شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں لڑکیوں کو نوکری اور شادی کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی فلمیں بنانے والے گروہ کا انکشاف، گروہ کے ارکان لڑکیوں کو فلمیں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر بھاری رقم وصول کرتے ہیں، مبینہ طور پر غیر اخلاقی فلمیں مختلف کمپنیوں کو لاکھوں روپے میں فروخت بھی کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کے علاقہ گھنگ روڈ کا رہائشی قاصر ڈار عرف شانی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سادہ لوح لڑکیوں کو پھانس کر انہیں مختلف محکموں میں نوکری دلوانے اور بعض کو شادی کا جھانسہ دے کر
ان کو کرکٹ سٹیڈیم کے قریب ایک دکان میں لے جا کر ان سے غیر اخلاقی حرکات کرتے اور اس کی ویڈیو فلم تیار کرلیتے ہیں اگر کوئی لڑکی دوبارہ غیر اخلاقی کام کرنے سے انکار کرے تو اسے فلم دکھا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،
دوسری طرف ان لڑکیوں کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ان کی فلمیں اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے کر ان سے رقم بھی بٹورتے ہیں، ذرائع کے مطابق گروہ متعدد فلمیں تیار کرکے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو بھاری قیمت کے عوض فروخت کرچکا ہے، جن میں سے ایک کاپی دنیا نیوز نے حاصل کرلی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس گروہ کے سرغنہ قاصر ڈار عرف شانی کا بھائی یاسر ڈار محکمہ پولیس میں ملازم ہے اور وہ ہی اس گروہ کی سرپرستی کررہا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/crime-and-justice/11-Sep-2014/142218