ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے حامی سمجھے جانیوالے صحافی حسن ایوب غلط بیانی کرتے پکڑے گئے۔
صحافی حسن ایوب نے دعویٰ کیا کہ 6 مئی کو عمران خان نے چکری میں میٹنگ کی اور گرفتاری کی صورت میں جی ایچ کیو جانے کا پلان بنایا اور 7 جنوری کو عمران خان نے زوم میٹنگ کی اور پلان فائنل کیا۔
Loading X post…
Open original post on Xجبکہ حقیقت یہ تھی کہ عمران خان 6 مئی کو لاہور میں تھے اور انہوں نے لاہور میں ریلی نکالی تھی۔
اس پر صحافی احمد وڑائچ نے کہا کہ 6مئی 2023 کو تو تحریک انصاف نے لاہور میں ریلی نکالی تھی، جسے عمران خان نے دوپہر سے شام تک lead کیا تھا، پورے پاکستانی میڈیا مے دکھایا، پھر 6 مئی 2023 کو چکری میں میٹنگ کیسے کر لی
Loading X post…
Open original post on Xصحافی طارق متین نے ایک اخبار کا لنک شئیر کرتے ہوئے کہا کہ حسن ایوب نے پارس کے شو میں بتایا کہ چھ مئی کو عمران خان نے چکری میں میٹنگ کی اور گرفتاری کی صورت میں جی ایچ کیو جانے کا پلان بنایا ۔ چھ مئی کو عمران خان لاہور میں ریلی اور پارٹی سرگرمی میں مصروف تھے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hasn11h1.jpg
Advertisement





