Advertisement

نومئی واقعات سے متعلق صحافیوں نے حسن ایوب کی غلط بیانی پکڑلی

hasn11h1.jpg

ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے حامی سمجھے جانیوالے صحافی حسن ایوب غلط بیانی کرتے پکڑے گئے۔

صحافی حسن ایوب نے دعویٰ کیا کہ 6 مئی کو عمران خان نے چکری میں میٹنگ کی اور گرفتاری کی صورت میں جی ایچ کیو جانے کا پلان بنایا اور 7 جنوری کو عمران خان نے زوم میٹنگ کی اور پلان فائنل کیا۔
Loading X post…
Open original post on X

جبکہ حقیقت یہ تھی کہ عمران خان 6 مئی کو لاہور میں تھے اور انہوں نے لاہور میں ریلی نکالی تھی۔

اس پر صحافی احمد وڑائچ نے کہا کہ 6مئی 2023 کو تو تحریک انصاف نے لاہور میں ریلی نکالی تھی، جسے عمران خان نے دوپہر سے شام تک lead کیا تھا، پورے پاکستانی میڈیا مے دکھایا، پھر 6 مئی 2023 کو چکری میں میٹنگ کیسے کر لی
Loading X post…
Open original post on X

صحافی طارق متین نے ایک اخبار کا لنک شئیر کرتے ہوئے کہا کہ حسن ایوب نے پارس کے شو میں بتایا کہ چھ مئی کو عمران خان نے چکری میں میٹنگ کی اور گرفتاری کی صورت میں جی ایچ کیو جانے کا پلان بنایا ۔ چھ مئی کو عمران خان لاہور میں ریلی اور پارٹی سرگرمی میں مصروف تھے۔
Loading X post…
Open original post on X