Shahid Khan Baloch
Citizen
- Joined
- May 11, 2018
- Posts
- 33
- Reaction score
- 78
- Points
- 18
"جیل جانے کو تیار ہوں"
"پھانسی لگانی ہے تو لگا دیں"
"کسی سزا سے نہیں ڈرتا ۔ ہر طرح کی سزا کے لئے تیار ہوں"
آپکو آجکل میاں صاحب کے اس طرح کے بیانات اکثر سنائی دیتے ہوں گے مگر یقین کیجئے میاں صاحب ایک سیکنڈ کے لئے بھی جیل جانے کو تیار نہیں۔ یہ تمام بیانات سیاسی ا فسانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ میاں صاحب آجکل ہر ممکن طریقے سے نیب کورٹ کے فیصلوں کو الیکشن تک کھینچنا چاہتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ آئیں دو ممکنہ صورتحال فرض کرتے ہیں۔
فرض کرتے ہیں کہ میاں صاحب کے خلاف 9 جولائی کو جیل بھیجنے کا فیصلہ آجاتا ہے۔ ان کے پاس دو آپشن ہوں گے۔ یا تو وہ جیل جائیں یا پھر لندن فرار ہو جائیں۔ اگر وہ لندن چلے جاتے ہیں تو ایک بار پھر سے الیکشن سے چند دن قبل ان پر "بھگوڈے" کا ٹیگ لگ جائے گا ۔ ووٹر سمیت پارٹی کے باقی ماندہ اراکین بھی اس "بھگوڈے پن" سے مایوس ہو کر ن لیگ کو الوادع کہ دیں گے۔ دوسری صورت میں اگر میاں صاحب جیل چلے جاتے ہیں تو میاں صاحب اپنی سیاسی ساخ کو برقرار رکھنے کے لئے بادل ناخواستہ اپنی جماعت کو احتجاج کی کال دیں گے۔ اینٹی عدلیہ اور اینٹی فوج کسی بھی احتجاج میں عوام کی کتنی تعداد شریک ہو گی اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
مسلم لیگ ن کی پارٹی کے وہ لوگ جو ذاتی طور پر اپنے ووٹرز کو احتجاج میں لا سکتے تھے ان کی اکثریت ویسے ہی جماعت کو چھوڈ چکی۔ باقی ماندہ لوگوں کے لئے بھی الیکشن سے 15 روز قبل اپنے اپنے حلقوں میں کمپین چھوڈ کر احتجاج میں بھرپور طریقے سے شریک ہونا ممکن نہیں ہو گا۔ عوامی سطح پر کسی بھی ایسے احتجاج کی ناکامی کا نتیجہ الیکشن میں یقینی ناکامی اور میاں صاحب کی طویل عرصہ کے لئے قید کی شکل میں برآمد ہو گا۔
اب دوسری صورتحال پر غور کرتے ہیں۔ فرض کریں میاں صاحب نیب کے فیصلے کو الیکشن تک ملتوی کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں وہ الیکشن کمپین کی سربراہی کریں گے۔ کم از کم سنٹرل پنجاب کی حد تک وہ کافی موثر کمپین چلا کر سنٹرل پنجاب میں 50٪ کے قریب نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جس کا مطلب ہو گا کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن دوسری بڑی جماعت بننے میں کامیاب ہو جاے گی۔ الیکشن کے فوری بعد جب نیب عدالت کا فیصلہ آئے تو میاں صاحب بمع مریم نواز اس سے پہلے ہی لندن روانہ ہو چکے ہو ں گے۔ الیکشن کے بعد "بھگوڈے" کا ٹیگ ان کی سیاست کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکےگا کیونکہ اگلے الیکشن میں ابھی پانچ سال باقی ہوں گے اور ان 5 سالوں میں حالات کے دھارے کے بدلنے کا انتظار کیا جاے گا۔
تو سامنے کی بات یہ ہے کہ میاں صاحب نیب کورٹ کے فیصلے کو صرف اس لئے الیکشن تک ملتوی کروانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے دعوں کے برعکس جیل ہرگز نہیں جانا چاہتے۔ انہوں نے اپنا وکیل تبدیل کر کے ایک تجربہ کار بلے باز کی طرح بہترین دفاعی شاٹ کھیلا ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی ان سے ایسی ہی بیٹنگ کی توقع کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: شاہد خان بلوچ

Loading Facebook content…
Last edited by a moderator: