- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اکھٹا ہونا ہی پی ڈی ایم کو مضبوط کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا اس وقت جو ملاقات ہوئی ہے اس میں کوئی بہت بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔
تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ ملاقات میں اس سے زیادہ اور کچھ نظر نہیں آتا مسلم لیگ ن بھی بہت آ گے چلی گئی تھی پیپلز پارٹی کے حوالے سے اور پیپلز پارٹی بھی بہت آ گے چلی گئی تھی مسلم لیگ ن کے حوالے سے لیکن جو قومی اسمبلی میں منی بل کے اوپر ہوا جو سینیٹ کے اندر اسٹیٹ بینک والے پر ہوا اس میں شاید یہ realization سامنے آ ئی ہے کہ اگر ہمارا لانگ مارچ بھی meaninglessہوگا تو ہم اکھٹا نہیں ہونگے۔
آ ج کی ملاقات کے بعد جو باڈی لینگویج نظر آئی مجھے وہ مریم نواز یک طرف کھڑی تھیں بلاول بھٹو دوسری طرف کھڑے تھے اور بیچ میں شہباز شریف کھڑے تھے اور یہی ان دونوں کی سیاست کے بیچ میں شہباز شریف کھڑے ہیں تو extremeہیں جن کے بیچ میں شہباز شریف ان کو ملانے کی کوشش کر رہے ہیں تو مجھے نہیں لگتا اس وقت آ ج کی جو ملاقات ہے اس میں کوئی بہت بڑا break throughہوا ہے کیونکہ ملاقات سے پہلے اگر فیڈرل کمیٹی کا اجلاس بلایا جاتا تو زیادہ مناسب ہوتا۔
آپ کس لائحہ عمل کے ساتھ جائیں گے ۔ مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی ہی پی ڈی ایم ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اکھٹا ہونا ہی پی ڈی ایم کو مضبوط کرے گا اکھٹا نہیں ہونگے تو پی ڈی ایم اپنے راستے پر کھڑی ہوگی
نہیں لگتا بلاول شہباز ملاقات میں کوئی بڑا بریک تھروہوا، تجزیہ کار
کراچی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس...
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Xqwp1Gk.jpg





