Advertisement

نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جا کر غلط نہیں کیا: سونیا گاندھی

نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جا کر غلط نہیں کیا: سونیا گاندھی

news-1534777886-8439.jpg


بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ عمران خان میرے بھائی کی طرح ہیں۔مقتول بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی اہلیہ اور بھارتی جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جا کر غلط نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ایک ذمہ دار کانگریسی لیڈر کو پاکستان بھیجنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سدھو کی شرکت کو لے کر بھارتی میڈیا نے طوفان بدتمیزی کھڑا کیا ہوا ہے، تقریب میں نوجوت سنگھ سدھو کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے گلے لگنے کو بھی ناپسند کیا گیا ۔

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا کہ سدھو کا پاکستان جانا آرمی چیف سے گلے ملنا کوئی بری بات نہیں ۔بھارتی اینکرپرسن راج دیپ سردیسائی اور بھارتی صحافی عذیر حسن رضوی نے سدھو کے دورہ پاکستان کو سراہا اور کہا کہ بھارت کی عوامی شخصیت کا عمران خان کی حلف برداری میں بطور مہمان شرکت مثبت اقدام ہے۔

Source​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement