Advertisement

نواز شریف کی پریس ٹاک کا مدلل جواب

نوازشریف کی بکواسیات کا منہ توڑ جواب


آج پاکستان کے متنخب وزیراعظم نے مجرموں کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد نہایت بے شرمی اور ڈھٹائی کے ساتھ باہر آ کر زرخرید کارکنوں سے خطاب کیا۔ جس کے دو نقاط بہت اہم ہیں



اول: نوازشریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ احتساب قومی دولت لوٹنے یا منی لانڈرنگ کرنے کے حوالے سے نہیں بلکہ یہ احتساب ان کے خاندانی کاروباروں اور ان کی ذاتی زندگیوں کا ہو رہا ہوہے



دوم: میں چونکہ ایک منتخب وزیراعظم ہوں اس لیے میں عوام کو جوابدہ ہوں اور یہ فیصلہ عوام کو کرنے دیں کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے ہٹ جانا چاہیے تو وہ مجھے ووٹ نہیں دیں گے اور مزید کہا کہ ایک جے آئی ٹی اس سے بھی بڑی ہے اور وہ عوام کی جے آئی ٹی ہے جو اگلے سال بیٹھے گی



پہلے اعتراض کا جواب:


نواز شریف ایک مکمل طور پر بے غیرت انسان ہے جو کہ نہ صرف جھوٹا اور مکار ہے بلکہ نہایت ہی اعلیٰ درجے کا بے شرم انسان ہے جس نے بطور وزیراعظم مجرموں کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر پوری قوم اور سلطنت کا سر پوری دنیا کے سامنے شرم سے جھکا دیا۔ نواز شریف خاندان کے پاس 1981 میں ایک فیکٹری تھی لیکن 1990 میں ان کے پاس 20 فیکٹریاں تھیں۔ نوے کی دہائی میں اربوں روپے کی مالیت کے فلیٹس خریدے گئے۔ 1993 میں میاں شریف نے جو اپنے فنانشل ریکارڈز جمع کروائے ان کے مطابق ان کے کل اثاثے پچیس لاکھ کے تھے۔



نواز شریف نے جس دور میں برطانیہ میں اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی ان تین سالوں میں نوازشریف نے کل ٹیکس چار سو روپے جمع کروائے تھے (1993 میں زیرو، 1994 میں چار سو روپے اور 1995 میں پھر زیرو)۔ ستر سال سے جاری رہنے والا کاروبای خاندان 2010 اور 2011 کے مالی سال میں کل ٹیکس 25 لاکھ روپے دیتا ہے۔



اس کے علاوہ نوے کی دہائی میں ان کے اوپر منی لانڈرنگ کے کیسز بنے جن کو ''سیاسی انتقام'' کہا گیا۔ پھر مشرف دور میں کیس بنے تو ان کو ''ذاتی رنجش'' کہا گیا اور پھر فوجی آمریت کے بعد تمام تر کرپشن، چوری اور لوٹ مار کو ''میثاق جمہوریت'' کے قالین کی نیچے چھپا دیا گیا۔ لیکن نہ تو کبھی نوے کی دہائی میں کھلنے والے کیسسز کو ختم کروانے کے لیے عدالت کا رخ کیا اور نہ ہی بی بی سی کی مشہورِ زمانہ ڈاکومنٹری پر کوئی ہرجانہ کیا یا اس کا جواب دیا۔ پانامہ لیکس کے بعد مسلسل جھوٹ پر جھوٹ اور متضاد بیانات دیے گئے۔ جب کیس سپریم کورٹ میں لگا تو آج کیس شروع ہوئے آٹھ مہینے ہو چکے ہیں لیکن پیسوں کی باہر منتقلی کا ایک ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا جا سکا اور ابھی بھی یہ مافیا کہتا ہے کہ یہ اس احتساب کا تعلق قومی خزانے سے نہیں ہے۔ (مزید حقائق اور چھترول اگلے کالموں میں بھی کی جائے گی)



دوسرے اعتراض کا جواب:


یہ نا صرف ایک غیر منطق بلکہ ایک مجرمانہ بات ہے کہ آپ چوری اور لوٹ مار کرنے کے بعد کہیں کہ عوام فیصلہ کرے گی۔ تو اس کا مطلب ہوا کہ نیب کا ادارہ بند کر دینا چاہیے، پولیس کا محکمہ ختم کر دینا چاہیے، عدالتوں کو تالے لگا دینے چاہیں اور چوری کرنے کے بعد الیکشن میں حصہ لے لینا چاہیے ؟ تو پھر یہی فارمولہ سنٹرل جیل کی کال کوٹھڑیوں میں موجود غریب اور مجبور چور اچکوں کو کیوں نہیں دیا جاتا۔ ان کے علاقوں اور محلوں میں الیکشن کروا کر فیصلہ کروا لینا چاہیے ؟



واہ صاحب واہ ۔۔۔ عوام اتنی بھی ناسمجھ نہیں ہے کہ تم پہلے چوری کرو، لوٹ مار کرو، پیسہ بناؤ، اس پیسے کے ساتھ باہر کے ملکوں میں جائیدادیں اور کاروبار بناؤ، لوٹے ہوئے کھربوں روپے کے ساتھ باہر کی دنیا میں لابنگ کرو، تعلقات بناؤ، پھر اقتتدار میں آؤ، ادارے تباہ کرو، افسروں کو قتل کی دھمکیاں دو، سپریم کورٹ پر حملہ کرو اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈوں پر عمل کر کے وزیراعظم بنو اور پھر اسی پیسے سے الیکشن کمیشن اور نظام خرید کر الیکشن کرواو اور پھر دوبارہ وزیراعظم منتخب ہو جاؤ اور کہو کہ جو فیصلہ عوام کرے گی وہ منطور ہو گا ؟؟ واہ میاں صاحب واہ ۔۔۔۔۔۔



کاش کہ عوام آپ کی سوچ اور امنگوں کے مطابق جاہل اور بے شعور ہوتی لیکن افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ یہ 1997 نہیں ہے جہاں تم کروڑوں لوگوں کو پھدو لگا دو، وہ وقت گیا۔ آج کا نواجوان تمہاری سات نسلوں سے زیادہ ہوشیار اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے اور انشاءاللہ یہی احتساب تمہارے گلے کا پھندہ بنے گا

تحریر: عاشور بابا
facebook.com/AashoorBaba
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
یہاں بھی کافی دانشور ہیں جو یہ منطق پچھلے ٢ ہفتے سے کافی زورو شور سے بیچ رہے ہیں کہ غریب جرم کرے تو اس پر مقدمہ کرو اور طاقتور جرم کرے تو اسکا الیکشن کروا لو
 
تو پھر کیا نتیجہ نکلا ؟

یہاں بھی کافی دانشور ہیں جو یہ منطق پچھلے ٢ ہفتے سے کافی زورو شور سے بیچ رہے ہیں کہ غریب جرم کرے تو اس پر مقدمہ کرو اور طاقتور جرم کرے تو اسکا الیکشن کروا لو
 
19059661_1591213947563486_4854034640424335813_n.jpg