نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور ان کی کابینہ میں شامل ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے جیو نیوز نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ان کے وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق انوارالحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں،نگراں وزیراعظم کے گھر می 4 لاکھ روپے کا فرنیچر موجود ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم پاکستان چاغی مائننگ لمیٹڈ کے 50 ہزار شیئرز کے مالک ہیں، انہیں 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین بھی ملی ہےجس کی مالیت80 لاکھ روپے ہے، 2 بینک اکاؤنٹ میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے اور 80 ہزار روپے مالیت کا 10 تولہ سونا بھی نگراں وزیراعظم نے اپنے اثاثوں میں ظاہر کیا ہے۔
نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کے اثاثہ جات کی تفصیلا ت پر نظر ڈالیں تو انہوں نے اپنے اثاثوں میں 40 لاکھ روپے مالیت کاکراچی ڈی ایچ اے میں ایک گھر، سوا لاکھ روپے مالیت کا ایک پلاٹ اور والد سے ملنے والی 2 اراضی ظاہر کی ہیں۔
شمشاد اختر کے پی ایس او میں 3 لاکھ روپےسے زائد کے شیئرز ہیں جبکہ انہوں نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ بھی حاصل کررکھے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے نفع انکم بینک عارف حبیب میں9 لاکھ 47 ہزار روپے کی سرمایہ کاری، اور ایک بینک اکاؤنٹ میں 2 کروڑ41 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں۔
شمشاد اختر نے ٹی بلز کی مد میں10 کروڑ 96لاکھ،2 لاکھ روپے مالیت کا سونا، بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار، 2 لاکھ روپے کا فرنیچر اور 19 لاکھ 46ہزار روپے کیش بھی اثاثوں میں ظاہر کیا۔
اسی طرح نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی 2 کروڑ32 لاکھ روپے کےا ثاثہ جات کے مالک بتائے گئے ہیں، جس میں ان کا ایک کروڑ27 لاکھ روپے مالیت کا گھر، پرائیوٹ کمپنی میں 25ہزار روپے کے شیئرز،12 لاکھ روپے کی گاڑی،70 ہزار مالیت کا 4تولے سونا، بیوی کے پاس 18 لاکھ کیش اور اسلام آباد میں 31 لاکھ روپے مالیت کا ایک گھر شامل ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے 26لاکھ 93 ہزار کیش، 3 لاکھ 19 ہزار بینک بیلنس،1 لاکھ57 ہزار بیوی کے اکاؤنٹ میں موجود رقم اور 10 لاکھ روپے مالیت کا گھر کا فرنیچر بھی اثاثوں میں ظاہر کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/anwi1h1h2i11h3.jpg
Advertisement





