیس چوروں کا ذکر نہ کرتے تو یہ راز اور کھل ڈھل جاتا کہکپتان اورشیخ اسلام کے خوف نے دونوں پارٹیوں کو ایک بار پھر قریب کردیا ہے۔ اب جناب شہباز شریف کو چاہیے زر بابا کے چالیس چوروں کے نام بھی کسی جلسے میں بتا دیں تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہچالیس چوروں میں کم از کم نئے گورنر پنجاب ہرگز شامل نہیں ہیں!
نجم ولی خان کے پروگرام میں یہ بھی میں نے عرض کیابے شمار خدشات کے باوجود نہ جانے کیوں میں اس یقین میں مبتلا ہوں اب کے بار الیکشن ہوئے تو برسر اقتدار دونوں بڑی جماعتیں فارغ ہو جائیں گی۔ پیپلزپارٹی کے فارغ نہ ہونے کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جتنی اذیت اس پارٹی نے عوام کو دی اور جتنی لوٹ مار کی اس کے نتیجے میں اس کے سہ بارہ اقتدار میں آنے کی اول تو ایک فیصد امید نہیں۔ اور اگر کچھبیرونی قوتوں کی آشیر باد سے یہ سانحہ پھر ہو گیا تو آئی سی یو میں پڑے پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ نجم ولی خان کا کہنا تھابلاول بھٹو زرداری اگلے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے سٹیج پر آ کر اپنے نانا اور ماں کے لہو کو پکارے گا تو عوام پیپلزپارٹی کی طرف سے لگائے جانے والے تمام زخم ایک بار پھر بھول جائیں گے ۔۔۔ عرض کیا بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور ماں کے لہو کو پکارنے کے حق سے محروم ہو چکا ہے۔ اس لئے کہ اُس کے بابا اُس کے نانا کا لہو کا خراج دوبارہ اقتدار کی صورت میں اچھا خاصا وصول کر چکے ہیں۔ اور ویسے بھی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کے لہو کو پکار کر اپنے بابا کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرے گا تو لوگ ضرور اس سے پوچھیں گے کہ آپ کے بابا نے آپ کی ماں کے قاتلوں کو ابھی تک بے نقاب نہیں کیا اور تفتیش مکمل نہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تو آپ کو کیا حق پہنچتا ہے اپنی ماں کے لہو کوکیش کروائیں؟
جہاں تک نئے گورنر کا معاملہ ہے تو وہ پرانے مسلم لیگی ہیں۔ اِس سے قبل ایک اور پرانے مسلم لیگی اور نئے پپلئے میاں منظور وٹو کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر بنایا گیا۔ خیال تھا کہ زرداری صاحب نے پنجاب کو ختم کرنے کے لئے یہ چھکا مارا ہے جبکہ حقیقت میں پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہآؤٹ ہو گئی ہے اسی طرح نئے گورنر کی تقرری کو بھی کچھ لوگ زرداری صاحب کا چھکا ہی قرار دے رہے ہیں مگر امید یہی ہے اِس سے پیپلزپارٹی کی رہی سہی پھُوک بھی نکل جائے گی۔ مجھے اِس موقع پر سابق نگران وزیراعظم ملک معراج خالد مرحوم کی یہ بات یاد آ رہی ہے کہ جنرل ضیاء الحق ایڑی چوٹی و دیگر اعضاء کا زور لگا کر بھی پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کر سکا تھا مگر یہ کا م ذوالفقار علی بھٹو کے داماد نے بغیر زور لگائے ہی کردیا ہے۔۔۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ منظور وٹو اور مخدوم احمد محمود جیسے مسلم لیگیوں کو آگے لا کر صدر مملکت خود بھی شاید مسلم لیگ میں ہی شامل ہو جائیں۔ کیونکہ پیپلزپارٹی کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے بعد ایک آدھی سیاسی جماعت کی ضرورت تو انہیں یقیناً ہو گی اور میرے خیال میں اِس قماش کے لوگوں کے لئے جتنا بڑا دِل مسلم لیگ کا ہے شاید ہی کسی اور جماعت کا ہو گا۔
گورنر پنجاب نے فرمایا ہے کہ وہ پروٹوکول نہیں لیں گے۔ یہ بہت اچھی بات ہے جو خادم پنجاب کو شاید اچھی نہ لگے کیونکہ گورنر پنجاب نے واقعی پروٹوکول نہ لیا تو خادم پنجاب کو بھی ان کی پیروی کرنا پڑے گی۔ اِس سے چونکہدو طرفہ تعلقاتمتاثر ہونے کا اندیشہ ہے تو ممکن ہے تھوڑے دنوں کے گورنر تھوڑے دنوں بعد سکیورٹی کو جواز بنا کر یا ایک آدھ دھمکی اِدھر اُدھر سے خود کو دلوا کر پروٹوکول لینا شروع کردیں۔ ویسے گورنر پنجاب کو پروٹوکول کی ضرورت اِس لئے بھی نہیں کہ لطیف کھوسہ کی طرح وہ بھی گورنر نہیں لگتے۔ جناب لطیف کھوسہ نے اپنے عرصہ گورنری میں کوئی کام سوائے گورنر ہاؤس کے گیٹ پر اپنی تصویریں لگانے کے نہیں کیا۔ جہاں تک نئے گورنر کا تعلق ہے تو مجھے یقین ہے وہ بھی کوئی کام نہیں کریں گے۔ سوائے اِس کے چند چلے ہوئے کارتوسوں کو پیپلزپارٹی میں شامل کروا کر اپنے مسلم لیگی ہونے کا حق ادا کریں!

- Featured Thumbs
- http://naibaat.pk/wp-content/uploads/2012/12/tofeeq-butt12.jpg