Advertisement

نواز کو جیل سےآڈیو پیغام جاری کرنے کے علاوہ دیگر کیا کیا سہولیات میسر تھیں؟

21nanwnnaaudiopaighans.png

جیل میں قید سزا یافتہ میاں نواز شریف کو آڈیو پیغام جاری کرنے کے علاوہ دیگر کیا کیا سہولیات میسر تھیں؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آج کل ملک میں جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے غیر ملکی خبررساں ادارے دی اکانومسٹ میں لکھے گئے ایک آرٹیکل کے چرچے ہیں، عمران خان کے مخالف سیاستدان، صحافی و تجزیہ کار اور نگراں حکومت اس آرٹیکل کے شائع ہونے پر تلملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

نگراں حکومت نے تو اس حوالے سے دی اکانومسٹ کو ہی آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، حکومت و پی ٹی آئی مخالف سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ جیل میں قید شخص کو کسی بھی قسم کی آزادی نہیں ہے کہ وہ ایسے بین الاقوامی سطح پر اپنی رائے کا اظہار کرے اور اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھے۔

اس تنقید میں مسلم لیگ ن پیش پیش ہے جن کے اپنے قائد میاں نواز شریف کو جیل میں کیا کیا سہولیات میسر تھیں اس بارے میں تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

سینئر صحافی مغیث علی نے مسلم لیگ ن کے تنقید کرنے والے رہنماؤں کو آئینہ دکھانے کیلئے 2018-19 کے دوران جیل میں قید میں میاں نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ آڈیو پیغامات اور ملاقاتوں کے دن مختص ہونے جیسی سہولیات کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کے تراشے شیئر کیے ۔

Loading X post…
Open original post on X

مغیث علی نے بتایا کہ یہ ایسے تاریخی حقائق ہیں جنہیں جھٹلایا نہیں جاسکتا ، عمران خان کے دی اکانومسٹ میں شائع آرٹیکل پر تنقید ہورہی ہے ، نواز شریف کو تو جیل سے آڈیو پیغام جاری کرنے کے سہولت دستیاب تھی، انہوں نے تو ہر موقع پر اہم بیان جاری کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف یہی نہیں ان کیلئے تو ہفتہ کا ایک دن ملاقاتوں کیلئے مختص ہوتا تھا ، اس دن صبح سے لے کر شام تک ملاقاتیں جاری رہتی تھیں،دوسری جانب عمران کو وکلاء سے ملاقات کیلئے بھی درخواستیں دینا پڑتی ہیں۔

GDPSHM3bIAAcPV9


GDPSHfYa8AAAmGi


GDPSHtJb0AAtj9z