Advertisement

نہ ماضی میں حکمرانوں سے رعایت مانگی نہ اب مانگیں گے: مولا بخش چانڈیو

56842373_94288381.jpg


کراچی:مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم نے نہ ماضی میں حکمرانوں سے رعایت مانگی نہ اب مانگیں گے، ان حکمرانوں کو بھی آصف علی زرداری سے معافی مانگنا پڑے گی۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ
حکومت آصف علی زرداری کو علاج سے محروم رکھ کر انتقام لے رہی ہے،عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ، عدالتوں کا احترام ہے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے،معاملہ حکومت کے رویے کا ہے جو اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے انکاری ہے،عمران خان نے جھوٹے مقدمات میں جن سیاسی قائدین کو قید میں رکھا ان کی ذمہ داری بھی اٹھائیں،عدالتیں بھی کہہ چکی ہیں کہ حکومت اپنا کام کرنے کے بجائے عدلیہ کا کندھا استعمال کرنا چاہتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران آصف علی زرداری سے اٹھارہویں ترمیم کا انتقام لے رہے ہیں،نااہل اور متعصب حکومت کا پیپلز پارٹی اور سندھ کے ساتھ خاص رویہ ہے، خان صاحب یاد رکھیں کہ ان سے پہلے والوں نے بھی اس تنگ نظری سے کچھ حاصل نہیں کیا تھا،بدنصیب حکمران مفاہمت کو چھوڑ کر تصادم اختیار کر کے ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جوانی کے بارہ سال جیلوں میں گذارے مگر کوئی انہیں جھکا نہیں سکا ،تاریخ گواہ ہے کہ آصف علی زرداری کو جھکانے کی کوشش کرنے والے خود ان کے سامنے جھک گئے تھے،ماضی کے حکمرانوں کی طرح ان حکمرانوں کو بھی آصف علی زرداری سے معافی مانگنا پڑے گی،ہم نے نہ ماضی میں حکمرانوں سے رعایت مانگی نہ اب مانگیں گے۔

​

 
yeh kyon shuru ho gaya ? kya jail jane ka hai ?