Advertisement

نیاقانون: ایف بی آر کسی کے بھی گھر گھس کر تلاشی لے سکتی ہے

حکومت نےفنانس بل میں ایف بی آرکےافسران کواختیاردیاہے کہ وہ شبہ کی بنیادپر کسی بھی کمپنی کےسی ای او،ڈائریکٹر،سی ایف اوز، بزنس مین کےگھرگھس کران کی تجوریوں کی تلاشی لےگرفتار کرسکتےہیں، اس عمل کےلیےان کاکمشنرکومطلع کرنابھی ضروری نہیں، ایسے میں ملک میں گروتھ کیسے ہوگی انویسٹمنٹ کیسےآئے گی؟ یہ پیکاایکٹ کی ایک قسم ہے؟
Loading X post…
Open original post on X

پھڈا پڑ چکا۔ یہ بجٹ پاس نہی ہو گا اگر اورنگزیب نے تھوک کو نہ چاٹا۔ یعنی دھمکی دی کہ اشرافیہ کے گھر پر چھاپا تو پڑے گا۔ ورنہ۔ ورنہ؟؟ کیا ہو گا دیکھنا یہ ہے۔ اشرافیہ کو جکڑنا تو اچھا ہے۔ مگر کس ملک میں رہ رہے ہو بھائ۔ کیا یہ وزارت اور اختیار قانون یعنی فارم 47 سے ملا ہے۔ پھر کیا اس کا غلط استعمال نہی ہو گا چاہے نیت اچھی ہو۔ پہلے ہی پیکا قانون موجود ہے۔ کسی کو بھی شبہ کی بنیاد پر اٹھایا جا سکتا ہے۔

ویسے پیکا کے بغیر بھی پولس کو کسی کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اس کے بیڈ روم سے اٹھایا جانا معمول تھا۔ اب نیا قانون آ رہا ہے کہ اشرافیہ بھی محفوظ نہی۔ ان کے بیڈ روم تک بھی رسائی ہو گی۔ کسی کمپنی کے مالک یا ڈائریکٹر کو رات کے بارہ بجے بیڈ روم سے اٹھایا جا سکتا ہے اور اس کو تجوری چیک کی جا سکتی ہے۔

عوام شائد خوش ہوں کہ اشرافیہ بھی نرغے میں آئ۔ مگر یہ اک نیا طریقہ ہو سکتا ہے جس کی زریعے کسی کو بھی پکڑا جا سکے۔ پنجاب پولس تو ہے ہی سندھی وڈیرے بھی چیخ پڑے۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔ شرجیل میمن، مراد علی شاہ، راہو یا ٹسوری کے گھر اگر چھاپا پڑ گیا تو قیامت آ جائے گی۔ اور کیا کچھ نہی نکل سکتا۔ اورنگ زیب بھائ اب اس پر قائم رہنا۔ جو غصہ صحافیوں پر نکال رہے تھے اور بے چارے عطا تارڑ پر بھی اب اس پر قائم رہنا۔ تھوک تو چاٹنا پڑے گا۔ بھائ ایسی نوکری میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ نوکری ہی تھوک چاٹنے کی ہے
Loading X post…
Open original post on X
​