اسلام آباد میں قتل ہونے والی خاتون نور مقدم کے والد نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے اور عدالت سے ملزم کو پھانسی کی سزا سنانے کی استدعا کی ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں آج نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت نورمقدم کے والد شوکت علی مقدم نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔
انہوں نے عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، میری بیٹی کا ناحق قتل کیا گیا ہے لہذا میری بیٹی کے قاتل ظاہر جعفر کو پھانسی کی سزاسنادئی جائے۔
کیس کی سماعت کا احوال بتاتے ہوئے کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملزم ظاہر جعفر عدالت میں پیش نہیں ہوا، جب عدالت نے پوچھا تو جواب ملا کہ وہ کسی سے لڑپڑا ہے۔
ثاقب بشیر نے مزید کہا کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ظاہرجعفر کس سے لڑاہے۔
شوکت علی مقدم نے عدالت کو واقعہ سے متعلق دیگر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نور مجھے عموما بتاکر ہی کہیں جاتی ہے، اگر نہیں بتاتی تو مجھے پہنچ کر بتادیتی ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہے ، اس بار اس نے مجھے نہیں بتایا تھا کہ وہ لاہور جارہی ہے، جب میرا اس سے رابطہ نہیں ہوا تو میں نے اس کی تلاش شروع کی اور اس دوران میں نور کی سہیلیوں سے رابطے میں بھی رہا اور ان کے گھر بھی گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 20 جولائی کو مجھے نور نے فون کرکے بتایا کہ وہ لاہور جارہی ہے اس فون کے بعد میں نے اس کی تلاش بند کردی، میں جعفر فیملی کو پہلے سے جانتا ہوں ہاں دیگر ملزمان کے بارے میں نہیں جانتا، جیل میں بھی جعفر فیملی کے علاوہ کسی کی شناخت پریڈ نہیں کروائی گئی۔
شوکت مقدم نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مالی کو گیٹ نہ کھولتے دیکھ کر اسے 8 اگست کو مقدمے میں نامزد کیا۔
نورمقدم کے والد کے بیان کے دوران ملزمان کے وکلاء نے ان پر جرح بھی کی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کو 17 جنوری تک ملتوی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم کے وکیل کی عدم پیشی جج شدید برہم ہوئے، عدالت میں انکشاف ہوا کہ ظاہرجعفر کےوکیل کا کورونا پازیٹو آگیا ہے جس پر سب نے سرپکڑلئے کہ اب مرکزی ملزم کے وکیل کی پیشی کیسے ہوگی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/muqdmn111.jpg
Last edited by a moderator:
Advertisement





