Shah Shatranj
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- Jul 25, 2014
- Posts
- 8,340
- Reaction score
- 3,989
- Points
- 113
پیرنی جی پیرنی جی آپ کے کہنے پر میں نے دونو ٹاسک پورے کر لیے ہیں میں نتھیا گلی میں بندروں سے آرٹ آف لونگ بھی سیکھ آیا ہوں اور اب تاروں اور سورج کی چال کے مطابق سال کے پہلے دن ٹھیک اس وقت جب سورج سوا نیزے پر تھا آپ کے ساتھ قبول ہے قبول ہے قبول ہے بھی کر لیا ہے اب کیا میری عظمیٰ کا رستہ صاف ہے کیا بد بخت عظمیٰ نہیں وزارت عظمیٰ ایک تو تمھارے دماغ پر بریانی کا بھوت سوار ہے اس کے ساتھ تو تمہیں ضلالت ہی مل سکتی ہے بچا تمہیں بہت تپشیا کرنی ہو گی ابھی تو تمھارے رستے کی ایک رکاوٹ صاف ہوئی ہے ابھی اور بہت سی رکاوٹیں باقی ہیں جنھیں ہٹانے کے لیے میرے بتاۓ تنتر منتر پر عمل کرنا ہو گا پیرنی جی پیرنی جی میں وزارت عظمیٰ کے لیے ہر حد پار کرنے کو تیار ہوں بچا کیوں کے تمہارا مقابلہ شیر اور تیر کے ساتھ ہے اس لیے تمہیں افریقہ کے جنگل میں ٹارزن بن کے تین سو تینتیس گھنٹے گزارنے ہوں گے تمہیں سیکھنا ہو گا کیسے شیر کا شکار کیا جاتا ہے اور کیسے تیر چلایا جاتا ہے تمھارے تن پر صرف پتے ہونے چاہیں اور تمہیں صرف گھاس پھوس اور کچے گوشت پر گزارا کرنا ہو گا پیرنی جی پیرنی جی میں نے موگلی کی بہت سی فلمیں دیکھیں ہیں اندر سے تو میں بھی ٹارزن ہی ہوں لیکن الیکشن کا وقت بہت قریب آ چکا ہے اس لیے جنگل میں جا کے رہا تو ویسے ہی ہار جاؤں گا . ہاں اگر کوئی ٹارزن ایکس والا ٹاسک مل جاتا تو ضرور جنگل چلا جاتا بد بخت پھر سے بریانی کی بات کرتا ہے میں یہاں تمھارے رستے کی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش میں دن رات ایک کر کے بیٹھی ہوں اور تمہارے سر سے بریانی کا بھوت نہیں اتر رہا . اگر تم افریقہ کے جنگل نہیں جا سکتے تو مارگلہ کی پہاڑیوں میں ہی یہ چلا انجام دے لو پیرنی جی یہ بہت مشکل ٹاسک ہے مجھے کوئی اور آسان ٹاسک دیں کہ میری عظمیٰ نہیں وزارت عظمیٰ مجھے مل جاۓ اچھا بچا تو میں تمہیں ایک ایسا ٹوٹکا بتاتی ہوں جو رات کو پھاڑ پر چڑھ کے اور دن کو کنویں میں پڑھنا پڑے گا پیرنی جی کیا دس سے ایک تک الٹی گنتی سانس روکے بغیر پیرنی جی مجھے تو یہ بھی نہیں پتا کہ آٹھ کے بعد سات آتا ہے یا نو آتا ہے اصل میں میں تھرڈ گریڈ میں بی اے ہوں مجھے میتھ نہیں آتا کوئی اور آسان ٹوٹکا بتائیں بد بخت تو وزیر اعظم نہیں بن سکتا تیرے اندر محنت کا جذبہ نہیں تجھے تو کوکین کی طاقت سے بریانی کھانی اور کرکٹ کھیلنی ہی آتی ہے پیرنی جی بس ایک آخری موقع اچھا بچا تو یہ سب سے آسان ٹاسک ہے تجھے تمیز سے بات کرنا سیکھنی ہو گی نہیں .................. یہ نہیں ہو سکتا میں جنگلوں میں چلا جاؤں گا پہاڑوں اور کنووں کی خاک چھان لوں گا لیکن تمیز سے بات کرنا نہیں سیکھ سکتا یہ میری فطرت کے خلاف ہے
- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/DS7gIrUWsAAbF6e.jpg
Last edited by a moderator:





