Advertisement

نومئی: عدالت نے ایک ایف آئی آر میں نامزدخواتین کو دوسرے مقدمے میں بری کردیا

1755086917907.png


لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل کی جانب سے تھانہ شادمان کے مقدمہ کا تحریری فیصلہ جاری ہونے کے بعد عدالتی عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ فیصلے میں دو ایسی خواتین — تسلیم اور سعدیہ — کے نام شامل کیے گئے ہیں جو اس مقدمے میں ٹرائل کا حصہ ہی نہیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق سعدیہ زمان پارک کی رہائشی تھیں جبکہ ان کی بہن تسلیم انہیں ملنے کے لیے ملتان سے آئی تھیں۔ دونوں کو محض اس بنیاد پر گرفتار کیا گیا کہ ان کی لوکیشن زمان پارک میں پائی گئی۔ حیران کن طور پر، یہ دونوں خواتین مقدمہ نمبر 768/23 تھانہ شادمان میں شامل ہی نہیں تھیں، تاہم فیصلے میں ان کے نام آ گئے۔
Loading X post…
Open original post on X

سینئر صحافی محمد عمیر نے اس صورتحال کو "عدالت کو ملزمان اور مقدمات کے بارے میں لاعلمی" قرار دیا۔ عائشہ بھٹہ ایڈووکیٹ نے اسے "پاکستان کی عدالتی تاریخ کا سب سے بھیانک مذاق" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان خواتین کا تعلق دراصل مقدمہ نمبر 103/23 (راحت بیکری جلاؤ گھیراو کیس) سے تھا اور ان پر صرف یہی ایک مقدمہ درج تھا، لیکن جج نے انہیں ایک دوسرے مقدمے میں بری کر دیا۔
Loading X post…
Open original post on X

ملک پرویز اقبال ایڈووکیٹ نے اس پر طنزیہ سوال اٹھایا کہ "کیا کبھی سنا ہے کہ ایک تھانے کی ایف آئی آر کا ملزم دوسرے تھانے کی ایف آئی آر میں بری یا سزا یافتہ ہو؟" ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات میں بعض فیصلے اتنے مبہم اور غیر واضح ہیں کہ عدلیہ کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لاہور ہائیکورٹ اس سنگین غلطی پر فوری نوٹس لے اور سزائیں معطل کرے تو عدلیہ کی ساکھ کو کچھ حد تک بچایا جا سکتا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator: