Advertisement

نون لیگ کی معاشی پالیسی اور برائلر مرغی


آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ کیا مماثلت یا تعلق ہے نون لیگ کی معاشی پالیسی اور برائلر مرغی میں۔

نون لیگی معاشی ارسطو جی ڈی پی کی گروتھ دکھا کر چوڑے ہونے کی کوشش کرتے ہیں مگر جب جائزہ لیا جائے سارے معاشی اشاریوں کا تو یہ سمجھنا کوئی زیاد مشکل نہیں کہ جس طرح برائلر مرغی کو ایک ہفتے میں بڑا کیا جاتا ہے اس طرح نون لیگ نے پاکستان کی معشیت کے ساتھ یہ مزاق کیا۔

پانچھ فیصد اکسپورٹس میں کمی آئی۔ ٹیکسٹائل ملوں نے لومز کو کباڑ کے ریٹ پر بیچا اور کئی صنعتوں کا کباڑا ہوا کیونکہ جب اتنا کچھ باہر سے امپورٹ ہوگا تو ملک میں بنائے گا کون۔ یعنی ملکی صنعتیں بند ہوئیں جن میں ٹکسٹائل سرفہرست ہے اور کئ صنعتوں کا نام بھی اب باقی نہیں رہا جو نون لیگ کی ان تھک کرپشن کی نظر ہوگئیں۔

بجلی کو آئی پی پیز پر ڈال دیا جو ڈیزل سے بجلی بناتے ہیں اور 21 روپے فی یونٹ پر بجلی بناتے تھے اور کپیسٹی چارجز الگ لیتے تھے چاہے سردیوں میں ڈیمانڈ کم ہو۔ اور ریٹ ڈالروں میں طے کیا جس سے صاف پتا چلتا تھا کہ کھانچے مارنے کا پروگرام ہے۔

دوسری طرف گیس کے کنووں کی تلاش نہیں کی اور نہ ہی دریافت شدہ 2 کنووں پہ کھدائی کرنے دی کیونکہ ایل این جی کا معاہدہ فرمانا تھا قطر کے ساتھ۔ برائے نام اکانمی چلانے کے لیے مہنگا معاہدہ فرمایا مگر مدد رکھی 15 سال کی یعنی خاقان عباسی کو یقین تھا کہ 15 سال تک اکانمی ٹھیک نہیں ہوگی ورنہ تیرا روپی فی یونٹ کا معاہدہ پانچھ سال کے لیے کرتا۔

انکھوں میں دھول جھنکنا کہیں یا دوھول میں آنکھے مگر میرا خیال ہے کہ انہوں نے قوم کے منہ میں بھی دوھول جھونکی۔
تجارتی خسارہ تقریبا 38 ارب ڈالر تک لے گئے تھے جو تاریخ پاکستان میںبلند ترین ہے جسے اس حکومت نے آکر ختم کیا ہے۔

ویسے میں میٹرو اور بی آر ٹی دونوں کے خلاف ہوں مگر بی آر ٹی کی ساری بسیں اپنی ہیں جبکہ لاہور میٹرو کی بسیں کرائے پر لی گئی ہیں۔ میٹرو میں روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں جبکہ بی آر ٹی پہ 3 لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔ تو اگر تحریک انصاف والے میٹرو پہ تنکید کرتے ہیں تو وہ جائز لگتی ہے۔

میٹرو ابھی حلق سے نیچے نہیں اتری تھی کہ شہباز شریف نے اورینج کا کٹا کھول دیا جسے وقت سے پہلے افتطاح کرنے پہ ایک کروڑ لگا دیا تھا کیونکہ اسے بھی پتا تھا کہ اگلی حکومت اسکی تو بنے گی نہیں باوجود اسکے کے پانی کی طرح پیسا بہایا اور الیکشن کے نتائج رکوا کر سیٹیں لینی پڑیں مگر اللہ کی مار پھر بھی ہار گیا۔ اب وجہ سمجھ آتی ہے کہ دوسال ڈیم کی زمین لیکر تعمیر کا کام کیوں شروع نہیں کیا کیونکہ پتا لگ چکا تھا کہ ہوا کا رخ کچھ اور ہے۔

میرا خیال ہے کہ کسی حد تک لوگوں کو اندازہ ہوچکا ہوگا کہ برائلر مرغی اور نون لیگ کے جی ڈی پی میں کیا مماثلت ہے مگر میں مزید وضاحت کر دیتا ہوں۔ ملک کا جی ڈی پی منحصر ہوتا ہے جتنی ملک میں خریدو فروخت ہو۔ جو قرض نون لیگ لیتی رہی وہ باہر سے امپورٹ کرنے پر لگ گیا کیونکہ ملکی صنعت تو انہوں نے ڈبو کر رکھ دی تھی۔ تو اسی امپورٹ سے جی ڈی پی کی گروتھ ہوئی جیسے مصنوعی گروتھ کہہ سکتے ہیں۔ یعنی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ملک سے چیزیں باہر جاتی اور اسکی بنیاد پر جی ڈی پی بڑھتا الٹا نون لیگ نے ملک معیشت کو صارفی معاشعیت یا کنزیومر بیسڈ اکانومی بنادیا جس میں ملکی چیزیں دوسرے ملکوں کو کم بکتی ہیں جبکہ دوسرے ملکوں کی چیزیں زیادہ خریدی جاتی ہیں۔

جیسے برائلر مرغی کو ٹیکے لگا اور مخصوص غزا کھلا کر سات دن میں بڑا کیا جاتا ہے اسی طرح نون لیگ نے ملکی معیشت کھڑی کردی تھی جسکے اندر اگر جان ہوتی تو عبوری حکومت کو چین سے بیل آوٹ پیکج نہ لینا پڑتا جبکہ اسوقت تو نئی حکومت بنی بھی نہیں تھی۔

اگر کسی کو ابھی بھی لگتا ہے کہ نون لیگ کی معیشی پالیسی ٹھیک تھی تو یہ ویڈیو ملاحضہ فرمائیے کہ نون لیگ کے اپنے دور حکومت میں معشیت دان کیا کہتے رہے اور سب سے بڑھ کر مفتاع اسماعیل کیسے اقرار جرم کرچکا ہے جو اسحاق ڈالر کے بعد وزیر خزانہ بنا تھا۔
 
Last edited by a moderator:
نون کی معاشی پالیسی کوئی پالیسی نہیں صریحاّ قومی جرم تھا ۔۔
ان کے نمبر جیسے مینوپولیٹ ہوئے وہ تو آپ نے اوپر واضح کر دیا سب قرض لیکرخرچ کیا اور حقیقی پراڈکشن منفی، کنزمپشن زیادہ
مگر وہ ایک پہلو ہے، جی ڈی پی رواں سال کا حساب ہوتا ہے مگر اس برس میں پیدا کی گئیں فیوچر کی لائیبلیٹیز یا ادائیگیاں اس برس شامل ہوں تو وہی اس سال کا حقیقی حساب ہے ۔۔ نون کے دور میں اصلی ترقی (یعنی ملکی دولت میں اضافہ) سن سولہ سے منفی میں تھا ۔نون آئی تو قرض پر ادئیگیاں تین ارب واجب تھیں گئیں تو دس ارب سے بہت زیادہ ( بقیہ جگہ ڈیفیسٹ بھی بہت تھا) وہ بھی اسی جی ڈی پی کی دین تھا ، رواںامپورٹ ایکسپورٹ کا کیڈ ڈیفیسٹ علیحدہ ، مختصرّا ، جی ڈی پی تو مصنوعی تھی مگر اس نے ملک کو بھی اگلے کئی برسوں کے کیلئے مفلوج بھی کر دیا ۔۔
قرض وغیرہ اپر مڈل کلاس، ایک دو شہر اور سیاسی اشرافیہ اللوں تلوں، سیسیڈیز اور حرام خوری میں ڈکار گئے ،مگر اسکی ادائیگی غریب عوام نے کرنی ہے اور کچھ عرصہ کرتے رہنا ہے ۔ ،
 
Last edited: